11/07/2025
دنیاپور: لورالائی دہشتگردی واقعے میں شہید ہونے والے دونوں بھائیوں جابر اور عثمان کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
دنیاپور: شہداء کی نمازِ جنازہ میں انتظامیہ، پولیس افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دنیاپور: نمازِ جنازہ میں ڈی ایس پی ساجد صدیق، ڈی ایس پی اعجاز مسوان، ایس ایچ او سٹی صدر اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ترجمان پولیس
دنیاپور: لودھراں پولیس کے دستے نے دونوں شہداء کو سلامی دی۔ترجمان پولیس
دنیاپور: شہداء کے جسد خاکی کو مقامی قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ترجمان پولیس
دنیاپور: پولیس افسران نے جابر اور عثمان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ترجمان پولیس