
20/07/2025
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز
خیبرپختونخوا پولیس،
19 جولائی 2025
(ضلع بنوں)
* خیبرپختونخوا پولیس ہر دم بیدار، دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر دم تیار ،
* بنوں کے علاقے بکاخیل میں رات گئے تھانے پر دہشتگردانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس نفری مکمل محفوظ،
* تھانہ بکا خیل پر حملہ آور دہشت گردوں کے ٹولے نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی مگر پولیس اہلکاروں کی جانفشانی اور بہادری سے کی گئی جوابی کارروائی پر فرار ہو گئے،
* ایس ایچ او تھانہ بکاخیل خالد خان اور تھانے کی نفری نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے۔
• دہشتگردوں کی تعداد 13 سے 15 تھی جو خودکار ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے،
* آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور آر پی او سجاد خان کی جانب سے بکا خیل پولیس کو خراج تحسین، دہشتگردوں کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔