Malri News

Malri News Chak # 248 GB Malri, Gojra, Toba Tek Singh, Punjab, Pakistan.
[Malri News Network] Not

13/11/2025
20/09/2025
میاں عمر جاوید اسلام نے اپنے آبائی گاؤں چکنمبر 248 گ ب مالڑی کے نام سے لاہور شہر میں Homes 248 کے نام سے ایک کنسٹرکشن کم...
20/09/2025

میاں عمر جاوید اسلام نے اپنے آبائی گاؤں چکنمبر 248 گ ب مالڑی کے نام سے لاہور شہر میں Homes 248 کے نام سے ایک کنسٹرکشن کمپنی بنائی ہے۔ جو لاہور شہر میں نئے گھر تعمیر کر کے فروخت کرتے ہیں۔ اگر کسی دوست کو لاہور شہر میں گھر کے سلسلے میں بات کرنی ہو تو میاں عمر جاوید اسلام کے انسٹاگرام ہینڈل کے لنک پر جا کر اُن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ شکریہ
Link.....👇
https://www.instagram.com/_248homes?igsh=YzljYTk1ODg3Zg==

18/09/2025

مالڑی: پاکستان میں آئے سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کیلئے اہلِ مالڑی ہمیشہ کی طرح سب سے آگے۔ چکنمبر 248 گ ب مالڑی کے ننّے مُنّے بچوں سے لیکر جوان، بوڑھے، مرد اور خواتین یہاں تک کے بیرونِ ممالک میں مقیم مالڑی کے لوگوں، سب نے دل کھول کر سیلاب زدگان کیلئے اپنی حیثیت کے مطابق امداد میں روپے، گندم اور ضرورت کا سامان وغیرہ مالڑی کی جامع مسجد محمدیہ میں ذمہ دار افراد کے پاس جمع کروائی۔ جس سیلاب زدگان کی امدادی کمیٹی نے احسن طریقہ سے سیلاب زدگان کیلئے ضرورت کا سامان خرید کر فی خاندان کیلئے پیکٹس وغیرہ تیار کیئے۔ جبکہ سیلاب متاثرین کیلئے مچھردانیاں بھی کافی تعداد میں خریدیں گئی ہیں تاکہ سیلاب متاثرین سیلاب کے پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والے بے انتہا مچھروں وغیرہ سے محفوظ رہیں۔ اہلِ مالڑی سمیت اُن تمام لوگوں کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد میں دلِ کھول کر حصہ لیا اور امداد کو اکھٹی کرنے والی ٹیم سمیت سب افراد کا بہت شکریہ جنہوں نے اپنا قیمتی وقت اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کیلئے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے نکالا۔ مالڑی والوں نے ہمیشہ کی طرح ثابت کردیا کہ مالڑی زندہ دل لوگوں کا گاؤں ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اہلِ مالڑی کا امداد دینا اپنی بارگاہ میں قبول منظور فرمائے۔ اللّٰہ تعالیٰ امداد کو با خیریت سیلاب متاثرین تک پہنچائے۔ آمین

06/09/2025

12 ربیع الاول 1447 ہجری بروز ہفتہ یومِ ولادت نبی آخری زماں خاتم النبیین خاتم المرسلین حضرت سیدنا محمد مصطفیٰﷺ
چکنمبر 248 گ ب مالڑی

ماسٹر محمد شعیب صاحب متنّی رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْناللّٰہ تعالیٰ ماسٹر صاحب ...
29/08/2025

ماسٹر محمد شعیب صاحب متنّی رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
اللّٰہ تعالیٰ ماسٹر صاحب کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور اِن کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

29/08/2025

Flood Routing Map of Punjab🇵🇰 Rivers
صوبہ پنجاب کے دریاؤں میں آئے سیلاب کے راستوں کا نقشہ

تحصیل گوجرہ میں موجود گورنمنٹ ہائی سکولز کی 9th کلاس کے رزلٹ 2025 ء میں کارکردگی
22/08/2025

تحصیل گوجرہ میں موجود گورنمنٹ ہائی سکولز کی 9th کلاس کے رزلٹ 2025 ء میں کارکردگی

21/08/2025

16 ستمبر 1961 ء میں پاکستان میں قائم ہونے والی سپیس ایجنسی سپارکو کو جنوبی ایشیاء کی پہلی سپیس ایجنسی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ سپارکو نے خلاء میں اپنا پہلا راکٹ رہبر 1 کے نام سے 7 جون 1962 ء میں اپنے راکٹ لانچنگ اسٹیشن سونمیانی صوبہ بلوچستان پاکستان سے کامیابی سے لانچ کیا۔ یہ کارنامہ سر انجام دینے والا پاکستان دنیا میں دسواں، براعظم ایشیاء میں تیسرا اور جنوبی ایشیاء میں پہلا ملک تھا۔ سپارکو کا ہیڈ کوارٹر کراچی شہر میں واقع ہے۔

Address

Malri, Punjab
Malri

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malri News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malri News:

Share