Crime News Hd

Crime News Hd Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Crime News Hd, News & Media Website, Mandi Bahauddin.

24/01/2026
24/01/2026
ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے علی الصبح ست‌سرا کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی کے موجودہ انتظامات، کوڑا کرکٹ کے فوری اٹھاؤ،...
10/01/2026

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے علی الصبح ست‌سرا کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے صفائی کے موجودہ انتظامات، کوڑا کرکٹ کے فوری اٹھاؤ، نکاسی آب کے نظام اور فیلڈ میں موجود عملے کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

🧹 جھاڑو سے کمپیوٹر تک — امید، عزت اور جدوجہد کی کہانی 🖥️پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ، کی یونین کونسل کرم داد قریشی سے تعلق رکھنے...
29/12/2025

🧹 جھاڑو سے کمپیوٹر تک — امید، عزت اور جدوجہد کی کہانی 🖥️

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ، کی یونین کونسل کرم داد قریشی سے تعلق رکھنے والے غلام یاسین کی زندگی ہمارے سماج کا وہ آئینہ ہے جو ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

غلام یاسین رواں برس اگست میں ستھرا پنجاب کی ٹیم میں بطور سینیٹری ورکر شامل ہوئے۔ یہ جان کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے کہ وہ کوئی عام مزدور نہیں بلکہ ایم ایس سی سوشیالوجی، ایم اے انگلش اور بی ایڈ جیسے اعلیٰ تعلیمی درجات رکھتے ہیں۔ انہوں نے برسوں نجی تعلیمی اداروں میں تدریس کے فرائض انجام دیے، مگر کم تنخواہ، تاخیر سے ادائیگی اور گھریلو مجبوریوں نے انہیں ایک مختلف راستہ اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔

سرائیکی زبان کے شاعر اور حساس مزاج ادیب اصغر گرمانی کی غلام یاسین سے ایک معمولی سی ملاقات غیر معمولی کہانی بن گئی۔ جھاڑو لگاتے ہوئے غلام یاسین ان کی دکان کے سامنے سے گزرے تو باتوں باتوں میں ان کی تعلیم اور جدوجہد سامنے آئی۔ اصغر گرمانی کے الفاظ میں
“مجھے لگا وہ جھاڑو سے گرد نہیں بلکہ وقت کی بے حسی سمیٹ رہے ہیں۔”

غلام یاسین نے بتایا کہ وہ 2007 سے لے کر 2019 تک مسلسل تعلیم حاصل کرتے رہے، مختلف جامعات سے ڈگریاں لیں، افسران کو درخواستیں دیں مگر کہیں شنوائی نہ ہوئی۔ چار بیٹیوں کے باپ ہونے کے ناطے انہوں نے عزتِ نفس کو دل میں سمیٹ کر وہ کام قبول کیا جس سے کم از کم گھر کا چولہا جلتا رہے۔

نجی سکولوں میں مہینوں تنخواہ نہ ملنا، علاقے میں تعلیمی مواقع کی کمی اور معاشی دباؤ نے انہیں ستھرا پنجاب کا انتخاب کرنے پر مجبور کیا، کیونکہ وہاں کم از کم ماہانہ تنخواہ باقاعدگی سے ملتی تھی۔

اصغر گرمانی نے غلام یاسین کی تصویر اجازت سے فیس بک پر شیئر کی، صرف چند سطریں لکھیں، اور یہی چند سطریں سوشل میڈیا پر امید کی شمع بن گئیں۔ کہانی وائرل ہوئی، اور اگلے ہی دن غلام یاسین کے چہرے پر وہ امید دکھائی دی جو برسوں سے کہیں گم تھی۔

ایک سینیئر افسر کی کال آئی، مظفرگڑھ آفس بلایا گیا، اور غلام یاسین کو جھاڑو کے کام سے ہٹا کر آئی ٹی کمپلینٹ سیل میں تعینات کر دیا گیا۔ اب وہ سینیٹری ورکرز کے مسائل سنتے ہیں، ان کی رہنمائی کرتے ہیں، اور نظام کو بہتر بنانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

اگرچہ سکیل اور تنخواہ اب بھی وہی ہے، مگر عزت، پہچان اور مستقبل کی امید نے غلام یاسین کو ایک نیا حوصلہ دے دیا ہے۔
اصغر گرمانی مسکراتے ہوئے کہتے ہیں:
“مجھے خوشی ہے، یاسین اب جھاڑو نہیں دیتا، اب وہ بابو بن گیا ہے۔”

یہ کہانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ڈگریاں صرف فریم میں لگانے کے لیے نہیں ہوتیں، اور اگر معاشرہ تھوڑی سی توجہ دے دے تو بہت سی زندگیاں سنور سکتی ہیں۔




23/12/2025

منڈی بہاؤالدین میں بھی حکومت کی جانب سے پرائیویٹ ایمبولینس کے اوپر سرخ بتی اور ہوٹر کو اتارا جا رہا ہے ڈرائیوروں کا کہنا تھا سرخ بتی اور ہوٹر امرجنسی کی نشانی ہوتی ہے اگر ہم نے یہ اتار دیے تو پھر ہمیں راستہ نہیں ملے گا

23/12/2025

سی اوہ کرائم نیوز ملک شکیل کی سی اوہ بلدیہ رضوان بشیر آ غا سے ملاقات

01/10/2025

چیف ایڈیٹر ملک شکیل اب عوامی مسائل کے ساتھ جلد ہی عوام کے درمیان

یسین پلازہ منڈی بہاءالدین موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی
05/06/2025

یسین پلازہ منڈی بہاءالدین موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی

ایڈریس پرانی کچہری نزد عامر کریانہ سٹور گوڑھا محلہ منڈی بہاوالدین
24/01/2024

ایڈریس پرانی کچہری نزد عامر کریانہ سٹور گوڑھا محلہ منڈی بہاوالدین

16/01/2024

آج مورخہ 16 جنوری 2024 کے بعد اعلئ عدلیہ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے چالان ہونگے۔
وفاقی حکومت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل F.I.A کی سربراہی میں J.I.T کمیٹی تشکیل دے دی۔
*کمیٹی میں ایف۔آئی۔اے،*
*آئی۔ایس۔آئی،
*انٹلیجنس بیور*
*ایف۔آئی۔اے*
*کے ممبر شامل ہونگے۔
*کمیٹی اگلے 15 روز میں اعلئ عدلیہ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے خلاف حتمی رپوٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔*در سپریم کورٹ بار ایسوسیشن شہزاد شوکت صاحب کی آج کی پریس کانفرنس کا اثر۔

16/01/2024

محلہ شفقت آباد ریلوے روڈ سے ایک گائے جس کی رنگت سفید اور کالے دھبے ہیں گم ہوگئی ہے جس کسی کو علم ہو تو مہربانی کرکے اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ
03328177612
03131003202

Address

Mandi Bahauddin
50400

Telephone

+923403600700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Crime News Hd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share