Discover Malakwal

Discover Malakwal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Discover Malakwal, Digital creator, Malakwal.
(1)

ڈسکور ملکوال
ملکوال کی خوبصورتی تاریخ اور ثقافت
ہمارا مقصد ہے کہ ہم آپ کو ملکوال کے وہ رنگ دکھائیں جو شاید آپ نے پہلے کبھی نہ دیکھے ہوں۔، جہاں ہم مل کر اپنے شہر کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لاتے ہیں۔
"ملکوال کو جانیں، ملکوال سے محبت کریں💚

استادوں کے استاد — پروفیسر انصار احمد صاحبگورنمنٹ ڈگری کالج ملکوال کے معزز پروفیسر،پاپولر کالج کے اردو کے مایہ ناز استاد...
24/12/2025

استادوں کے استاد — پروفیسر انصار احمد صاحب
گورنمنٹ ڈگری کالج ملکوال کے معزز پروفیسر،
پاپولر کالج کے اردو کے مایہ ناز استاد،
اور گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی بہاؤالدین سے وابستہ علمی شخصیت —
پروفیسر انصار احمد صاحب
ملکوال کی وہ پہچان ہیں جنہیں کسی تعارف کی ضرورت نہیں۔
جن کے الفاظ میں علم بھی تھا، ادب بھی اور کردار کی خوشبو بھی۔
جنہوں نے صرف نصاب نہیں پڑھایا بلکہ سوچنا، سمجھنا اور انسان بننا سکھایا۔
واقعی، آپ استادوں کے استاد ہیں۔
ملکوال آپ پر فخر کرتا ہے 🌿
👇
کون کون پروفیسر انصار احمد صاحب کو جانتا ہے؟
اپنی یادیں اور تاثرات کمنٹس میں ضرور شیئر کریں

24/12/2025

منڈی بہاوالدین ریلوے اسٹیشن ❤️

23 دسمبر 2024میری زندگی کا وہ دن جس نے مجھے اندر سے توڑ کر رکھ دیا۔اسی دن مجھے سعودی عرب سے خروج لگا کر نکال دیا گیا۔میں...
23/12/2025

23 دسمبر 2024
میری زندگی کا وہ دن جس نے مجھے اندر سے توڑ کر رکھ دیا۔
اسی دن مجھے سعودی عرب سے خروج لگا کر نکال دیا گیا۔
میں وہاں صرف ایک مہینہ رہا، مگر وہ ایک مہینہ میری زندگی کا سب سے کٹھن، خوفناک اور اذیت ناک وقت تھا۔
اس ایک مہینے کے دوران مجھے دنیا سے بالکل بے خبر ایک کمرے میں بند رکھا گیا۔
نہ آزادی، نہ سکون، نہ گھر والوں سے رابطہ۔
اسی دوران میرے گھر والوں سے پیسے کی ڈیمانڈ کی گئی۔
میں یہاں قید اور بے بسی میں تھا،
اور میرے گھر والے وہاں اتنے ہی پریشان تھے جتنا کہ میں خود۔
ہماری غلطی صرف اتنی تھی کہ ہم ایک ایجنٹ کے ہتھے چڑھ گئے،
اور یہ بھی حقیقت ہے کہ میں پہلی دفعہ کسی دوسرے ملک گیا تھا۔
نہ تجربہ تھا، نہ حالات کی سمجھ —
بس بہتر مستقبل کی امید تھی،
جس کا فائدہ اٹھایا گیا۔
مجھے انصاف نہیں مل سکا،
مگر جہاں سب کچھ ختم ہوتا دکھائی دیتا ہے
وہیں اللہ ایک امید بھی پیدا کر دیتا ہے۔
اسی اندھیرے میں مجھے ایک ایسا انسان ملا
جس نے میری حالت کو سمجھا،
ہمت کی، پولیس کو کال کی
اور یوں مجھے اس اذیت سے آزادی ملی۔
اس سارے عمل میں ہمارا تقریباً پانچ لاکھ روپے کا نقصان ہوا،
مگر اصل نقصان پیسوں سے کہیں بڑھ کر تھا —
میرا سکون، میرا اعتماد اور میری زندگی کا توازن۔
میرا مقصد صرف ہمدردی حاصل کرنا نہیں،
بلکہ سب کو آگاہ کرنا ہے۔
ایسے ایجنٹوں سے بچیں
جو سبز باغ دکھاتے ہیں،
مگر وہاں جا کر انسانیت سے خالی ظلم کرتے ہیں۔
براہِ کرم بیرونِ ملک جانے سے پہلے
مکمل تحقیق اور تصدیق ضرور کریں،
کیونکہ ایک غلط فیصلہ
کسی کی پوری زندگی ہلا دیتا ہے۔
اللہ اس شخص کو جزائے خیر دے
جس نے مجھے نئی زندگی دی،
اور اللہ ہم سب کو
ایسے دھوکوں سے محفوظ رکھے

Zohaib Hassan Admin Discover Malakwal

پولیس اسٹیشن ملکوال 2012
23/12/2025

پولیس اسٹیشن ملکوال 2012

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکوال کے چوکیدارملک مجاہد کوثر مرحومجنہیں ہم سے بچھڑے  تین برس بیت چکے ہیں۔وہ صرف ایک چوکیدار نہ...
22/12/2025

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکوال کے چوکیدار
ملک مجاہد کوثر مرحوم
جنہیں ہم سے بچھڑے تین برس بیت چکے ہیں۔
وہ صرف ایک چوکیدار نہیں تھے،
بلکہ خلوص، مسکراہٹ اور انسانیت کی ایک خوبصورت مثال تھے۔
ہر آنے والا ان کے خوش اخلاق اور محبت بھرے انداز کو آج بھی یاد کرتا ہے۔
انہوں نے اپنی ذمہ داری کو عبادت سمجھ کر نبھایا
اور بغیر کسی نمود و نمائش کے دلوں میں عزت کا مقام بنایا۔
ایسے لوگ عہدوں سے نہیں،
اپنے کردار اور اخلاق سے پہچانے جاتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے،
ان کے درجات بلند کرے،
جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ آمین 🤲
🖤 ڈسکور ملکوال اپنے ایسے خاموش خدمت گزاروں کو کبھی فراموش نہیں کرتا

دو ٹرینوں کے درمیان مقابلہ 🚂یہ تصویریں محض ایک منظر نہیں، بلکہ وقت کے سینے میں محفوظ ایک مکمل داستان ہے۔ستر اور اسی کی د...
21/12/2025

دو ٹرینوں کے درمیان مقابلہ 🚂
یہ تصویریں محض ایک منظر نہیں، بلکہ وقت کے سینے میں محفوظ ایک مکمل داستان ہے۔
ستر اور اسی کی دہائی کا ملکوال ریلوے اسٹیشن—جہاں روزانہ بھاپ سے سانس لیتی، سیٹیاں بجاتی ریل گاڑیاں کسی خواب کی مانند آیا کرتی تھیں۔
ایک ٹرین بھیرہ کی سمت رواں ہوتی، تو دوسری سرگودھا کی راہ لیتی۔
مگر ان دونوں کے درمیان ایک خاموش، غیر مرئی مقابلہ ہوا کرتا تھا—
ملکوال سے چک سیدہ تک…
کہ کون پہلے چک سیدہ کو عبور کرے گا؟
کون سبقت لے جائے گا؟
اور کون زیادہ مسافروں کے دل جیتے گا؟
ملکوال کے لیے یہ صرف سفر نہیں تھا،
یہ جذبات تھے، تعلق تھے، روایت تھی—
ایک ایسا منظر جو روز دہرایا جاتا اور دلوں میں بس جاتا۔
آج بھاپ کی وہ سیٹیاں خاموش ہو چکی ہیں،
مگر یادوں کی پٹریاں آج بھی دل میں دھڑکتی ہیں۔
یہ تصویریں انہی لمحوں کی گواہ ہے—
یہ صرف ٹرینیں نہیں تھیں،
یہ وقت کی رفتار میں لپٹی ہماری اپنی کہانیاں تھیں۔
کس کس نے یہ خوبصورت مقابلے اپنی آنکھوں سے دیکھے؟
کمنٹ میں ضرور بتائیں… 💭

21/12/2025

ہرن پور ریلوے اسٹیشن ماضی و حال دو مختلف زمانے

غلام رسول (چوکیدار اور مالی) 🌿گورنمنٹ ہائی سکول ملکوال بوائز کا ایک گمنام مگر زندہ جاوید ستارہ ⭐غلام رسول وہ شخصیت ہیں ج...
20/12/2025

غلام رسول (چوکیدار اور مالی) 🌿
گورنمنٹ ہائی سکول ملکوال بوائز کا ایک گمنام مگر زندہ جاوید ستارہ ⭐
غلام رسول وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ گورنمنٹ ہائی سکول ملکوال بوائز کے نام وقف کر دیا۔
ہمیشہ خوش مزاج، مسکراتا چہرہ، اور ہر چھوٹے بڑے سے ہنسی مذاق اور عزت کے ساتھ پیش آنا—یہی ان کی اصل پہچان ہے۔
سکول میں پڑھنے والے تقریباً ہر طالب علم کو غلام رسول کا خاص "تراہ" 😁 آج بھی ضرور یاد ہوگا، جو چہروں پر مسکراہٹ لے آتا تھا۔
یہ بھی ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ غلام رسول اس وقت صابری محلہ، ملکوال میں رہائش پذیر ہیں۔
سلام ہے غلام رسول کو 🙏
آپ کی خدمات، محبت اور خلوص ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
👇
غلام رسول کی کون سی بات آپ کو سب سے زیادہ پسند تھی؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں۔

Address

Malakwal

Telephone

+923445008432

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discover Malakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share