20/06/2026
قلعہ سیف اللہ میں قتل کے مقدمے کا اندراج نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی شروع
قلعہ سیف اللہ: سٹی پولیس اسٹیشن قلعہ سیف اللہ میں ایک شہری کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 13 جون 2026 کو پیش آنے والے واقعے میں ان کے عزیز کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا
پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات 302، 355، 342، 337 اے، 337 ڈی، 337 ایف اور دفعہ 34 کے تحت مقدمہ نمبر 448/25 درج کر لیا ہے
ایف آئی آر میں واقعے کے حوالے سے بعض افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی چھان بین کی جا رہی ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے اقدامات جاری ہیں اور قانون کے مطابق ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات موجود ہوں تو وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے تاکہ شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے