Urdu stories

Urdu stories Learn How to Earn Money Online !! Assalam O Alikum, Welcome to " rana Iqbal tech" YouTube Channel.

My name is rana iqbal im , Freelancer, YouTube SEo Expert & vloging Purpose of this Channel is to Guide People to Earn Money from YouTube and Facebook

01/12/2025
15/11/2025

🎓 میٹرک کے بعد صرف پڑھائی نہیں... مستقبل کی تیاری بھی ضروری ہے!

اکثر بچے جب میٹرک کر لیتے ہیں تو صرف یہ سوچتے ہیں کہ اب ایف اے، ایف ایس سی یا آئی سی ایس کرنا ہے۔ لیکن آج کی دنیا بدل چکی ہے۔ اب صرف نمبر لینا کافی نہیں، بلکہ مستقبل کے لیے سمارٹ پلاننگ اور سکلز سیکھنا بھی ضروری ہے۔

اگر آپ کا خواب ہے کہ آپ مستقبل میں کسی دوسرے ملک میں جا کر اعلیٰ تعلیم حاصل کریں، وہاں نوکری کریں، یا مستقل سیٹل ہو جائیں، تو یہ بلاگ آپ کے لیے ہے۔

🌍 بیرون ملک سیٹل ہونے کے لیے صرف ڈگری کافی نہیں!

دنیا بھر کے ممالک میں تعلیم اور روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے لیے صرف تعلیمی قابلیت نہیں، بلکہ آپ کے پاس پریکٹیکل مہارتیں (Skills) اور اچھا کمیونیکیشن لیول ہونا بھی ضروری ہے۔

✅ میٹرک کے بعد کیا سیکھنا چاہیے؟

1. انگلش بولنے اور لکھنے کی مہارت

IELTS یا TOEFL کی تیاری ابھی سے شروع کریں۔

روزانہ انگلش میں بات کرنے اور لکھنے کی مشق کریں۔

آن لائن پلیٹ فارمز جیسے Duolingo, BBC Learning English یا YouTube چینلز سے مدد لیں۔

2. کمپیوٹر اور ڈیجیٹل سکلز

دنیا ڈیجیٹل ہو چکی ہے۔ چند ضروری سکلز یہ ہیں:

MS Office (Word, Excel, PowerPoint)

گرافک ڈیزائن (Canva, Photoshop)

ویڈیو ایڈیٹنگ (CapCut, Filmora)

کوڈنگ کی بنیادی معلومات (Python, HTML)

3. AI اور جدید ٹیکنالوجی کی سمجھ

ChatGPT جیسے AI ٹولز کو استعمال کرنا سیکھیں۔

Artificial Intelligence, Robotics, اور Machine Learning جیسے موضوعات کی سمجھ رکھیں۔

یہ آپ کو مستقبل کی جاب مارکیٹ میں نمایاں بنائیں گے۔

4. پرسنل ڈویلپمنٹ اور سوشل سکلز

اپنی شخصیت میں اعتماد پیدا کریں۔

ٹیم ورک، لیڈر شپ اور ٹائم مینجمنٹ کی تربیت حاصل کریں۔

آن لائن کورسز کریں جیسے:

Coursera: "Soft Skills for Success"

Udemy: "Time Management Mastery"

5. فری لانسنگ یا آن لائن کمائی کی سکلز

Fiverr، Upwork یا Freelancer پر پروفائل بنائیں۔

سیکھیں کہ لوگ آن لائن کیسے کماتے ہیں۔

کم عمر میں اگر آپ کو ان پلیٹ فارمز کی سمجھ ہو جائے تو یہ مستقبل میں بہت فائدہ دے گا۔

📚 پڑھائی کے ساتھ ساتھ ان سکلز کا فائدہ؟

آپ کے پاس کامیابی کا متبادل راستہ ہوتا ہے اگر تعلیم کسی وجہ سے مکمل نہ ہو۔

آپ کا سیلف کونفیڈنس بڑھے گا۔

آپ کے پاس سکالرشپ حاصل کرنے کے زیادہ مواقع ہوں گے۔

آپ بیرون ملک جا کر بھی سروائیو اور سیٹل ہو سکیں گے۔

✈️ بیرون ملک جانے کی تیاری کب شروع کریں؟

ابھی! میٹرک کے فوراً بعد، روزانہ تھوڑا تھوڑا وقت نکال کر سیکھنا شروع کریں۔

یہ نہ سمجھیں کہ "ابھی تو وقت ہے"۔ وقت نکل گیا تو پھر صرف پچھتاوا رہ جائے گا۔

💡 آخر میں: ایک مشورہ والدین کے لیے بھی

والدین سے گزارش ہے کہ وہ صرف نمبرات پر زور دینے کے بجائے بچوں کو جدید مہارتیں سکھانے کی طرف بھی توجہ دیں۔ آپ کا بچہ اگر خود اعتماد ہو، کمیونیکیٹ کر سکتا ہو، اور کسی ہنر میں ماہر ہو، تو دنیا کا کوئی ملک اس کی قدر کرے گا۔

11/11/2025

According to minster of education STI applicants: 700,000
Fee per application: 700,000x1000Rs= 700,000,000 Rs
Ager her bnda 5 seats per apply kry to multiply by 5
700,000,000 *5 = 3,500,000,000
Mtlb 3 arb 5 crore
Salary expenses if assumed 45000 for all posts:
12500seats x 45000 = 562,500,000Rs per month Ager 6 month ki job ha to multiply by 6
562,500,000*6 = 3,375,000,000
Net profit: 3,500,000,000 -3,375,000,000= 125,000,000 Rs
پاک سر زمین شاد باد
کشور حسین شاد باد 🙃

حکیم لوہا پاڑ بے شک غیر اخلاقی زبان استعمال کرتا ھےلیکنریحان طارق نے بھی پڑھا لکھا ھونے کے باوجود غیر اخلاقی زبان استعما...
09/11/2025

حکیم لوہا پاڑ بے شک غیر اخلاقی زبان استعمال کرتا ھے
لیکن
ریحان طارق نے بھی پڑھا لکھا ھونے کے باوجود غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
لچر ۔بے شرم ۔وغیرہ وغیرہ ان کیمرہ بولنا ایک پڑھے لکھے انسان کو زیب نہیں دیتا
بہر حال یہ میری ذاتی رائے ھے

05/09/2025

کیا یہ ویڈیو میں حقیقت ہے

وجیہہ عروج 2001ء  میں پنجاب یونیورسٹی ایم اے انگلش کی ایک ریگولر طالبہ تھی جسے فائنل رزلٹ میں یونیورسٹی نے فیل قرار دے د...
09/08/2025

وجیہہ عروج 2001ء میں پنجاب یونیورسٹی ایم اے انگلش کی ایک ریگولر طالبہ تھی جسے فائنل رزلٹ میں یونیورسٹی نے فیل قرار دے دیا تھا کہ وہ ایک پیپر میں غیر حاضر رہی تھی۔

یہ بات وجیہہ عروج کے لیے باعث حیرت ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی پریشان کُن بھی تھی کیونکہ وہ تمام پیپرز میں حاضر رہی تھی اور تمام پیپرز اچھے طریقے سے حل بھی کیے تھے۔ اسے لگا شاید یونیورسٹی والوں سے کوئی غلطی ہو گئی ہے۔ وہ اپنے والد کے ساتھ شعبہ امتحانات پہنچی اور اپنا کیس متعلقہ افسر کے سامنے رکھا تو بجائے تحقیق کرنے یا ریلیف دینے کے اس نے وجیہہ کے والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا پتہ آپ کی بیٹی امتحان کے بہانے کہاں جاتی تھی؟ 😥

یہ جملہ وجیہہ اور اس کے والد کے سر پر بم بن کر گرا اور وہ جیسے سُن ہو کر رہ گئے۔ یونیورسٹی نے غلطی ماننے اور ڈگری جاری کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ بات آفس میں سب کے سامنے ہوئی تھی آناً فاناً یونیورسٹی میں پھیل گئی اور ہر آنکھ وجیہہ کو خطاکار اور یونیورسٹی کو حق بجانب سمجھنے لگی۔
وجیہہ کی زندگی جیسے کسی چور کی زندگی جیسی ہو کر رہ گئی۔ کچھ بھی غلط نہ کرنے کے باوجود وہ اپنے ہی گھر والوں اور معاشرے کی نظروں میں گنہگار ٹھہری۔
اس نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور یونیورسٹی کے خلاف کیس دائر کردیا۔

یہ دو سے تین پیشیوں میں حل ہونے والا کیس تھا کہ عدالت اس پیپر میں حاضر اسٹوڈنٹس کی حاضری شیٹ اور تقسیم کیے گئے اور واپس جمع کرائے گئے پیپرز کا ریکارڈ منگوا کر فیصلہ کر سکتی تھی۔
لیکن کیس شیطان کی آنت کی طرح لمبا ہوتا گیا۔۔پیشیوں پر پیشیاں پڑتی رہیں۔
وجہیہ کی شادی ہو گئی اور وہ کینیڈا شفٹ ہو گئی دو بچے ہو گئے کیس چلتا رہا ۔
بالآخر 17 سال بعد 2017 ء میں لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کو قصور وار قرار دیتے ہوئے اسے وجیہہ عروج کو ڈگری جاری کرنے اور آٹھ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم صادر کر دیا۔
بی بی سی کو انٹرویو میں وجیہہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
آج وہ ڈگری میرے کسی کام کی نہیں۔ سترہ سال پہلے وہ ماسٹرز کے بعد پی ایچ ڈی کرنا چاہتی تھیں۔ اپنی زندگی اپنے حساب سے جینا چاہتی تھیں اس کے سارے پلان اور خواب چکنا چور ہو گئے۔
آٹھ لاکھ سے کئی گنا زیادہ تو وہ ان سترہ سالوں میں اس کیس پر خرچ کر چکی تھی کہ یونیورسٹی نے اس پر جو تہمت لگائی تھی اسے غلط ثابت کر کے سرخرو ہو سکے۔ وہ سترہ سالوں تک روز اس ایک جملے کے ہاتھوں قتل یوتی رہی ہے۔

عدالت کے اس فیصلے کو ہرگز انصاف نہیں کہا جاسکتا کیونکہ جو انصاف تاخیر سے ملے وہ انصاف کی تضحیک کے سوا کچھ بھی نہیں ۔ ہماری عدالتیں اسی قسم کے انصاف کے لیے مشہور ہیں ۔

Address

Lodhran

Telephone

+923084248485

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu stories posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu stories:

Share