Voice Of the City

Voice Of the City Pakistan Zindabad🇵🇰
NOTE
Voice of the City Sindh.

Disclaimer: This news report is based on statements and media reports from official Digital PrintSocial and international and Local sources
The information is shared for informational purposes only.

قلات کے قریب چمن کراچی شاہراہ پر دہشت گردوں کی قائم چیک پوسٹ پر فورسز کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ 23 مغو...
20/09/2026

قلات کے قریب چمن کراچی شاہراہ پر دہشت گردوں کی قائم چیک پوسٹ پر فورسز کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ 23 مغوی بازیاب، تین ٹرک، تین بسیں اور دو گاڑیاں بھی برآمد کرلئے گئے، آئی ایس پی آر

قانون سب کے لیے برابر ہےمیرپورخاص: پاک کالونی ٹریکٹر مارکیٹ واقعے پر سب انسپکٹر اللہ ڈنو مہر کا موقف سامنے آگیاساری تصوی...
20/09/2026

قانون سب کے لیے برابر ہے
میرپورخاص: پاک کالونی ٹریکٹر مارکیٹ واقعے پر سب انسپکٹر اللہ ڈنو مہر کا موقف سامنے آگیا
ساری تصویریں کو غور سے دیکھے دیکھنے کے بعد کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔ سب انسپکٹر اللہ ڈنو مہر کی جانب سے اپنا موقف پیش کیا گیا، تاہم یہ سوال تاحال موجود ہے کہ اگر وہ ڈیوٹی پر موجود تھے تو انہوں نے پولیس یونیفارم کیوں نہیں پہن رکھی تھی؟

دوسرا اہم سوال یہ ہے کہ اگر وہ ڈیوٹی پر دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موجود تھے تو ویڈیو میں دیگر اہلکار نظر کیوں نہیں آرہے؟ واقعے کے وقت ان کے ساتھ کون سے اہلکار ڈیوٹی پر تعینات تھے اور وہ ویڈیو میں کوئی نظر نہیں آرہے ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ یہ ڈیوٹی پر اس وقت موجود نہیں تھا یہ جھوٹ بول رہا ہے گمراہ کر رہا ہے اس نے پہلے بھی بہت سے لوگوں کو پریشان کرتا آرہا ہے۔

واقعے کے بعد سب انسپکٹر اللہ ڈنو مہر پولیس اسٹیشن پہنچے، وردی پہنی اور بعد ازاں اپنا موقف جاری کیا۔
واقعے سے متعلق اصل حقائق جاننے کے لیے میرپورخاص پولیس کے اعلیٰ حکام سے شفاف تحقیقات اور تمام متعلقہ ویڈیوز و ڈیوٹی ریکارڈ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

میں ذاتی طور پر کینٹنیر لگانے کیخلاف ہوں لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کہتی ہیں کہ کینٹینر لگانے ہیں تو لگانا پڑتے ہیں،محسن نقوی...
18/09/2026

میں ذاتی طور پر کینٹنیر لگانے کیخلاف ہوں لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کہتی ہیں کہ کینٹینر لگانے ہیں تو لگانا پڑتے ہیں،محسن نقوی

تھرپارکر(میندھرو کاجھروی) ڈیپلو کے گاؤں ویرہاڑ کے رہائشیوں نے پرتاب ٹھاکر اور چمجی ٹھاکر کے خلاف مبینہ طور پر روزانہ نئے...
18/09/2026

تھرپارکر(میندھرو کاجھروی) ڈیپلو کے گاؤں ویرہاڑ کے رہائشیوں نے پرتاب ٹھاکر اور چمجی ٹھاکر کے خلاف مبینہ طور پر روزانہ نئے افراد کو بلا کر شراب نوشی کرنے، گھروں کے قریب شور شرابا کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے تحفظ اور قانونی کارروائی کی اپیل کی ہے۔ رہائشیوں کے مطابق پرتاب ٹھاکر اور چمجی ٹھاکر ان کے گھروں کے قریب بیٹھ کر مبینہ طور پر شراب اور وہسکی پیتے ہیں اور رات ایک سے دو بجے تک شور شرابا کرتے ہیں، جس سے بچوں اور خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر عدالت میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے، جبکہ سیشن کورٹ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) کو خط بھی جاری کیا گیا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ اے سی کے پاس گئے تھے، جہاں انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ تپیدار کو بھیجا جائے گا، تاہم تاحال نہ تپیدار پہنچا ہے اور نہ ہی اے سی کی جانب سے معاملے کا نوٹس لیا گیا ہے۔ متاثرہ رہائشیوں نے الزام عائد کیا کہ 14 تاریخ کو پرتاب ٹھاکر 11 مسلح افراد کے ہمراہ ان کے گھروں پر آیا، اس وقت وہ مزدوری کے لیے گئے ہوئے تھے۔ مبینہ طور پر گھروں پر پہنچ کر انہیں علاقہ خالی کرنے کی دھمکیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ اگر وہ نقل مکانی نہیں کریں گے تو ان کے لوگوں کو قتل کر دیا جائے گا۔رہائشیوں کے مطابق پرتاب ٹھاکر نے مبینہ طور پر کہا کہ وہ عدالت، پولیس، ایس پی اور ڈپٹی کمشنر کو نہیں مانتا اور انہیں علاقہ خالی کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ تین بھائیوں میں سے ایک ڈاکٹر اور دو استاد ہیں، جو مبینہ طور پر کہتے ہیں کہ وہ ایک سال کی تنخواہ عدالت میں جمع کرا دیں گے۔ گاؤں والوں نے ایس ایچ او ڈیپلو، ایس پی مٹھی، ایس ایس پی تھرپارکر، آئی جی سندھ پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کا بیان ریکارڈ پر لایا جائے، معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

18/09/2026

پاکستان سعودی عرب اور ترکی کا ڈیفنس معاہدہ مکمل طور پر بحال ہے، ہم جہاں مناسب سمجھیں گے جیسے سمجھیں گے اچھی طرح سے مکمل جواب دیں گے اس کےلیے ہمیں کسی سے پوچھنے کی کوئی ضرورت نہیں،حرم شریف ہماری ریڈلائن یے، اس پر ہم سعودی عرب کی کال کا انتظار بھی نہیں کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

میرپور خاص کارپوریشن اور میئر شپ میں ہمارے علاقے محلے گلستان اقبال ٹاؤن/راجہ ٹاؤن حیدرآباد روڈ یوسی 9 ٹاؤن سید خادم علی ...
18/09/2026

میرپور خاص کارپوریشن اور میئر شپ میں ہمارے علاقے محلے گلستان اقبال ٹاؤن/راجہ ٹاؤن حیدرآباد روڈ یوسی 9 ٹاؤن سید خادم علی شاہ کے چیئرمین بھگوان داس صاحب نے ہمارے علاقے محلے گلستان اقبال ٹاؤن/راجہ ٹاؤن میرپور خاص میں ان 4 سالوں میں ایک ٹکے کے بھی کام نہیں کروائے ہیں ہم اہلِ محلہ کمیٹی اور رہائشی پاکستان پیپلز پارٹی کے MNA محترم جناب پیر آفتاب شاہ جیلانی صاحب، MNA اور ظلعی پریزیڈنٹ محترم جناب میر منور علی تالپور صاحب، ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین محترم جناب میر انور علی تالپور صاحب، وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون اور جنرل سیکریٹری پی پی پی میر پور خاص جناب جنید بلند صاحب، MPA اور سینئر سیاستدان ہری رام کشوری لال صاحب، میئر کارپوریشن عبدالروف غوری صاحب، اور میر پور خاص کارپوریشن کے پریزیڈنٹ جناب عزت شاہ جیلانی صاحب سے بھی معصومانہ گزارش کرتے ہیں کہ یوسی 9 کےچیئرمین بھگوان داس سے پوچھا جائے کہ آپ کو ہر مہینے 12 سے 15 لاکھ روپے مل رہے ہیں آپ نے محلہ گلستان اقبال ٹاؤن/راجہ ٹاؤن یوسی 9 ٹاؤن خادم علی شاہ میرپور خاص میں ان 4 سالوں میں ترقیاتی کام کیوں نہیں کروائے۔ ہم اہل محلہ کمیٹی اور رہائشی آپ تمام کابل احترام صاحبان سے معصومانہ گزارش کرتے ہیں کہ جلد سے جلد ہمارے محلے گلستان اقبال ٹاؤن/راجہ ٹاؤن یوسی 9 ٹاؤن خادم علی شاہ میرپور خاص میں فوری طور پر سیوریج اسکیموں پیور بلاک روڈز اور سولر اسٹریٹ لائٹس کا کام کرواکر دیا جائے ہمارے یہ جائز کام فوری طور پر کرواکر دیے جائے۔ اور اس چیئرمین بھگوان داس سے پوچھا جائے کہ ہر مہینے 12 سے 15 لاکھ روپے آپ کہاں خرچ کررہے ہو۔ اہلیان محلہ کمیٹی و رہائشی گلستان اقبال ٹاؤن/راجہ ٹاؤن یوسی 9 ٹاؤن خادم علی شاہ حیدرآباد روڈ میر پور خاص

18/09/2026

یہ کیا ہو رہا ہے بھائی اب؟
لیٹسٹ جنریشن، میرپورخاص کی نئی ایجاد، ناجائز باپ کی ناجائز اولاد۔
لعنت ہے ایسی میئرشپ پر

سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنة الخوارج کے 10 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔شمالی وزیرستان ...
17/09/2026

سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنة الخوارج کے 10 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 جبکہ ہنگو میں جھڑپ کے دوران مزید 4 خوارج ہلاک ہوئے۔

17 ستمبر کو قافلے پر دیسی ساختہ بم حملے کے نتیجے میں 6 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

ہلاک خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
پاکستان زندہ آباد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوچا جہاز پرتنقید ہو رہی ہے، چنگچی میں ملتان چلی جاتی ہوں، آج جو میں ملتان آئی...
17/09/2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوچا جہاز پرتنقید ہو رہی ہے، چنگچی میں ملتان چلی جاتی ہوں، آج جو میں ملتان آئی ہوں، کل سرگودھا ، پنڈی، ڈی جی خان، بھکر، لیہ جاؤں گی تو کس پر بیٹھ کر جاؤں گی، ایک حکمران کیلیے وسائل میں سب سے قیمتی چیز وقت ہے جو اسے آپ کی خدمت میں سرف کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے بہت کچھ کہا گیا کہ میں بیٹی کی گریجویشن پر سرکاری جہاز میں گئی لیکن پونے 3 کروڑ میں نے اپنی جیب سے اس کا ادا کیے۔

سرجانی ٹاؤن کیس میں تفتیش کے دوران ایک اہم عینی پہلو سامنے آیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق مقتولہ کی پڑوسن دو...
17/09/2026

سرجانی ٹاؤن کیس میں تفتیش کے دوران ایک اہم عینی پہلو سامنے آیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق مقتولہ کی پڑوسن دوست اس وقت گھر میں موجود تھی جب گرفتار بہنوئی وہاں آیا، جبکہ اس نے اسے جاتے ہوئے بھی دیکھا۔ پولیس اس بیان کو دیگر شواہد اور تکنیکی معلومات کے ساتھ ملا کر کیس کی مزید تفتیش کررہی ہے۔ حتمی قانونی ذمہ داری کا تعین عدالت کرے گی

Address

Malir Near Red Zone
Malir Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of the City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share