Malakand Digital News

Malakand Digital News Bringing you the latest news, trending stories, and updates from around the world. Trusted, timely, and unbiased.

27/08/2026
17/04/2026

پرانہ سخاکوٹ ارٹونہ شاہ سے ایک افسوس ناک خبر
شاہ زیب ولدجنت گل سکنہ ارٹونہ( نواسہ صادق ماما) نوشہرہ ٹریفک حادثے میں جابحق جبکہ بھائی روحان شدید زخمی ہوگئے ۔جنازے کا اعلان
بعد میں کیاجایگا
صدر نورمحمد اور شیرعالم نوشہرہ کیطرف راونہ

مالاکنڈ لیویز تھانہ سخاکوٹ کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔سخاکوٹ کے معروف ڈیگئی مارکیٹ اور دیگر شاپنگ سنٹ...
16/03/2026

مالاکنڈ لیویز تھانہ سخاکوٹ کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
سخاکوٹ کے معروف ڈیگئی مارکیٹ اور دیگر شاپنگ سنٹروں میں خصوصی کارروائی کرتے ہوئے لیویز نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی اور بازاروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے۔
پوسٹ کمانڈر تھانہ سخاکوٹ کے انچارج سیفور الرحمن کے مطابق عوامی مقامات پر غیر قانونی بھیک مانگنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

11/02/2026

پریس ریلیز / مذمتی و تعزیتی بیان

درگئی بار ایسوسی ایشن نہایت رنج و الم کے ساتھ سیدو شریف میں بچوں کی معمولی لڑائی کے نتیجے میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جس میں نوجوان وکیل عطاء اللہ جان ایڈووکیٹ شہید جبکہ سات افراد زخمی ہوئے۔

عطاء اللہ جان ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ کورٹس مینگورہ اور پشاور ہائی کورٹ منگورہ بینچ میں وکالت کی پریکٹس کر رہے تھے۔ وہ ایک انسان دوست، باصلاحیت اور باوقار وکیل تھے جن کی ناگہانی وفات وکلا برادری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

درگئی بار ایسوسی ایشن اس اندوہناک سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قانون کی بالادستی قائم رہے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

ہم شہید عطاء اللہ جان ایڈووکیٹ کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔

منجانب:
موسیٰ خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
جنرل سیکریٹری
درگئی بار ایسوسی ایشن، ملاکنڈ

Address

Malakand

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malakand Digital News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malakand Digital News:

Shortcuts

Share