Mumtaz News HD

Mumtaz News HD

سابق وزیراعلی پنجاب و پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کرگئےمیاں منظور وٹو نے 1993 میں وزیراعلی پنجاب کے ...
16/12/2025

سابق وزیراعلی پنجاب و پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کرگئے

میاں منظور وٹو نے 1993 میں وزیراعلی پنجاب کے عہدے پر فرائض سرانجام دیئے

میاں منظور وٹو 1985 سے 1993 تک پاکستان مسلم لیگ میں رہے

1993 سے 1995 تک مسلم لیگ جونیجو میں رہے

1995 سے 2002 تک پاکستان مسلم لیگ جناح میں رہے

2002 سے 2008 تک پاکستان مسلم لیگ ق میں رہے

2008 سے 2018 تک پاکستان پیپلزپارٹی میں رہے

2018 سے 2020 تک تحریک انصاف میں رہے

2020 کے بعد میاں منظور وٹو نے دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی

سابق وزیرِ اعلٰی پنجاب منظور احمد وٹو انتقال کر گئے، اِنَّالِلّٰه وَاِنِّا اِلَیْهِ رَاجِعُوْنَ۔۔!!
16/12/2025

سابق وزیرِ اعلٰی پنجاب منظور احمد وٹو انتقال کر گئے، اِنَّالِلّٰه وَاِنِّا اِلَیْهِ رَاجِعُوْنَ۔۔!!

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔...
16/12/2025

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

ملزم خوشنود مشتاق کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم گزشتہ 2 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف سال 2023 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ علی پور، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

16/12/2025

، اج کی بریکنگ نیوز

05/12/2025

سنیئر صحافی محمد ممتاز کی رپورٹ کے مطابق

پنجاب میں قانون سخت پر اہلکاروں کا رویہ مہربان

پنجاب میں رشوت، بدسلوکی اور الزام کی کوئی گنجائش نہیں ---پیرا فورس کی ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ ہوگی

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کے لئے جلد از جلد باڈی کیم لگانے کا حکم دے دیا

پیرا فورس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی ٹریننگ سیشنز بھی شروع ہونگے

قانون ہر حال میں نافذ ہو مگر عوام کے ساتھ رویہ ہمیشہ درست اور دوستانہ اور باعزت ہو،،،وزیر اعلی مریم نواز شریف کا پیرا فورس کو پیغام

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا خصوصی اجلاس--پیرا فورس کی کارکردگی، نگرانی اور اصلاحات پر مکمل بریفنگ، نئے فیصلے

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ہر شہری کے لیے تیز، محفوظ اور ماحول دوست خدمت کے لئے پیرا فورس کے لیے الیکٹرک وہیکلز کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹیٹ دی آرٹ پیرا ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دے دی

پیرا اچھا کام کررہی ہے، عوام میں نیک نامی کمانے کے لئے نتائج پر توجہ دی جائے۔ مریم نواز شریف

قانون ضرور نافذ کیا جائے مگر عوام کے ساتھ رویہ درست ہونا چاہیے۔ مریم نواز شریف

عوام کے لئے سہولت اور خدمت کرنے والوں تاریخ یاد کرتی ہے۔ مریم نواز شریف

*رسول الله ﷺ نے فرمایا:* جو شخص جمعہ کے دن سورة الکہف پڑھے، اس کیلئے دونوں جمعوں (یعنی اگلے جمعے تک) کے درمیان ایک نور ر...
05/12/2025

*رسول الله ﷺ نے فرمایا:*
جو شخص جمعہ کے دن سورة الکہف پڑھے، اس کیلئے دونوں جمعوں (یعنی اگلے جمعے تک) کے درمیان ایک نور روشن کردیا جائے گا۔
(صحيح الجامع)
*اور*
جو شخص سورہ کہف کی ابتدائی دس آیات یاد کرے گا وہ دجال کے فتنہ سے بچا لیا جائے گا۔
(صحيح مسلم)
🪷 *آج جمعہ سورہ کہف کی تلاوت کیساتھ درود شریف کی کثرت بھی کیجئے.*

04/12/2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترک پارلیمان کے رکن برہان کایاترک کا لاہور میں پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، معاشی، ماحولیاتی اور پارلیمانی تعاون، اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری، فلڈ مینجمنٹ اور کلائمیٹ اسمارٹ انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال ہوا۔ مریم نواز شریف نے ترکی کی سیلاب کے دوران امداد کا شکریہ ادا کیا اور پاک ترکیہ تجارت، یوتھ ایمپاورمنٹ اور قانون ساز اداروں کے روابط مضبوط بنانے پر زور دیا۔ برہان کایاترک نے پنجاب میں تیز رفتار ترقی اور عوامی خدمات کو سراہا اور پاک ترکی تعلقات کی گہرائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

03/12/2025

سنیئر صحافی محمد ممتاز کی رپورٹ کے مطابق

*وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بحرین کے ولی عہد سے ملاقات*

وزیراعظم پاکستان نے آج منامہ میں بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو منامہ میں قصر القضیبیہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پرتپاک استقبال پر شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔ وزیراعظم نے بحرین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2 سالہ مدت (2026-2027) کے لیے غیر مستقل رکنیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور اس دورانیے میں باہمی تعاون مزید مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں اقتصادی تعاون گفتگو کا مرکز رہا۔ وزیر اعظم نے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے امکانات کو اجاگر کیا، جو اس وقت 550 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تجارت کو تین سالوں کے اندر 1 بلین امریکی ڈالر تک لے جایا جائے گا۔

`منڈی بہاوالدین`*تحصیل پھالیہ کے نواحی گاؤں ٹھکر کلاں عمران رانجھا نامی نوجوان قتل**یاد رہے کہ نوجوان پنجاب پولیس میں بط...
01/12/2025

`منڈی بہاوالدین`
*تحصیل پھالیہ کے نواحی گاؤں ٹھکر کلاں عمران رانجھا نامی نوجوان قتل*
*یاد رہے کہ نوجوان پنجاب پولیس میں بطور ملازم تھا تاحال قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی*

*گریڈ 21 ' سلطان احمد چوہدری 'IG' موٹروے پولیس تعینات*
29/11/2025

*گریڈ 21 ' سلطان احمد چوہدری 'IG' موٹروے پولیس تعینات*

29/11/2025

منڈی بہاءالدین، ( ) محمد افضال تارڑ کے ہونہار صاحبزادے محمد سعد افضال تارڑ کو گریجوایشن کی ڈگری ملنے کی خوشی میں ان کے اعزاز میں صدر ایپکا منڈی بہاءاالدین چوہدری صفدر علی تارڑ کی طرف سے کرسٹل میرج ہال پھالیہ میں پرتکلف اور پرخلوص دعوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں سعد افضال تارڑ اور بھائی محمد افضال تارڑ کا ہال میں پہنچنے پر پھولوں کی پتیوں سے شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر عاطف منیر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس منڈی بہاءاالدین، یاسر علی سی ای او اے ایم وائی، چوہدری احمد یار تارڑ، میاں خوشنود احمد، چوہدری سیف اللہ تارڑ، صفدر گھلو، منشی امتیاز احمد، فیاض احمد سندھی، سجاد اسلم چشتی، محمد الیاس گوندل، صدر انجمن تاجران گجرات ندیم اکرم بٹ، سید مظہر علی شاہ، ملک بشارت علی، محمد وسیم انجم، مہر وسیم، مرزا ظفر اقبال، مہر عقیل احمد پومی، حنان گوندل و دیگر موجود تھے۔

پٹرولنگ پولیس مڈھ رانجھا کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے مساجد میں اعلانات کا سلسلہ جاری ہے کم عمر مو...
29/11/2025

پٹرولنگ پولیس مڈھ رانجھا کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے مساجد میں اعلانات کا سلسلہ جاری ہے کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیور , بغیر لائسنس ڈرائیونگ , کالے شیشے والی گاڑی استعمال کرنا , بغیر سیٹ بیلٹ ڈرائیونگ کرنا قانوناً جرم قرار اس پر بھاری جرمانہ اور چھ ماہ قید ہو سکتی ہے لہٰذا احتیاط کریں مڈھ رانجھا پٹرولنگ پولیس کی وارننگ

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

Address

Head Faqirain Mona Depot
Mandi Bahauddin
5253

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mumtaz News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share