02/10/2025
نیم اندھیرے میں کچھ کشتیاں جن کی لائٹیں بند تھیں اچانک نمودار ہوئیں، کچھ کشتیوں کو گھیرے میں لے لیا اور ان کا مواصلاتی نظام جام کردیا تاکہ دنیا سے اور ان کشتیوں کا آپس میں رابطہ ٹوٹ جائے۔
اچانک کشتیوں کے نمودار ہونے کا مطلب یہ ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا محفوظ نہیں ہے۔ ان کے سر پہ پہلے ہی ڈرون طیارے موجود ہیں خاص طور پر مشتاق احمد خان کے جہاز کی نگرانی پہلے بھی کی جاتی رہی ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے ان کا موبائل فون ایک ناکارہ کھلونا بنادیا۔ ان کی ٹیکنالوجی کے آگے مواصلاتی نظام جام کرنا کیا مشکل ہے۔
گلوبل صمود فلوٹیلا غ زہ سے صرف 140 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہے۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں آج تک کسی بھی فلوٹیلا کو پہنچنے نہیں دیا گیا۔
از+ر+ائیل نے بار بار فلوٹیلا کو پیغام دیا کہ امدادی سامان قبرص کی بندرگاہ پر اتار دیا جائے لیکن ہمت و استقامت کا پیکر گلوبل صمود فلوٹیلا غ زہ تک خود امداد پہنچانے کے لیے ہر طرح کے خطرات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔
خطرے میں گھرے ،ان عظیم لوگوں کے لیے مسلسل آواز بلند کریں۔
گلوبل صمود فلوٹیلا کو تحفظ دو کے ہیش ٹیگ کو پوری دنیا میں ٹاپ ٹرینڈ بنادیں۔
L