30/07/2025
لورالائی ارمان لونی کیس میں ایس ایس پی فلائٹ لیفٹینٹ عطاالرحمن ترین اور دیگر ساتھی باعزت بری
لورالائی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج لورالائی کی عدالت نے ارمان لونی کیس میں عدم ثبوت کی بنیاد پر ایس ایس پی عطاالرحمن ترین اور ان کے چھ ساتھی پولیس اہلکاروں کو باعزت بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
کیس میں ایس ایس پی عطاالرحمن ترین کی قانونی نمائندگی معروف وکیل ایڈووکیٹ محمد اکبر کاکڑ نے کی۔
بری ہونے والوں میں ایس ایس پی عطاالرحمن ترین سب انسپکٹر محمد شریف موسخیل، انور جلالزئی، جہانگیر خدرزئی، حوالدار حمید ترہ کی اور یوسف اوتمانخیل شامل ہیں۔
عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا، کیونکہ کوئی ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔ اس بنیاد پر عدالت نے تمام نامزد ملزمان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا۔