20/04/2026
" راجہ پور کی رانی "
یہ 19 سالہ سدرہ ہے، یہ 2 بہنیں ہیں، سدرہ بڑی ہے ناز نخرے دیکھنے والا، بوڑھے والدین کا اس عمر میں کوئی سہارا نہیں ہے 4 نفوس پر مشتمل ایک چھوٹی سی خوش باش زندگی گزارنے والی فیملی۔۔۔ سدرہ کی اب شادی تھی سدرہ نے من پسند شاپنگ کی، والدین نے حسب توفیق جہیز بنایا، سدرہ کہ بوڑھی اماں نے بتایا کہ سدرہ نے نکاح نامے پر دستخط کرنے کیلئے مور کے پنکھ والی بال پوائنٹ خریدی، اور 3 سے 4بار دستخط کرکے پینسل کو چیک کیا تاکہ بوقت نکاح جھٹ پٹ دستخط کرکے ہمیشہ کیلئے اپنے میاں کی ہو جائے،
شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا، ڈھولک ہورہی تھی، ایسے میں "مدثر " کی انٹری ہوتی ہے، مدثر پھوپھی کا بیٹا ہے، یہ بھی بستی راجہ پور میں ہی رہتا ہے مدثر ایک محلے میں کریانے کی چھوٹی سی دوکان چلاتا ہے، مگر سدرہ کو دل ہی دل میں پسند بھی کرتا ہے مگر کبھی بھی پھو پھو نے سدرہ کا رشتہ نہیں مانگا، اور سدرہ کا بھی کزن سے کوئی رابطہ نہیں تھا،نہ وہ پسند کرتی تھی، 24 نیوز سے منسلک مقامی صحافی مشتاق بھٹہ صاحب نے بتایا ہے کہ وہ روز ڈھولک پر فیملی کے ساتھ آتا ہے مامو ممانی سب سے کہتا تھا میرے لائق کوئی کام ہو تو ضرور بتانا، پھر بارات کا دن آتا ہے جسکا سب لڑکیوں کو بچپن سے انتظار ہوتا ہے کہ کوئی راجکمار آئے گا اور وہ دلہن بن کر ان کےساتھ رخصت ہوجائے گی، اپنی شادی کیلئے انتہائی Excited سدرہ بھی خوش تھی اور بیوٹی پارلر ہر تیار ہونے کیلئے آتی ہے ، دولہے میاں بارات لے کر نکل پڑے ہوئے ہیں، پارلر والیاں خوب محنت سے بناؤ سنگھار کرتی ہیں،مگر اچانک مدثر آکر تیز دھار آلے سے سب ختم کردیتا یے، یہ لودھراں میں بیوٹی پارلر میں دلہن بنی مو-ت کے گھاٹ اتارئے جانے والی سدرہ ہے۔
بارات شادی ہال سے کوئی دو کلومیٹر کے فاصلے پر ہوتے ہیں کہ سدرہ کے والد دولہا کے والد کو فون کرکے پوچھتے ہیں بارات کدھر پہنچی ہے؟ اور سارا ماجرا سناتے اور بارات واپس اور سدرہ دلہن بنی خدا کے ہاں پیش ہوجاتی ہے۔ اور کمبخت سستا عاشق خود بھی اپنا گلہ کاٹتا ہے مگر بچ جاتا ہے، اب جو ویڈیو آئی ہے بدبجت زخمی گلے کیساتھ کلمے پڑھ رہا ہے۔۔۔۔۔۔ (میٹا کمیونٹی گائیڈ لائن کے سبب اپ لوڈ نہیں کرسکتا)
اس سارے کیس میں ایک ہی چیز ہے کہ نہ تو اظہار ہوا، نہ رشتہ مانگا، مگر راجہ پور کی رانی مدثر کے بھینٹ چڑھ گئی ہمیں اپنے اردگرد اور بچوں کے معاملات پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، اللہ تعالی والدین کو صبر اور سدرہ کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
سدرہ کی اصل تصویر جو پنجابی ہیروئن سرگن مہتا سے مشابہت رکھتی ہے