28/04/2026
میلسی کے نواحی علاقہ بستی نعمت علی میں مقامی بااثر زمیندار کی ضلعی انتظامیہ سے ساز باز ہوکر محنت کش حاجی محمد شیر کے مکان پر قبضہ کی کوشش محنت کش حاجی محمد شیر کا اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ
تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ بستی نعمت علی میں محنت کش حاجی محمد شیر نے اہل علاقہ ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ 35 سال سے بستی نعمت علی میں رہائش پزیر ہے مقامی بااثر زمیندار بابر خان وغیرہ ان کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جبکہ میری گھر کی زمین نمبردار محمد اجمل خان جوئیہ کی ملکیتی زمین اور ہم انکے مزیرے ہیں 35 سال سے رہائش پزیر ہیں مقامی بااثر زمیندار بابر خان وغیرہ روڈ کے فرنٹ پر ہمارا گھر ہونے کی وجہ سے ہمارے گھر اور دکانوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں سول عدالت اور ایڈیشن اینڈ سیشن جج کی عدالت میں بابر خان وغیرہ کیس ہار چکے ہیں اب ضلعی انتظامیہ سے ساز باز ہوکر ہمیں گھر سے بے گھر کرنے کی اما پر ہیں اعلی حکام نوٹس لے اور ہمیں انصاف فراہم کریں تاکہ ہم سکون سے اپنی زندگی گزار سکیں