Jetha Bhutta Media Group

Jetha Bhutta Media Group Jetha Bhutta Media Group

27/08/2026
20/08/2026

الحمداللہ ٹیم راشد نواز کی ایک اور کاوش کامیاب عربی نامی بچے کو ویل چئیر مل گئی اگر آپ بھی خدمت خلق کا جزبہ رکھتے ہیں اور ہماری ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں
03002846997

24/06/2026

جیٹھہ بھٹہ کی امام بارگاہ امام موسیٰ کاظمؑ میں یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک روزانہ مجالسِ عزا کا سلسلہ عقیدت و احترام کے ساتھ جاری رہتا ہے۔

ان مجالس میں علمائے کرام اور ذاکرینِ اہلِ بیتؑ واقعۂ کربلا، سیرتِ امام حسینؑ اور اہلِ بیتِ اطہارؑ کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ عزادارانِ امام حسینؑ بڑی تعداد میں شرکت کرکے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔

محرم الحرام ہمیں صبر، حق گوئی، قربانی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اہلِ بیتِ اطہارؑ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ماڑی اللہ بچایا میں دکاندار کا بہیمانہ قتل، علاقے میں خوف و ہراسخان پور کے نواحی علاقے ماڑی اللہ بچایا میں نامعلوم ملزما...
24/06/2026

ماڑی اللہ بچایا میں دکاندار کا بہیمانہ قتل، علاقے میں خوف و ہراس

خان پور کے نواحی علاقے ماڑی اللہ بچایا میں نامعلوم ملزمان نے ایک دکاندار کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ ناصر اپنی دکان کے باہر سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس کا گلا کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس، فرانزک ٹیم اور ڈی ایس پی شاہد نزیر موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول چار بچوں کا باپ تھا، جن میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Address

Liaquatpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jetha Bhutta Media Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jetha Bhutta Media Group:

Shortcuts

Share