15/07/2026
ٹرمپ کا عراقی وزیراعظم علی الزیدی کو اچھا لیڈر قرار دینا
"عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ٹرمپ نے الزیدی کو اچھا لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں ایک بڑے لیڈر بن کر ابھریں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ عراق کے ساتھ مضبوط شراکت داری ہو گی، امریکی تیل کمپنیاں عراق میں کام کریں گی اور عراق کو تحفظ کی ضرورت ہوئی تو امریکا موجود ہے۔
دوسری جانب علی الزیدی نے کہا کہ عراق میں عوام کی اجارہ داری قائم ہوگی، مسلح افواج کے سوا کسی گروہ کو ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی، اور وہ ماضی کی بجائے مستقبل پر بات کرنا چاہتے ہیں۔"