Lodhran Broadcasterلودھراں براڈکاسٹر

Lodhran Broadcasterلودھراں براڈکاسٹر Your Trusted Voice from Lodhran — Covering the Heartbeat of South Punjab.

28/07/2025
27/07/2025

ضلعی پولیس کمانڈر کیپٹن (ر) علی بن طارق کا مثالی اقدام: لودھراں کے شہریوں کے دل جیت لیے!
لودھراں کے ضلعی پولیس کمانڈر کیپٹن (ر) علی بن طارق نے ایک ایسا وعدہ پورا کر دکھایا ہے جو اس سے پہلے کسی نے نہیں نبھایا۔ انہوں نے لودھراں کے ایک بزرگ شہری سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے نہ صرف ان کی موٹر سائیکل واپس کی بلکہ دیگر چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی ان کے اصل مالکان کے حوالے کیں، جن میں نقدی بھی شامل تھی۔
کیپٹن (ر) علی بن طارق کے اس اقدام نے اہل لودھراں کے دل جیت لیے ہیں اور عوام انہیں خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔ ان کا شمار ضلع کے عظیم کمانڈرز میں ہو رہا ہے جنہوں نے اپنی فرض شناسی اور عوام دوستی کا عملی مظاہرہ کیا۔
اس کارروائی سے لودھراں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ یہ ایک قابل ستائش مثال ہے کہ کس طرح ایک ایماندار اور پرعزم افسر اپنے وعدوں کو پورا کر کے عوام کی خدمت کر سکتا ہے۔

26/07/2025

مخدوم فیاض حسین قریشی کا شاہد السلام سانحے پر اظہار تعزیت
لودھراں پریس کلب کے سابق صدر، مخدوم فیاض حسین قریشی نے شاہد السلام سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ڈاکٹر سعد السلام سے ملاقات کی اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران، مخدوم فیاض حسین قریشی نے مرحومین کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اور پورا علاقہ ڈاکٹر شاہد السلام اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

24/07/2025

شاباش مہر اشرف سیال! آپ حقیقی معنوں میں انسانیت کے علمبردار اور اہل لودھراں کے دکھوں کے مداوا ہیں۔ میتوں کو خود اپنے کاندھوں پر اٹھا کر لانا آپ کی بے مثال قربانی اور درد مند دل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آپ کی یہ کاوشیں انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتی ہیں۔ ہم آپ کی اس عظیم خدمت اور بے لوث جذبے کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔

23/07/2025

سانحہ چلاس میں لودہراں سے تعلق رکھنے والے شہید فہد اسلام کا بیٹا۔۔۔عاصم فہد اسلام حادثے کی صورت حال بتاتے ہوئے ..

22/07/2025

لودھراں: مضر صحت چنے کھانے سے مدرسے کے بچوں کی طبیعت بگڑنے کا معاملہ، ڈی پی او علی بن طارق ہسپتال پہنچ گئے۔

لودھراں: دس طلباء کی حالت غیر ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ترجمان پولیس

لودھراں: ڈی پی او کیپٹن(ر) علی بن طارق نے ہسپتال پہنچ کر بچوں کی عیادت کی۔ترجمان پولیس

لودھراں: نو بچوں کی حالت خطرے سے باہر، ایک بچہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ترجمان پولیس

لودھراں: ڈی پی او کا پولیس کو واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔ترجمان پولیس

22/07/2025

لودھراں:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ہسپتالوں میں صحت عامہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر

لودھراں:عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر

لودھراں:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ ۔

لودھراں: ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو ادویات کی فراہمی ، علاج معالجہ سہولیات کا جائزہ لیا ۔

لودھراں: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سروس ڈیلوری کے معیار میں بہتری لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر

لودھراں: میڈیکل سپرنٹینڈنٹ اورنگزیب ملک نے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

لودھراں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہسپتالوں کو خطیر فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر

لودھراں:مریضوں کو ادویات کی فراہمی ہرممکن صورت یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر

لودھراں : ڈاکٹرز کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے ایم ایس کو ہدایت ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر

لودھراں: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا اچانک معائنہ کر کے طبی سہولیات و دیگر امور کو مانیٹر کیا ۔

لودھراں:ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ضلع کے باقی سرکاری ہسپتالوں کیلئے رول ماڈل ہونا چاہئے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر

لودھراں:مریضوں کیلئے ادویات کی فراہمی اور لیبارٹری ٹیسٹوں میں کوتاہی ھرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر

لودھراں: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے زیر علاج مریضوں سے طبی سہولیات فراہمی بارے استفسار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں

21/07/2025

لودھراں:ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں پیشگی اقدامات کا آغاز۔

لودھراں: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کا پتن مہاراں قادر پور چمنہ، وگھہہ مل پتن، شابو طاہر پتن کہروڑپکا مانیٹرنگ کیمپوں کا ہنگامی دورہ۔

لودھراں: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حاصل والا میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی معائنہ کیا ۔

لودھراں: سابق چیئرمین ضلع کونسل میاں راجن سلطان پیرزادہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن اور اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا محمد اصغر اقبال بھی انکے ہمراہ تھے ۔

لودھراں: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے متعلقہ اداروں محکمہ ریسکیو، محکمہ ریونیو ، محکمہ ہیلتھ اور محکمہ لائیو سٹاک سے سیلاب انتظامات بارے بریفنگ لی ۔

لودھراں:سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں تاہم تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر

لودھراں: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دریائے ستلج کے مختلف اہم مقامات کا معائنہ ۔

لودھراں: دریائے ستلج میں 15 ہزار کیوسک سے کم پانی ہے ، سیلابی صورتحال کا سامنہ نہیں ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر

لودھراں: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کا اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا کو حفاظتی بندوں پر قائم تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایت۔

لودھراں: ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے فلڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر

لودھراں: ہنگامی صورتحال میں شہری معلومات یا اطلاع کیلئے ضلعی کنٹرول روم کے نمبر 0608-546571 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر

لودھراں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے مون سون میں میونسپل کمیٹیوں سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

لودھراں:مون سون کے سلسلے میں متعلقہ ادارے مشینری کو مکمل فعال رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر

08/07/2025

*لودھراں۔ جامعہ مسجد پر بہالولپور میں انڈین حملہ کے بعد ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی*

لودھراں۔ جامعہ مسجد سبحان اللّٰہ بہالولپور میں انڈین حملے کے بعد انجنیئر شکیل احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی قیادت میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والی 28 رکنی ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد ضلع کونسل کانجو ہال میں کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر مہمان خصوصی تھیں۔ تقریب میں ریسکیو اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ انجنیئر شکیل احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو آپریشن سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مشکل حالات میں لودھراں کی ریسکیو ٹیم نے 5 ڈیڈ باڈیز اور ایک شخص کو ملبے سے زندہ نکالا اور ریسکیو ٹیم نے رات ایک بجے سے صبح 8 بجے تک مسلسل ریسکیو آپریشن کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 پنجاب کا مثالی ادارہ ھے جو ہمہ وقت کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں

08/07/2025

لودھراں کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر: فرض شناسی اور مثالی قیادت کا نمونہ
گزشتہ دس روز، خاص طور پر یومِ عاشور پر، لودھراں کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے اپنی غیر معمولی لگن اور فرض شناسی کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے یہ ہرگز محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ تھکی ہوئی ہیں یا صرف دفتری بریفنگز پر انحصار کر کے میدان سے غافل ہیں۔
جس معاشرے میں عموماً خواتین افسران کو مردوں سے کم تر سمجھا جاتا ہے، وہاں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے اپنے عمل سے اس خیال کو سختی سے رد کیا ہے۔ انہوں نے دن رات کام کیا، اور آج صبح سے ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں ہونے والے ہر اہم جلوس اور مجلس کا خود موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔
ان کی ہمت، محنت، اور غیر متزلزل عزم بے مثال ہے اور یقیناً قابلِ ستائش ہے۔ ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے نہ صرف انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کیا ہے کہ عزم اور جذبے سے کوئی بھی چیلنج مشکل نہیں ہوتا۔

07/07/2025

لودھراں کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر اور کیپٹن (ر) علی بن طارق: مثالی قیادت کا نمونہ
کئی دہائیوں کی جدوجہد کے بعد، ضلع لودھراں کو دو ایسے باصلاحیت اور فرض شناس افسران ملے ہیں جن کی خدمات کو سراہنا بے حد ضروری ہے: ڈپٹی کمشنر لودھراں، ڈاکٹر لبنیٰ نذیر اور ضلعی پولیس کمانڈر، کیپٹن (ر) علی بن طارق۔ یہ دونوں شخصیات نہ صرف اپنے کردار میں بے مثال ہیں بلکہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے بھی لودھراں کی تقدیر بدل رھے ہیں۔
خاص طور پر محرم الحرام کے موقع پر، ان کی انتھک محنت اور لگن قابل ستائش ہے۔ شدید گرمی اور دباؤ کے باوجود، انہوں نے دن رات ایک کر کے جلوسوں کی نگرانی خود کی، اور اپنی ڈیوٹی کو کمال خوبی اور خوش اسلوبی سے انجام دیا۔ ان کی موجودگی اور فعال کردار نے امن و امان کو یقینی بنایا، جس کے لیے لودھراں کے عوام انہیں تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان کی یہ مثالی کارکردگی لودھراں کے عوام کے لیے ایک نئی امید کی کرن ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں ضلع مزید ترقی کی منازل طے کرے گا۔ منجانب سر پرست اعلیٰ پرنٹ میڈیا ٹیم گروپ مخدوم شہزاد قریشی سابق جنرل سیکرٹری لودھراں پریس کلب و روزنامہ پاکستان

Address

Lodhran

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00

Telephone

+923028681711

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lodhran Broadcasterلودھراں براڈکاسٹر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share