30/08/2026
خدمتِ خلق کا ایک اور کامیاب قدم:
گیلےوال میں فری میڈیکل فزیوتھراپی کیمپ
الحمدللہ! گیلےوال کے غریب و مستحق بھائی بہنوں کی سہولت کے لیے لودھراں سے ماہر فزیوتھراپسٹ ڈاکٹرز کی ایک خصوصی ٹیم بلائی گئی اور ایک عظیم الشان فری فزیوتھراپی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کا تمام تر انتظام بفضلِ خدا سفیان فیاض کی جانب سے کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد اپنے علاقے کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات اور ایک نایاب موقع فراہم کرنا تھا۔ کیمپ کے دوران 123 سے زائد مریضوں کا نہ صرف مفت معائن کیا گیا بلکہ جدید ترین مشینری سے موقع پر فوری اور مؤثر علاج (Instant Relief) کر کے ان کی برسوں کی تکلیف دور کی گئی اور ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی گئیں۔
اس پروقار فلاحی تقریب کو رونق بخشنے اور ہماری حوصلہ افزائی کے لیے معزز مہمانِ گرامی جہانزیب خان طلعت، ملک شفیق آرائیں (صدر پریس کلب لودھراں)، جاوید مسوان، ملک فراز آرائیں (ایکس چیئرمین روانی)، ناصر خان زمری ملک شہزاد ظفر (صدر انجمن تاجران) اور دیگر شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ ہم آئے ہوئے تمام معزز مہمانوں اور لودھراں کی بہترین ڈاکٹرز ٹیم کے تہہ دل سے ممنون و مشکور ہیں۔ انشاءاللہ خدمتِ خلق اور انسانیت کی بھلائی کا یہ باقاعدہ سفر آگے بھی اسی جذبے سے جاری رہے گا!
منجانب: سفیان فیاض (سوشل ورکر)