
22/05/2024
#اعلان
فلسفۂ شھادتین پر شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی نے پہلی مرتبہ ایک نئی علمی و عرفانی جہت متعارف کروائی تھی۔ انھوں نے دلائل و براہین سے یہ ثابت کیا کہ دونوں شاہزادگان کی شہادت دراصل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کی تکمیل ہے جس کا آغاز احد اور خیبر میں ہوا۔ جب آپ علیہ السلام کے دندان مبارک شہید ہوئے اور آپ کو زہر دیا گیا۔
یہ کتاب اسی مختصر رسالے کا ترجمہ اور اس کی فارسی شرح کا ترجمہ ہے۔ جسے القلم پبلی کیشنز نے چھاپا تھا۔ یہ کتاب اپنی استنادی و اعتباری حیثیت کے سبب علمی و تحقیقی حلقوں میں مشہور ہے۔
شھادتین پر ایک مستند دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔
مجلد ہے۔
بائبل پیپر پر چھاپہ گئی ہے۔
304 صفحات پر مشتمل پے۔
ہمارے پاس کے صرف چند نسخے موجود ہیں اور خواہش ہے کہ اس کتاب کے موجود قدیم نسخے فقط انھی لوگوں کو دیے جائیں جو اس کے حصول کے لیے مالی قربانی دے سکیں۔ اس رقم کو شھادتین پر ہی ایک اور کتاب کی طباعت میں خرچ کیا جائے گا۔
اس کی قیمت 990 روپے مقرر کی ہے جو بہت زیادہ نہیں ہے۔ اور اس میں ڈاک خرچ بھی شامل ہے۔
جو احباب یہ کتاب خریدنا چاہیں وہ اس نمبر پر وٹس ایپ کر سکتے ہیں۔
0333 4881483
Muhammad irfan
اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یقینا یہ کتاب ایک ارمغان سے کم نہیں ہے۔
والسلام