
18/07/2025
انتہائی غور طلب
میونسپل کمیٹی کی شاہ خرچیاں
لورالائی میونسپل کمیٹی نے سوات کی ٹرپ کے لیے 8 کونسلرز کو 14 لاکھ کی خطیر رقم دی جو کہ سوات کا ٹرپ کرکے علاقے کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ لے کر آئیں گے مزے کی بات یہ ہے کہ ان میں سے دو چار ایسے افراد بھی ہیں جو کہ کونسلرز نہیں شائد انکی خواتین کونسلرز ہیں انکو بھی سرکاری خرانے پر سوات لے جایا گیا اور اس سفر کے لیے مرسڈیز ویگن بک کرائی گئی اور ساتھ میں ڈھول والے کے ۔ بھی مزے لیکن جب شہر میں صفائی کی بات آئے تو اس کے لیے بجٹ نہیں ہوتا ، غریب کی داد رسی کے لیے فنڈ نہیں ہوتا ۔کسی غریب کے لیے آٹے کے تھیلے کے لیے پیسے نہیں لیکن سوات ٹرپ کے لیے کونسلرز کے لیے بجٹ موجود افسوس صد افسوس اس شہر میں اشرافیہ کے لیے سب کحچھ لیکن عوام کے لیے صرف صبر کی تلقین یقین کریں اگر یہ خود اپنے جیب خرچ سے اسی ٹرپ کے لیے جاتے تو ٹوٹل دو لاکھ خرچہ بھی نہیں کرتے لیکن جب پیسا عوام کا ٹیکس کو ہو پر کس بات کا غم دل کھول کر خرچ کرو کیونکہ اس ملک میں نہ کوئی پوچھ گوج نہ کوئی احتساب جس کی لاٹھی اس کی بھینس
چئیرمین صاحب اس کی وضاحت کریں ؟؟؟؟