
11/07/2025
یہ میرا فیس بک گروپ ہے 28 دن میں 7026 پوسٹ approved ہوئی ہیں اور اس سے زیادہ شائد declined کی ہیں
اکثر آپ کو لگتا ہے کہ پوسٹ pending میں ہے گروپ کا فائیدہ نہیں کبھی شکایات بھی کرتے نظر آتے ہیں
میں صرف آپ سے تعاون کی درخواست کروں گا کیونکہ ان میں وقت بہت لگتا ہے یہ اتنا آسان کام نہیں ہے بھائی
اسکے بعد اگر میسج کی بات کروں میرے صرف ایک نمبر پر ایک ہفتے میں 1600 لوگوں کے میسج آۓ جبکہ وہ 2 بار banned ہو چکا ہے اگر فیس پیج کی بات کروں وہاں انباکس میں 800 سے زیادہ لوگوں کے میسج آۓ ہیں
دیکھو بھائی یہ میں نے جو بھی کیا یہ میرے اور ٹیم پر فرض ہے آپ پر کوئی احسان نہیں کیا
جن بھائیوں کو جواب نہیں ملا انکا گلہ جائز ہے میں قصوروار بھی ہوں کیونکہ وہ آیا جواب لینے کیلئے ہے
آپ بھی تھوڑا درگزر کر لیا کریں
میں اپنی پوری کوشش کروں گا اس میں مزید بہتری لا سکوں کسی کو بھی شکایات کا موقع نہ ملے
ایک اور گلہ یہ ہوتا تھا کہ جو مجھے پیسے دیتے ہیں انکو تو جواب مل جاتا ہے باقی کسی کو نہیں
حقیقت میں ایسا نہیں ہے کوئی اس بات کی گواہی بھی دے سکتا ہے
ایک ہی چیٹ کو مکمل طور پر چلاتے رہنا مشکل ہو جاتا ہے اسلئے وہ رہ جاتی ہے
آپ کوشش کیا کریں جب بھی میسج کریں تو اپنی ساری بات ایک ہی بار کہہ دیا کریں لکھ کر اس میں بہت زیادہ آسانی ہو جاتی ہے
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو ایک دوسرے کیلئے آسانی پیدا کرنے والا بناۓ