18/08/2026
ملکوال: مکان کے تنازع پر بیوہ خاتون پر مسلح افراد کا بیہمانہ تشدد بیوہ خاتون انصاف کے لئے ایک سال سے دربدر کی ٹھوکریںکھانے پر مجبور ۔
ملکوال (نمائندہ خصوصی) — ملکوال کے علاقہ صابری محلہ کی رہائشی بیوہ خاتون شمائلہ بی بی نے پولیس تھانہ ملکوال کی مبینہ غفلت اور ملزمان کی دھمکیوں کے خلاف انصاف کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے۔ کئی ماہ کی طویل جدوجہد کے بعد پولیس تھانہ ملکوال نے مقدمہ تو درج کرلیا تاہم پولیس کی جانب سے مطلوبہ دفعات نہ شامل کیے جانے کی وجہ سے ملزمان کے حوصلے اتنے بلند ہوچکے ہیں کہ وہ سائلہ کو الٹا دھمکیاں دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق:
شمائلہ بی بی زوجہ محمد شبیر قوم کھوکھر سکنہ صابری محلہ ملکوال کے خاوند کو فوت ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ شمائلہ بی بی کے مطابق، ان کے خاوند اور اس کے 3 دیگر بھائیوں کا آبائی مکان چار مرلے پر مشتمل تھا، جس میں تقسیم کے تحت ہر بھائی کے حصے میں ایک ایک مرلہ آیا۔ شمائلہ بی بی کے مرحوم خاوند کا حصہ مکان کی پچھلی طرف ایک مرلہ بنتا تھا۔تمام بھائیوں نے خانگی تقسیم کے تحت بیوہ خاتون کو چار فٹ گلی دی جس پر بیوہ خاتون نے اپنا گیٹ نصب کرلیا شمائلہ کے دیور کے بیٹوں نے بیوہ خاتون کا گیٹ اکھاڑ دیا اور گھر میں داخل ہو کرشمائلہ اور اس کے معصوم بچوں پر بیہمانہ تشدد کیا ڈی پی او کے حکم پر پولیس نےمقدمہ تو درج کرلیا گیا مگر متعلقہ دفعات نہ لگائی بیوہ خاتون کا کہنا ہے کہ بااثر ملزمان کی طرف سے اسے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس کا کردار بھی اس معاملے میں سردمہری اور جانبداری کا شکار نظر آرہاہے۔ متاثرہ خاندان نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ۔آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور مقدمے میں درست دفعات شامل کر کے ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔