Noor

Noor Hello freefire lover suport me

ریاستِ پاکستان سے مطالبہ ہے کہ اغوا ہونے والی معصوم پختون بچی کو فوری طور پر کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب کرایا جائے۔...
22/05/2026

ریاستِ پاکستان سے مطالبہ ہے کہ اغوا ہونے والی معصوم پختون بچی کو فوری طور پر کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب کرایا جائے۔اگر 48 گھنٹوں کے اندر مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو پورے پختونخوا کے نوجوان خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔
ہم اپنی ماؤں، بہنوں اور بچیوں کے تحفظ اور عزت کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانے کا حق رکھتے ہیں۔
حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے اور فوری ایکشن لے، بصورتِ دیگر عوام خود میدان میں آنے پر مجبور ہوں گے۔
دولت خان







انمول پنکی کے لیبارٹری سے تیار ہونے والا منشیات کوئی نئی بات نہیںپختونخوا میں بھی ایسے لیبارٹری ہونگے جس میں آئیس تیار ک...
14/05/2026

انمول پنکی کے لیبارٹری سے تیار ہونے والا منشیات
کوئی نئی بات نہیں
پختونخوا میں بھی ایسے لیبارٹری ہونگے جس میں آئیس تیار کیا جاتا ہیں
پختونخوا میں بڑھتی ہوئی خودکشیاں اس آئس کی وجہ سے جس میں کیمیکل ملا کر انسان اپنی حس کھو دیتا ہے اور زیادہ ٹینشن کی وجہ سے خودکشی کرتا ہیں
لہذا والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں ان کی زندگی برباد ہونے سے بچائے

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس صاحب (شیخ ادریس صاحب) کی سوانحِ حیاتنام: مولانا محمد ادریس (شیخ الحدیث)معروف نام: شیخ ادریس...
06/05/2026

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس صاحب (شیخ ادریس صاحب) کی سوانحِ حیات
نام: مولانا محمد ادریس (شیخ الحدیث)
معروف نام: شیخ ادریس صاحب
تاریخِ پیدائش: 1961ء
جائے پیدائش: ترنگزئی، ضلع چارسدہ، خیبر پختونخوا، پاکستان
خاندانی پس منظر
• والد: مولوی حکیم عبدالحق (مناظرِ اسلام کے نام سے مشہور)
• دادا: شیخ الحدیث مفتی شہزادہ (دارالعلوم دیوبند کے فاضل)
• پردادا: شیخ مولانا محمد اسماعیل (علامہ شمس الحق افغ ان ی کے استاد)
• آپ عالمی شہرت یافتہ عالمِ دین حضرت مولانا محمد حسن جان مدنی کے داماد تھے۔
• اولاد: دو بیٹے — مولانا انیس احمد (دینی مدرس) اور ڈاکٹر محمد سلمان (MBBS)۔
تعلیم
ابتدائی دینی تعلیم گھر پر والد اور دادا سے حاصل کی۔
میٹرک کے بعد دار العلوم نعمانیہ اتمانزئی چارسدہ سے تعلیم مکمل کی۔
اعلیٰ تعلیم دار العلوم ح ق ان ی ہ اکوڑہ خٹک سے حاصل کی، جہاں ان کے اہم اساتذہ میں شیخ الحدیث مولانا عبدالحق اکوڑوی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد فرید، مولانا عبدالحلیم زروبوی اور مولانا فضل الٰہی شاہ منصوری شامل تھے۔
عصری تعلیم: پشاور یونیورسٹی سے عربی اور اسلامیات میں ایم اے (اعلیٰ نمبروں کے ساتھ)۔
تدریسی خدمات
• 1983ء سے جامعہ نعمانیہ اتمانزئی میں تدریس کا آغاز۔
• بعد میں دار العلوم اسلامیہ تنگی میں شیخ الحدیث کے طور پر 9 سال تک دورۂ حدیث پڑھایا۔
• اپنے گاؤں میں 6 سال تک صحیح بخاری، جامع ترمذی اور مؤطا پڑھایا۔
• 2013ء سے دار العلوم نعمانیہ میں شیخ الحدیث اور صدر المدرسین کے عہدے پر فائز تھے۔
• دار العلوم ح قا نی ہ میں بھی ترمذی اور بخاری کے دروس دیتے رہے۔�آپ کے حلقۂ درس میں ہزاروں طلبہ مستفید ہوتے تھے (ایک سال میں تقریباً 2400 طلبہ بخاری و ترمذی پڑھتے تھے)۔ آپ کو درسِ حدیث کا خاص ملکہ حاصل تھا۔
سیاسی خدمات
• جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر چارسدہ رہے۔
• صوبائی سرپرستِ اعلیٰ اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن۔
• خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ممبر (2002-2007)۔
وفات: 5 مئی 2026ء کو اتمانزئی، چارسدہ میں نامعلوم ح مل ہ آوروں کی فائ رنگ سے ش ہ ید ہو گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ ان کی ش ہا د ت قبول فرمائے، درجات بلند فرمائے، اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور ان کے علوم و خدمات کو امت کے لیے باعثِ برکت بنائے۔ آمین


04/05/2026

16/03/2026

ایک انتہائی سبق آموز کہانی
ایک عابد نے *خدا کی زیارت* کے لیے 40 دن کا چلہ
کاٹا دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کرتا تھا۔ اعتکاف کی وجہ سے خدا کی مخلوق سے یکسر کٹا ہوا تھا اس کا سارا وقت آہ و زاری اور راز و نیاز میں گذرتا تھا
36 ویں رات اس عابد نے ایک آواز سنی شام 6 بجے، ‏تانبے کے بازار میں فلاں تانبہ ساز کی دکان پر جاؤ اور خدا کی زیارت کرو_*
عابد وقت مقررہ سے پہلے پہنچ گیا اور مارکیٹ کی گلیوں میں تانبہ ساز کی اس دوکان کو ڈھونڈنے لگا۔

وہ کہتا ہے:
"میں نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا جو تانبے کی دیگچی پکڑے ہوئے تھی اور اسے ہر تانبہ ساز کو دکھارہی تھی"
‏اسے وہ بیچنا چاہتی تھی- وہ جس تانبہ ساز کو اپنی دیگچی دکھاتی وہ اسے تول کر کہتا:
"4 ریال ملیں گے"

وہ بڑھیا کہتی:
"6 ریال میں بیچوں گی"
پر کوئی تانبہ ساز اسے چار ریال سے زیادہ دینے کو تیار نہ تھا-
آخر کار وہ بڑھیا ایک تانبہ ساز کے پاس پہنچی۔ تانبہ ساز اپنے کام میں مصروف تھا۔

‏بوڑھی عورت نے کہا:
"میں یہ برتن بیچنے کے لیے لائی ہوں اور میں اسے 6 ریال میں بیچوں گی کیا آپ چھ ریال دیں گے؟"

تانبہ ساز نے پوچھا:
"چھ ریال میں کیوں؟؟؟"
بوڑھی عورت نے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا:
"میرا بیٹا بیمار ہے، ڈاکٹر نے اس کے لیے نسخہ لکھا ہے جس کی قیمت 6 ریال ہے"

‏تانبہ ساز نے دیگچی لے کر کہا:
"ماں یہ دیگچی بہت عمدہ اور نہایت قیمتی ہے۔ اگر آپ بیچنا ہی چاہتی ہیں تو میں اسے 25 ریال میں خریدوں گا!!"
بوڑھی عورت نے کہا:
"کیا تم میرا مذاق اڑا رہے ہو؟!!! "

تانبہ والے نے کہا:
"ہرگز نہیں،میں واقعی پچیس ریال دوں گا"
یہ کہہ کر اس نے برتن لیا اور ‏بوڑھی عورت کے ہاتھ میں 25 ریال رکھ دیئے !!!
بوڑھی عورت، بہت حیران ہوئی۔ دعا دیتی ہوئی جلدی اپنے گھر کی طرف چل پڑی۔
عابد کہتا ہے میں یہ سارا ماجرہ دیکھ رہا تھا جب وہ بوڑھی عورت چلی گئی تو میں نے تانبے کی دوکان والے سے کہا:
"چچا، لگتا ہے آپ کو کاروبار نہیں آتا؟

‏بازار میں کم و بیش سبھی تانبے والے اس دیگچی کو تولتے تھے اور 4 ریال سے زیادہ کسی نے اسکی قیمت نہیں لگائی اور آپ نے 25 ریال میں اسے خریدا"

بوڑھے تانبہ ساز نے کہا:
"میں نے برتن نہیں خریدا ہے۔ میں نے اس کے بچے کا نسخہ خریدنے کے لیے اور ایک ہفتے تک اس کے ‏بچے کی دیکھ بھال کے لئے پیسے دئیے ہیں۔ میں نے اسے اس لئے یہ قیمت دی کہ گھر کا باقی سامان بیچنے کی نوبت نہ آئے-"

عابد کہتا ہے میں سوچ میں پڑگیا۔ اتنے میں غیبی آواز آئی:
‏"چلہ کشی سے کوئی میری زیارت کا شرف حاصل نہیں کرسکتا۔ گرتے ہووں کو تھامو؛ غریب کا ہاتھ پکڑو؛ ہم خود تمہاری زیارت کو آئیں گے"۔

وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُم°
"وہ تمہـــارے ساتھ ہــے جہـــاں بھـــی تــم ہـــو .
پسند آئے تو دوستوں کیساتھ شیُر کیجیےُ گا

#سوزدل

سوشل میڈیا پر شور  بپا تھا کہ 🐷 مارا گیا۔پہلے تو دشمن میڈیا کو سانپ سونگھ گیا اور اس متعلق چپ سادھی رکھی ،  مگر اب  فورا...
15/03/2026

سوشل میڈیا پر شور بپا تھا کہ 🐷 مارا گیا۔
پہلے تو دشمن میڈیا کو سانپ سونگھ گیا اور اس متعلق چپ سادھی رکھی ،
مگر اب فوراً ایک ویڈیو جاری کر دی گئی کہ دیکھو جی وہ زندہ ہے۔
مگر جب لوگوں نے ویڈیو غور سے دیکھی تو معاملہ ہی الٹا نکل آیا۔
🐷 کے ہاتھ میں پانچ نہیں بلکہ چھ انگلیاں تھیں۔
اس مضحکہ خیز اقدام سے لوگ یہ بات بھول ہی گئے کہ 🐷 زندہ ہے یا نہیں ،
اب تو ہر طرف یہی شور بپا ہے کہ ویڈیو بنانے والی اے آئی اتنی جلدی میں کیوں تھی کہ ایک اضافی انگلی بھی فِٹ کر دی۔
یوں لگا جیسے اے آئی کہہ رہی ہو:
"جلدی میں ویڈیو بنائی ہے بھائی… انگلی گننے کا وقت نہیں ملا!"

#سوزدل




09/03/2026

ایک بیرل میں کتنے لیٹر ہوتے ہیں ؟
ایک بیرل میں 42 گلین ہوتے ہیں
1 گلین میں 3.78 لیٹر ہوتے ہیں
یعنی ایک بیرل میں تقریبا 159 لیٹرز ہوتے ہیں
آج انٹرنشنلی ایک بیرل آئل 92ڈالرز کا ہے
اور پاکستان میں ڈالر280کا ہے
92×280=25760
25760÷159=162
اس حساب سے پاکستان کو فی لیٹر آئل162 روپے میں پڑ رہا ہے۔
عوام کو پٹرول 322روپے لیٹر دیا جارہا ہے!
اب پاکستانی قوم کو بتایا جائے ایک لیٹر پر کیرج اور ریفائنری چارجز کتنے ہیں

👆🤔👆

08/03/2026

24/02/2026

یہ copy کرو پھر سٹار کو کاٹ دو پھر کمینٹ میں پیسٹ کرو
كمال دیکھو

@[*152067074914:4]

ہر پاکستانی کی جیب میں مفت علاج کے لیے 10 لاکھ روپے ڈالنے والا خود علاج سے محروم رہا💔
14/02/2026

ہر پاکستانی کی جیب میں مفت علاج کے لیے 10 لاکھ روپے ڈالنے والا خود علاج سے محروم رہا💔

Address

Malakand

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Noor:

Shortcuts

Share