Model Colony Today

Model Colony Today Community page for Model Colony-Karachi peoples

11/03/2025

Mayor Karachi Murtaza Wahab urged for empowered local bodies, stating that MQM is repeating its mistake by seeking federal control over neighborhood projects.

حسد نہ کریں جب آپ کسی کو اپنے سے زیادہ دیکھیں، یاد رکھیں، اللہ تعالیٰ ہر ایک کو مختلف طریقوں سے نوازتا ہے، موازنہ نہ کری...
15/01/2025

حسد نہ کریں جب آپ کسی کو اپنے سے زیادہ دیکھیں، یاد رکھیں، اللہ تعالیٰ ہر ایک کو مختلف طریقوں سے نوازتا ہے، موازنہ نہ کریں: مفتی مینک

MISSING ALERT |7 سالہ لڑکا بیت السلام فلیٹ، پاور ہاؤس چورنگی کراچی کے قریب، 7 جنوری کو لاپتہ ہوگیا۔ بچہ لاپتہ ہوئے 7 دن ...
15/01/2025

MISSING ALERT |
7 سالہ لڑکا بیت السلام فلیٹ، پاور ہاؤس چورنگی کراچی کے قریب، 7 جنوری کو لاپتہ ہوگیا۔ بچہ لاپتہ ہوئے 7 دن گزر گئے ماں اور باپ کا بہت برا حال ہے ,اگر کسی کو کوئی معلومات ہو تو براہ کرم دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔ اور پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

Mohsin: 0345 2151724

وفاقی حکومت کی جانب سے 16 جنوری 2025 سے لاگو ہونے والے آئندہ پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں 3.50 روپے فی لیٹر اضاف...
15/01/2025

وفاقی حکومت کی جانب سے 16 جنوری 2025 سے لاگو ہونے والے آئندہ پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں 3.50 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

مزید برآں، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ تیل کی عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث ہو سکتا ہے۔

پیٹرولیم انڈسٹری نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ورکنگ پیپر جمع کرا دیا ہے، جو 15 جنوری کو نئی قیمتوں کا جائزہ لے کر تعین کرے گا۔

اوگرا کے جائزے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نئے نرخوں کی منظوری دیں گے۔ وزارت خزانہ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

07/12/2024

"ماڈل کالونی ملیر کے رہائشیوں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ ایئرپورٹ والا کٹ بند ہونے کی وجہ سے تمام ٹریفک ملیر ہالٹ کی طرف جا رہا ہے۔ اس پر مزید ٹریفک پولیس کی نااہلی سے حالات بگڑ رہے ہیں، جو شام کے وقت ہیوی ٹریفک چھوڑتی ہے۔ آج ایک ٹرک الٹ گیا جس کی وجہ سے قبرستان سے لے کر ملیر ہالٹ تک بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔"ہماری اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو حل کریں اور عوام کو اس اذیت سے نکالیں

copied

04/12/2024

ماڈل کالونی مین روڈ لیاقت علی خان روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے
آر سی ڈی گراؤنڈ سے ماڈل موڑ تک یہ کام ہوگا
یہ کام ورلڈ بینک کا پروجیکٹ کلک کے تعاون سے شروع کردیا گیا ہے

25/10/2024

کاظم آباد ماڈل کالونی سٹاپ پر آج صبح بڑا حادثہ ھو جاتا۔۔۔اللہ نے کرم کر دیا ورنہ یہ دیو ہیکل خونی ٹرک آج مزید جانے لے لیتا۔۔ ڈرائیور نے نیند کی غنودگی میں ٹرک فٹ پاتھ پر چڑھا دیا

25/10/2024

Model Colony Nashtarabad robbery incident

موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے کار سوار شہری کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے گھر تک پہنچے

شہری گاڑی پارک کر کے باہر نکلا تو ڈاکو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور قیمتی اشیاء نقدی سے محروم کر دیا

واردات کرنے والے مسلح ڈاکووں ایک کم عمر ڈاکو بھی شامل ہے جو ٹوپی لگائے ہوئے تھا

ماڈل کالونی پولیس علاقے میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہو گئی

12/10/2024

جی ایم بینک آف پنجاب کے ماڈل کالونی والوں کے لیے خیالات
الحمدللہ

12/10/2024

ماڈل ایکشن کمیٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے متفقہ احتجاج برائے ہیوی ٹریفک کے بعد ایس ایس پی ٹریفک پولیس نے ماڈل ایکشن کمیٹی کے اراکین کو مذاکرات کے لیے مدعو کیا ،

مذاکرات میں ماڈل ایکشن کمیٹی نے اپنا ایجنڈا پیش کیا ،

ایس ایس پی ٹریفک نے ایکشن کمیٹی کے اراکین کو جلد معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

کمیٹی ممبرز :
سعد خان
ولید ہاشمی
ملک نعمان
سید زوہیب حسین
خرم نیازی
رازق خان
عمر جوکیو

پریس ریلیزتاریخ: 11 اکتوبر 2024ماڈل کالونی میں ہیوی ٹریفک کا مسئلہ: ٹریفک پولیس کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے نتیجے میں احتج...
12/10/2024

پریس ریلیز

تاریخ: 11 اکتوبر 2024

ماڈل کالونی میں ہیوی ٹریفک کا مسئلہ: ٹریفک پولیس کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے نتیجے میں احتجاج

آج ماڈل کالونی میں بڑھتے ہوئے ہیوی ٹریفک کے مسئلے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ رہائشیوں نے ماڈل ایکشن کمیٹی کی قیادت میں ٹریفک پولیس کے سامنے درج ذیل مطالبات پیش کیے:

1. ماڈل کالونی میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

2. پیزا میکس والے یو ٹرن کو بند کر کے ماڈل موڑ والے یو ٹرن کو کھولا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو سکے۔

3. ماڈل کالونی میں سگنلز کو دوبارہ فعال کیا جائے۔

4. علاقے میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی مستقل تعیناتی کی جائے تاکہ ٹریفک کا نظام بہتر رہے۔

ایس ایس پی ٹریفک کے نمائندے عبد الکریم جمالی نے احتجاج میں شرکت کی اور رہائشیوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے انہوں نے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کا عزم کیا اور ماڈل ایکشن کمیٹی کے ممبران کو کل دوپہر 2 بجے ایس ایس پی ٹریفک آفس میں ملاقات کے لیے مدعو کیا۔ اس ملاقات میں تمام معاملات کو حتمی طور پر حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

ایس ایس پی ٹریفک نے ماڈل کالونی کے رہائشیوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے اور تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا۔

جاری کردہ:
ماڈل ایکشن کمیٹی

Address

Malir
75100

Telephone

+923006558868

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Model Colony Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share