26/02/2023
دور حاضر میں مادہ پرستی کا غلبہ ہے. دنیا جنگ و دہشت گردی سے پریشان ہے اور امن وسلامتی کی تلاش میں سرگرداں ہے
۔ دشمنی، نفرت ، عدم برداشت ، خودغرضی اور انتہا پسندی جیسے فتنے تاریک رات کی طرح ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں ۔ یہ خطرناک فتنے نہ صرف اعمال و اخلاق کو برباد کر رہے ہیں بلکہ ان کی وجہ سے عقائد میں تزلزل پھیلتا جارہا ہے ۔ اللہ جل شانہ اور اسکے رسول ﷺ کے عطا کردہ احکام پرعمل نہ کر نے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف تشکیک پیدا کر کے ایمان کو خراب کرنے والے مفسد خیالات کو عام کیا جا رہا ہے ۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کا جو تعلق ہونا چاہیے تھا وہ نہ رہا۔ حضور تاجدار کائنات ﷺ کی محبت وعظمت جو ایمان کے لیے لازمی تھی اس میں کمی واقع ہوتی جارہی ہے اور اسلام دشمن تاغوتی وسامراجی قوتیں اہل اسلام کے شجر ایمان کی جڑوں کو کھوکھلا کر نے کے لیے ہرقسم کے ذرائع استعمال کر رہے ہیں تواس صورت حال سے ہر دردمند مسلمان بے چین ہے۔ بے چینی کی اس کیفیت کو ختم کرنے کیلئے زیر نظر جہان فرید ایک کاوش ہے جو قرآن و سنت کی روشنی میں تعلیمات اسلام کو عام کر کے اصلاحِ معاشرہ کرے ۔