Digital Mailsi

Digital Mailsi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Digital Mailsi, Digital creator, Mailsi.

Trusted platform for Tehsil Mailsi (تحصیل میلسی)

• Breaking News
• Local Updates • Weather • Traffic
• Government Announcements
• Crime • Business • Sports

السلام علیکم میلسی!میلسی میں بے روزگاری ایک سنجیدہ مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ہمارے بہت سے نوجوان تعلیم، ہنر اور صلاحیت رکھنے ...
04/09/2026

السلام علیکم میلسی!
میلسی میں بے روزگاری ایک سنجیدہ مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔
ہمارے بہت سے نوجوان تعلیم، ہنر اور صلاحیت رکھنے کے باوجود روزگار کے مناسب مواقع کی تلاش میں ہیں۔ دوسری طرف کئی اداروں اور کاروباری افراد کو بھی محنتی اور باصلاحیت افراد کی ضرورت ہوتی ہے، مگر دونوں کے درمیان رابطے کا مؤثر ذریعہ موجود نہیں۔
اگر آپ میلسی میں کسی نوکری کی تلاش میں ہیں، یا آپ کے پاس کوئی ملازمت موجود ہے، تو کمنٹ میں اپنی ضرورت یا معلومات ضرور شیئر کریں۔
ممکن ہے آپ کی ایک پوسٹ کسی دوسرے میلسی کے نوجوان کے لیے روزگار کا ذریعہ بن جائے۔
میلسی کے نوجوان — مواقع کی تلاش جاری رکھیں، اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔
#میلسی #روزگار #بےروزگاری

29/08/2026

پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی، جس میں آگ لگنے کے بعد ایک نرس کو بچوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب عملے کی جانب سے ایک بچے کو وارڈ سے باہر نکالنے کی کوشش بھی کی گئی۔

پمز اسلام آباد میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے بعد اپنی جان کی پروا کیے بغیر بچوں کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کے لیے ستارۂ خدمت اور ایک کروڑ روپے کے انعام کی منظوری دے دی گئی۔

میلسی فدہ کی رہائشی 12 سالہ بچی روبینہ دختر محمد قیصر اقبال آج صبح سے لاپتا ہے جس کی وجہ سے اہلِ خانہ شدید پریشانی  مبتل...
17/08/2026

میلسی فدہ کی رہائشی 12 سالہ بچی روبینہ دختر محمد قیصر اقبال آج صبح سے لاپتا ہے جس کی وجہ سے اہلِ خانہ شدید پریشانی مبتلا ہیں اہلِ خانہ کی طرف سے بچی کی تلاش مسلسل جاری ہےلیکن تاحال اس کے بارے میں کوئی سراغ یا معلومات نہیں مل سکی ہیں اگر کسی بھی شخص کو روبینہ کہیں دکھائی دے یا اس کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ملے تو براہِ کرم درج ذیل نمبر پر فوری رابطہ کریں تاکہ بچی کو باحفاظت گھر پہنچایا جا سکے:
والد کا نام: محمد قیصر اقبال
رابطہ نمبر: 📞
03037836873

ملتان کے ایس ایچ او حنیف گجر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف مس کنڈکٹ پر محکمانہ کاروائی بھی شروع کر دی...
16/08/2026

ملتان کے ایس ایچ او حنیف گجر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف مس کنڈکٹ پر محکمانہ کاروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ دو رکنی انکوائری ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے کہ سند باد ہوٹل سے گرفتار مرد و خاتون کو ہتھکڑیاں لگا کر ان کی تصویریں تھانے میں کھینچ کر سوشل میڈیا پر کیسے ڈلوائی گئی اور ایس ایچ او کے نام کے ساتھ بینر بنا کر شئیر کرائے جس میں ان کے اس “کارنامے” کی تشہیر کی گئی تھی جس کا عنوان تھا
گجر کا نام بولتا ہے
گجر کا کام بولتا ہے۔

بائیس ہزار تنخواہ لینے والا غریب دو ہزار کے چالان سے ڈر کر بھاگا تو پاکستانی قانون سرپٹ پیچھے دوڑا۔ اس کا جرم ہی اتنا سن...
12/08/2026

بائیس ہزار تنخواہ لینے والا غریب دو ہزار کے چالان سے ڈر کر بھاگا تو پاکستانی قانون سرپٹ پیچھے دوڑا۔ اس کا جرم ہی اتنا سنگین تھا کہ بخشش کی صورت ہی نہیں تھی ۔پھر مضبوط قانون کی ایک لات پڑی۔ اور یہ مجرم کئی روز بستر پر پڑا زندگی اور موت کی کشمکش نشان عبرت بنا رہا اور آج آخر اپنے انجام کو پہنچا۔

جشن آزادی مبارک

10/08/2026

فورٹ منرو میں آج پیش آیا دلخراش واقعہ۔

آج فورٹ منرو میں موسم انتہائی خوشگوار تھا، مگر انری ٹاپ پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاندان جو سیر کرنے فورٹ منرو آئے ہوئے تھے ان کی ایک 8 سالہ بچی تقریباً 60 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

ڈیرہ غازی خان سے آئے ہوئے نوجوان سیاحوں نے انسانی ہمدردی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہاڑی سے نیچے اتر کر اپنی جان کی پروا کیے بغیر بچی کو ریسکیو کیا اور بحفاظت اوپر لائے۔بچی کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور صورتحال انتہائی تشویشناک تھی۔

غربت سب سے بڑا جرم ؟ کاشف ولد علی احمد قوم آرائیں سکنہ 323/WB دنیا پور ضلع لودھراں بعمر 21/22 سال اپنے بچوں کی بطور سیکی...
10/08/2026

غربت سب سے بڑا جرم ؟
کاشف ولد علی احمد قوم آرائیں سکنہ 323/WB دنیا پور ضلع لودھراں بعمر 21/22 سال اپنے بچوں کی بطور سیکیورٹی گارڈ نوکری کرکے کفالت کررہا تھا آج علی الصبح اپنی نوکری سے واپس جارہا تھا ہیلمٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے روکا نہ رکنے پر ٹریفک پولیس نے تعاقب کیا اور ٹانگ سے دھکا دے کر گرادیا جس سے کاشف کا سر بجلی کے کھمبے میں جالگا جس کی حالت شدید خراب ہوگئی اور زخمی حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کی ایمر جنسی میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہا ہے ادھر ایک ٹریفک پولیس اہلکار عوام کے ہتھے چڑھ گیاجس کی درگت تو بنائی گئی مگر سوال یہ ہے کیا غریب کیلئے رزق حلال کمانا بھی دشوار ہوچکا ؟ ایک ہیلمٹ نہ ہونے کی اتنی بڑی سزا ؟ پولیس گردی عروج پر ہے ہر لیول پر غریب کا جینا محال کردیا گیا ہے.

میلسی کی ہر خبر، اب ایک کلک پر!اپنے علاقے سے باخبر رہیں — Digital Mailsi کو Follow کریں.
08/08/2026

میلسی کی ہر خبر، اب ایک کلک پر!
اپنے علاقے سے باخبر رہیں — Digital Mailsi کو Follow کریں.

08/08/2026

جسٹس انوارالحق پنوں کا موجودہ حالات پہ اظہار خیال

Address

Mailsi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Mailsi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Digital Mailsi:

Shortcuts

Share