
22/04/2025
وہ اور زمانہ تھا جب گندم کی کٹائی سارا ٹبر مل کر کرتا تھا کچے گڑھے کا پانی پینا اور دیسی گھی اور شکر تندور کی روٹی دوپہر کا کھانا اور جب گندم تھریشر سے نکالنی تو دیسی ککڑ پکتا تھا ساتھ گڑ والے چاول..
آخری دن جھونگے میں گندم لیتے اور ٹافیاں برف کے گولے اور مرنڈا کھاتے تھے ۔
۔اب تو یہ سب تصویر کشی ہے ۔۔
سونا اگلتی زمینں اور سنہرے لہلہاتے کھیت کسانوں کی امید ہے
پورے سال کا اناج ہے
کاش زرعی ملک کی معاشی پالیسیاں کسانوں کے حق میں جائیں تو ہمیں ہر سال گندم باہر سے نہ منگوانی پڑے ۔۔
نوٹ ۔۔۔1982 یا تراسی میں آخری بار بیلوں سے گندم کی گہائ دیکھی تھی اس کے بعد تھریشر آگئے اور اب ہارویسٹنگ مشینیں ۔۔۔دنیا کیا سے کیا ہو گئ
۔۔لیکن جو بچپن میں گاؤں کا نقشہ تھا وہ مٹنے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔۔۔_____________