19/07/2026
انتہائی دکھ بھرا واقعہ — میت کی واپسی کے لیے فوری اپیل
5 جولائی کو سید علی شاہ میاں 5 ساتھیوں کے ہمراہ فلک سیر چوٹی پر چڑھائی کے لیے روانہ ہوئے۔ 10 جولائی کو وہ کامیابی سے چوٹی پر پہنچے، لیکن 11 جولائی کو واپسی پر موسم بگڑ گیا، رسی ٹوٹی اور وہ پہاڑ سے گر گئے۔ تلاش کرنے پر وہ زخمی حالت میں ملے مگر شدید سردی اور بروقت علاج نہ ملنے سے 12 جولائی کو انتقال کر گئے۔ ایک ساتھی بھی سخت بیمار ہوا مگر باقی ساتھیوں نے 6 دن کی مشقت سے سب کو بحفاظت مٹلتان پہنچا دیا۔
میت انتہائی خطرناک برفانی علاقے میں ہے، جہاں سے ماہر ٹیم، ہیلی کاپٹر اور جدید آلات کے بغیر نکالنا تقریباً ناممکن ہے۔
📢 حکومت، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، فوج اور تمام متعلقہ اداروں سے پرزور درخواست ہے کہ فوری ریسکیو آپریشن شروع کر کے ان کی میت کو باعزت طریقے سے جلد گھر پہنچانے کا انتظام کریں۔