03/07/2025
لودھراں میں محرم الحرام کے انتظامات: ایک نئی مثال
لودھراں میں محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اس سال ضلعی انتظامیہ نے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر اور ضلعی پولیس کمانڈر کیپٹن (ر) علی بن طارق خود موقع پر موجود رہ کر سیکیورٹی انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ صرف رسمی معائنہ نہیں ہے بلکہ دونوں افسران انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو دھوپ کی شدت سے بچنے کے لیے چھاؤں میں رہنے یا چھتری استعمال کرنے اور پانی و خوراک کی وافر مقدار یقینی بنانے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ ان کی یہ کاوشیں لودھراں میں ایک نئے دور کی عکاسی کرتی ہیں جہاں انتظامی افسران نہ صرف اپنے فرائض کو بخوبی نبھا رہے ہیں بلکہ زمینی حقائق سے بھی پوری طرح واقف ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ فعال اور ذمہ دارانہ رویہ کئی سالوں بعد دیکھنے میں آیا ہے، جو بلاشبہ عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف محرم الحرام کے پرامن ماحول کو یقینی بنائے گا بلکہ شہریوں میں بھی اطمینان کا احساس پیدا کرے گا۔. رپورٹ مخدوم شہزاد قریشی سر پرست اعلیٰ پرنٹ میڈیا ٹیم