MK virk

MK virk news alert

22/12/2022

گورنر پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

13/11/2022

انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں نظر آنے والی ایک پاکستانی ٹک ٹاکر لڑکی سوشل میڈیا پر چھا گئیلو...
12/11/2022

ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں نظر آنے والی ایک پاکستانی ٹک ٹاکر لڑکی سوشل میڈیا پر چھا گئی
لوگوں کو اس لڑکی کی شناخت کے متعلق تجسس ہوا کہ آخر یہ لڑکی کون ہے۔ بالآخر اس لڑکی کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کا نام نتاشا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کا علم ہونے پر اس کے فالوورزکی تعداد حیران کن تیزی سے بڑھنے لگی۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ماہرین بھارتی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے گھبراتے ہیں، ان کوڈر ہوتا ہے کہ کہیں...
12/11/2022

سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ماہرین بھارتی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے گھبراتے ہیں، ان کوڈر ہوتا ہے کہ کہیں کام ملنا نہ بند ہو جائے۔مائیکل وان نے کرکٹ ماہرین پر الزام دھرا کہ وہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے گھبراتے ہیں کیونکہ انھیں اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونے کا خطرہ لاحق رہتا ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کے بْرا بھلا کہنے کا بھی ڈر ہوتا ہے,مائیکل وان نے کہا کہ بہت سے سابق کرکٹرز کے مفادات بھارت سے وابستہ ہیں اس لیے وہ ڈرتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کیلئے ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل...
12/11/2022

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کیلئے ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے، ہم نروس نہیں ہیں۔

میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جا رہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے کہ دباؤ نہ لیں، بابر اعظم نے کہا کہ سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں، انگلینڈ کی ٹیم بہترین ٹیم ہے، ہماری ان سے ہوم سیریز بھی ہوئی، ہم فائنل میں سو فیصد دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر ہم نے اچھا کم بیک کیا، تمام کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلے۔

ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ کینیا پولیس  پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ...
12/11/2022

ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ کینیا پولیس پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن حسن بٹ نے بتایا کہ کینیا پولیس اس افسر کو پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں کر رہی جس کا ہاتھ 2 ہفتے پہلے زخمی ہوا تھا۔ڈی ایف آئی اے محسن حسن بٹ کا امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کینیا پولیس 4 میں سے ایک شوٹر کو پاکستانی افسروں کے سامنے پیش نہیں کر رہی ، جس ایک افسر کو پیش نہیں کیا گیا ، اس کا ہاتھ 2 ہفتے قبل زخمی ہوا تھا، کینیا پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ارشد شریف کی گاڑی سے فائرنگ کی گئی تھی جس سے اس افسر کا ہاتھ زخمی ہو ا تھا ، اس شوٹر کا بیان بہت اہمیت کا حامل ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ بڑے بیٹے کو میرے سیاسی کرئیر سے ہمیشہ اخت...
11/11/2022

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ بڑے بیٹے کو میرے سیاسی کرئیر سے ہمیشہ اختلاف رہا۔انہوں نے برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے کے بعد اسپتال پہنچنے میں دو گھنٹے لگے۔اسپتال پہنچتے ہی میں نے سب سے پہلے اپنی اہلیہ اور بیٹوں سے بات کی۔
انہوں نے کہا کہ یہاں میری اہلیہ قابلِ ذکر ہیں کیونکہ انہیں جب تسلی ہو گئی کہ میں محفوظ ہوں تو وہ پرسکون ہو گئیں تاہم میرے بیٹے میرے بارے میں کافی پریشان ہیں۔

تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیاہے کہ تھری سٹار جرنیلوں کی اہم ترین  کانفرنس میں 90فیصد کمانڈرز نے مارشل لاء کی مخالفت ک...
11/11/2022

تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیاہے کہ تھری سٹار جرنیلوں کی اہم ترین کانفرنس میں 90فیصد کمانڈرز نے مارشل لاء کی مخالفت کردی ۔
دو روز قبل راولپنڈی میں تھری سٹار جرنیلوں کی بہت اہم کانفرنس ہوئی ہے جس میں تمام کور کمانڈرز بھی شامل تھے۔ اس ملاقات میں پانچ بڑے موضوعات پر بحث ہوئی اور ان سے متعلق اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں 90 فیصد کمانڈرز نے مارشل لاء کی مخالفت کی ہے۔ "وہاں یہ سوال اٹھایا گیا تھا لیکن اس پر دو سے تین جرنیلوں کے علاوہ کسی کی حمایت سامنے نہیں آئی”۔

قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے اپنی فرنچائز چھوڑ دی۔ نجی ٹی وی ج...
11/11/2022

قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے اپنی فرنچائز چھوڑ دی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم نے کراچی کنگز کے ساتھ مزید کھیلنے سے معذرت کرتے ہوئے پشاور زلمی کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

11/11/2022

Address

Annay
Mandi Bahauddin
5984

Telephone

+393280637474

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MK virk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MK virk:

Share