Real Wazaif

Real Wazaif Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Real Wazaif, Magazine, Mailsi.
(2)

اللہ کے نبی علیہ السلام کی مانگی جانے والی دعائیں، بزرگان دین کے اقوال، روحانی وظائف دعائیں. استخارہ، خواب اور اس کی تعبیر جملہ امراض کا علاج، ہر مسلمان گھرانے کی اہم ضرورت ہے
تحفہ عملیات عاملین کاملین

حضرت سیّدُنا نُوح علیہ السّلام کی دُعارَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّاَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَترجمہ: کن...
23/08/2025

حضرت سیّدُنا نُوح علیہ السّلام کی دُعا

رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّاَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ
ترجمہ: کنزالعرفان
اور عرض کرنا: اے میرے رب !مجھے برکت والی جگہ اتا دے اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان
{وَ قُلْ: اور عرض کرنا۔} یعنی کشتی سے اُترتے وقت یا اس میں سوار ہوتے وقت عرض کرنا کہ: اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، مجھے برکت والی جگہ اتار دے اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے۔کشتی میں سوار ہوتے وقت کی برکت عذاب سے نجات ہے اور کشتی سے اترتے وقت کی برکت نسل کی کثرت اور پے درپے بھلائیوں کا ملنا ہے۔(مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۲۹، ص۷۵۶)اس آیت میں اشارہ ہے کہ ہر مسلمان کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے ایسی برکت والی جگہ کی دعامانگنی چاہئے جس میں اس کے لئے دین اور دنیا دونوں کی برکتیں ہوں ۔(روح البیان، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۳۰، ۶ / ۸۱)

حضرت سیّدُنا نُوح علیہ السّلام کی دُعا قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَسْــٴَـلَكَ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ...
22/08/2025

حضرت سیّدُنا نُوح علیہ السّلام کی دُعا

قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَسْــٴَـلَكَ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌؕ-وَ اِلَّا تَغْفِرْ لِیْ وَ تَرْحَمْنِیْۤ اَكُنْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ(47)

ترجمہ: کنزالعرفان

عرض کی: اے میرے رب ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ تجھ سے وہ چیز مانگوں جس کا مجھے علم نہیں اور اگر تو میری مغفرت نہ فرمائے اور مجھ پر رحم نہ فرمائے تو میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجاؤں گا۔



تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ:عرض کی: اے میرے رب !میں تیری پناہ چاہتا ہوں۔} جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تربیت ہوئی تو آپ نے عرض کی :اے میرے رب ! میں اس بات سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ تجھ سے وہ چیز مانگوں جس کے بارے میں مجھے علم نہیں کہ اسے حاصل کرنا حکمت کے تقاضے کے مطابق ہے یا نہیں اور اگر تو نے میرے اُس سوال پر میری مغفرت نہ فرمائی اور میری عرض قبول فرما کر میرے اوپر رحم نہ فرمایا تو میرا شمار بھی نقصان اٹھانے والوں میں ہو جائے گا۔(روح البیان، ہود، تحت الآیۃ: ۴۷، ۴ / ۱۳۹-۱۴۰)

حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام معصوم ہیں :

اس آیت میں حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مقامِ رضا بالقضاء پر فائز ہونے کا بڑا پیارا اِظہار ہے کہ سگا بیٹا نگاہوں کے سامنے ہلاک ہوا اور وعدہ ِ الٰہی کے پیشِ نظر دعا فرمائی لیکن حقیقتِ حال معلوم ہونے اور اللہ تعالیٰ کے تنبیہ فرمانے سے فورا ًعاجزی کے ساتھ اپنی مغفرت اور رحمِ الٰہی کی دعا مانگنا شروع کردی۔ سُبْحَانَ اللہ، سُبْحَانَ اللہ۔ اے اللہ! حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے صدقے ہمیں بھی تیری قضاپر راضی رہنے کی توفیق عطا فرما۔

علامہ احمد صاوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں ’’اس آیت سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے اُ س چیز کا مطالبہ کر کے جس کے بارے میں وہ جانتے نہ تھے کوئی گناہ سرزد ہوا تھا کیونکہ حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہر طرح کے صغیرہ کبیرہ گناہوں سے معصوم ہیں اور حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے جو اپنے بیٹے کی نجات کا سوال کیا ا س کی وجہ یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے وعدہ فرمایا تھا کہ وہ ان کے گھر والوں کو نجات عطا فرمائے گا، اس سے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے یہ سمجھا کہ ان کابیٹا بھی چونکہ ان کے گھر والوں میں سے ہے اس لئے یہ بھی ان نجات پانے والوں میں شامل ہے، جب اللہ تعالیٰ نے اس پر ان کی تربیت فرمائی تو حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اپنے فعل پر دل میں ندامت محسوس ہوئی اور آپ نے اللہ تعالیٰ سے مغفرت و رحمت کا سوال کیا۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا درخت سے کھانے والا معاملہ اوریہ گناہ نہیں بلکہ ان کا تعلق حَسَنَاتُ الْاَبْرَارِ سَیِّئَاتُ الْمُقرَّبِیْنَ(نیکوں کے جو نیک کام ہیں مقربوں کے حق میں گناہ ہیں )سے ہے۔ (صاوی، ہود، تحت الآیۃ: ۴۷، ۳ / ۹۱۶)

لفظ دُعَا دَعْوٌ یا دَعْوَۃٌ سے بنا ہے جس کے معنیٰ بُلانا یا پُکارنا ہے۔قراٰن شریف میں لفظِ دُعا پانچ معنیٰ میں استعمال ...
22/08/2025

لفظ دُعَا دَعْوٌ یا دَعْوَۃٌ سے بنا ہے جس کے معنیٰ بُلانا یا پُکارنا ہے۔قراٰن شریف میں لفظِ دُعا پانچ معنیٰ میں استعمال ہوا ہے۔ (1)پُکارنا (2)بُلانا (3)تمنا، آرزو کرنا (4)پوجنا یعنی معبود سمجھ کر پُکارنا (5)مانگنا یا دُعا کرنا ۔ اس مضمون میں صرف آخری معنیٰ کو سامنے رکھتے ہوئے گفتگو کی گئی ہے ۔

دُعا مانگنے کا حکم اللہ پاک نے خود قراٰنِ مجید میں دیا ہے چنانچہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: اُدْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْؕ- ترجَمۂ کنزُ العرفان: مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔ (پ24، المؤمن: 60) دُعا مانگنا اللہ پاک کے اَنبیا و مُرسلین کا معمول، اُس کے پیارے آخری نبی، مکی مدنی محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بہت ہی پیاری سنّت اور ایک عظیم عبادت ہے جس میں بندہ اپنے خالق و مالک کی پاک بارگاہ میں اپنی حاجات و ضروریات پیش کرتا ہے۔ قراٰن و حدیث میں کئی مقامات پر دعا مانگنے کے فضائل اور دعا مانگنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے، چنانچہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:اُجِیْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِۙ- ترجَمۂ کنزُالعرفان: میں دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مجھ سے دعا کرے۔(پ2، البقرۃ: 186) نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا کہ اللہ پاک کے نزدیک کوئی چیز دعا سے بزرگ تَر نہیں۔(ترمذی، 5/243، حدیث:3381) ایک جگہ ارشاد فرمایا: دعا مسلمانوں کا ہتھیار، دین کا ستون اور آسمان و زمین کا نور ہے۔(مستدرک للحاکم، 2/162، حدیث: 1855) قارئین کرام! اللہ پاک نے قراٰنِ کریم میں کئی مقامات پر انبیا و مُرسلین، ملائکہ مقربین، مسلمین و مؤمنین اور نیک صالحین بندوں کی دعائیں ذِکْر فرمائی ہیں

 حضرت آدم  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے عمل میں مسلمانوں کے لئے تربیت:            حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ و...
21/08/2025


حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے عمل میں مسلمانوں کے لئے تربیت:

حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنی لغزش کے بعد جس طرح دعا فرمائی اس میں مسلمانوں کے لئے یہ تربیت ہے کہ ان سے جب کوئی گناہ سرزد ہو جائے تو وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنے گناہ پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے ا س کا اعتراف کریں اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت و رحمت کا انتہائی لَجاجَت کے ساتھ سوال کریں تاکہ اللہ تعالیٰ ان کا گناہ بخش دے اور ان پر اپنا رحم فرمائے۔ حضرت قتادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ’’مومن بندے سے جب کوئی گناہ سرزد ہوتا ہے تو وہ اپنے رب سے حیا کرتا ہے، پھر اَلْحَمْدُ لِلّٰہْ! وہ یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ اس سے نکلنے کی راہ کیا ہے تووہ جان لیتا ہے کہ اس سے نکلنے کی راہ استغفار اور توبہ کرنا ہے، لہٰذا توبہ کرنے سے کوئی آدمی بھی شرم محسوس نہ کرے کیونکہ اگر توبہ نہ ہو تو اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے کوئی بھی خلاصی اور نجات نہ پا سکے،

، #خواب اور ان کی تعبیر
20/08/2025

، #خواب اور ان کی تعبیر

18/08/2025

دنیا اور آخرت میں مصیبتوں سے پناہ کی دعا   Real Wazaif
18/08/2025

دنیا اور آخرت میں مصیبتوں سے پناہ کی دعا
Real Wazaif

غرق، آگ میں جلنے اور دیگر حوادث سے پناہ کی دعا
18/08/2025

غرق، آگ میں جلنے اور دیگر حوادث سے پناہ کی دعا

ناجائز محرم محبت دوستی ختم کرنے کا وظیفہ وَ اَلْقَیْنَا بَیْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَآءَ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ...
17/08/2025

ناجائز محرم محبت دوستی ختم کرنے کا وظیفہ
وَ اَلْقَیْنَا بَیْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَآءَ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِؕ-كُلَّمَاۤ اَوْقَدُوْا نَارًا لِّلْحَرْبِ اَطْفَاَهَا اللّٰهُۙ

Real Wazaif

Address

Mailsi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923445700900

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Real Wazaif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Real Wazaif:

Share

Category