Malakwal ki Awaz ملکوال کی آواز

  • Home
  • Malakwal ki Awaz ملکوال کی آواز

Malakwal ki Awaz   ملکوال کی آواز Malakwal ki Awaz is the famous Social media news Network in Mandi Bhauaddin we are finding Tallented People'

31/07/2025

اسلام علیکم،ملکوال کی تاریخ میں پہلی بار ہم لا رہے ہیں گھر کی پرانی اشیاء کی خرید و فروخت کا ایک مرکز نیلام گہر کے نام سے جہاں آپ اپنی اشیاء ایک مناسب قیمت پہ فروخت کے لئے پیش کر سکتے ہیں،ہو سکتا ہے آپ کا سامان کسی کی بڑی ضرورت ہو،مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں 03214571343

ملتان، معصوم بچی سے دست درازی کرنے والا ملزم اپنے ہی فائر سے مخصوص عضو سے محروم۔تفصیل:علاقہ تھانہ BZملتان میں معصوم بچی ...
30/07/2025

ملتان، معصوم بچی سے دست درازی کرنے والا ملزم اپنے ہی فائر سے مخصوص عضو سے محروم۔
تفصیل:

علاقہ تھانہ BZملتان میں معصوم بچی ع کے ساتھ جنسی زیادتی ک کوشش کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔مورخہ 15.07.2025کو المصطفیٰ کالونی رشید آباد علاقہ تھانہ BZمیں بوقت 11:34بجیدن کو ایک نامعلوم شخص نے ع نامی بچی کے ساتھ گلی میں جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہو گیا جس پر تھانہ BZملتان میں مقدمہ نمبر 2669/25بجرم 377Bت پ درج رجسٹر ہوا۔ مقدمہ ہذا کی تفتیش CCDملتان کے سپرد ہوئی ۔
امروز مورخہ 30.07.2025ٹیم CCDملتان کواطلاع موصول ہوئی کہ مقدمہ متذکرہ بالا کا ملزم ایک خفیہ مقام پر موجود ہے جس پر ٹیم CCDملتان نے بسلسلہ گرفتاری ملزم متذکرہ بالا ریڈکیا تو ملزم مذکور نے بخوف گرفتاری پولیس پارٹی پر جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ کردی اور اجلت وجلد بازی میں آکر اپنی شرم گاہ پر فائر کردیا اور موقع پر زخمی ہوگیا۔ زخمی ملزم کو برائے طبی امدادو علاج معالجہ نزد نشترہسپتال لایا گیا۔ ملزم مذکور کی شناخت بذریعہ CROسسٹم کی گئی جس نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ وہی ملزم ہے جو ع نامی معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے کیس میں ملوث تھا۔مزید کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم مذکور نے سال 2023 میں اپنے سگے بھائی قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 1631/2023بجرم 302ت پ تھانہ BZ ملتان میں درج رجسٹر ہے۔
عوام کے جان و مال کا تحفظ سی سی ڈی کی اولین ذمہ داری ہے۔

*کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن*

سرگودھا، معاشی بدحالی سے پریشان ایک خوبرو نوجوان نے خود۔کشی کر لی۔جاں بحق نوجوان کا نام محمد طیب بتایا جا رہا ہے۔ اس کی ...
30/07/2025

سرگودھا، معاشی بدحالی سے پریشان ایک خوبرو نوجوان نے خود۔کشی کر لی۔
جاں بحق نوجوان کا نام محمد طیب بتایا جا رہا ہے۔ اس کی جیب سے قرضوں سے متعلق ایک کاغذ بھی ملا ہے۔ 😞😓

30/07/2025

Lunching Soon......

28/07/2025
*منڈی بہاءالدین**سعداللہ پور میں افسوسناک قتل کی واردات – ڈی پی او کا نوٹس، فوری موقع پر پہنچ گئے*تھانہ بھاگٹ کے علاقے س...
28/07/2025

*منڈی بہاءالدین*
*سعداللہ پور میں افسوسناک قتل کی واردات – ڈی پی او کا نوٹس، فوری موقع پر پہنچ گئے*

تھانہ بھاگٹ کے علاقے سعداللہ پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزم احسان اللہ ولد محمد حسین نے مبینہ طور پر گھریلو تنازعے کے نتیجے میں فائرنگ کرکے اپنے والد، والدہ اور بیوی کو قتل کر دیا۔

قتل ہونے والوں میں محمد حسین (عمر 75 سال)، رسول بی بی (عمر 70 سال) اور ماریہ بی بی (عمر 35 سال) شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ زمین کی فروخت اور رقم کے مطالبہ کے تنازعے پر پیش آیا۔

ڈی پی او منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ کو محفوظ بنا کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ فرانزک ٹیم بھی موقع پر طلب کی گئی ہے تاکہ شواہد کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ملزم احسان اللہ واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق وہ چند روز قبل بیرون ملک (کویت) سے وطن واپس آیا تھا۔

26/07/2025

جاوید شاہ عُرف جیدی شاہ محلہ شیرانوالہ پنڈ دادنخان پولیس مقابلہ میں ہلاک
جیدی شاہ نے گزشتہ روز ایک تاجر کو دوران ڈکیٹی قتل کیا تھا

25/07/2025

منڈی بہاوالدین:
پاسپورٹ آفس میں کرپشن کی اطلاع پرایف آئی اے کا چھاپہ
انچارج محمد شریف ڈیٹا انٹری کلرک کلیم اللہ سمیت تین اہلکار گرفتار
ایجنٹ بمعہ شریف صاحب سے لیکر سیکورٹی گارڈ تک لےکر ایف آئی اے ٹیم روانہ ذرائع۔۔۔۔

25/07/2025

AL_Humdulillha another Positive Decision for Latvia
Congratulations Zahid Shabbir
6 year Study Gap
No IELTS
Program Bachelor's

24/07/2025

Number doesn't matter, Skills Matter's
For Matric Student's

قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا کر لڑکی کے آخری الفاظ مبینہ طور پر یہ تھے: "میں نے زنا نہیں کیا، نکاح کیا"  "صرف گولی سے مارنے کی...
20/07/2025

قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا کر لڑکی کے آخری الفاظ مبینہ طور پر یہ تھے: "میں نے زنا نہیں کیا، نکاح کیا" "صرف گولی سے مارنے کی اجازت ہے
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
کے مطابق، بلوچستان کے ایک بلوچ علاقے میں ایک لڑکی اور لڑکے نے پسند کی شادی کر لی تھی۔ اسے "غیرت کے نام پر" جرگے کے فیصلے کے تحت گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
لڑکی کو "پچاس مردوں نے پیٹھ میں گولیاں مار کر قتل کیا"،
لڑکی کے آخری الفاظ مبینہ طور پر یہ تھے: "میں نے زنا نہیں کیا، نکاح کیا" یا "صرف گولی سے مارنے کی اجازت ہے"،

اپنی موت کو آنکھوں کے سامنے دیکھ کر وہ نہ روئی، نہ چیخی، نہ بھاگی…
بس ہجوم کو دیکھ کر باہمت انداز میں اتنا کہا:
"سم ائنا اجازت اے نمے پین ہچ اف"
(تمہیں صرف گولی کی اجازت ہے، اور کچھ نہیں!)

قرآن ہاتھ میں تھا، جو لڑکی سے لے لیا گیا افسوس…
اس قرآن کو سمجھنے کے لیے چند لمحے دیے جاتے تو شاید دو زندگیاں بچ جاتیں۔

"فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ"
(سورۃ النساء: 4)
ترجمہ: "تم ان عورتوں سے نکاح کرو جو تمہارے لیے پسندیدہ اور حلال ہوں۔"
نبی کریمﷺ نے فرمایا:
"لَا تُنْكَحُ الْأَيِّمُ حَتَّى تُسْتَأْمَرَ وَلَا تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ"
(صحیح بخاری، حدیث نمبر: 5138)
ترجمہ: "غیر شادی شدہ عورت کا نکاح اس سے پوچھے بغیر نہ کیا جائے اور کنواری کا بغیر اجازت نکاح نہ کیا جائے۔"
اس حدیث سے واضح ہے کہ عورت کی رضامندی کے بغیر نکاح جائز نہیں۔
زبردستی کا نکاح باطل ہے: اگر کوئی لڑکی یا لڑکا زبردستی یا دباؤ کے تحت نکاح پر مجبور کیا جائے، جیسے کہ تشدد یا نقصان کے خوف سے، تو ایسا نکاح شرعاً منعقد ہی نہیں ہوتا۔ نکاح کے لیے آزادانہ رضامندی ضروری ہے
تف ہے ایسی مردانگی پہ🥺

20/07/2025

Address


50530

Telephone

+923026707069

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malakwal ki Awaz ملکوال کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malakwal ki Awaz ملکوال کی آواز:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share