Burj Agra News

Burj Agra News This page will provide domestic, foreign, political, sports, and other factual news. Pakistan's No.1 news agency. This page contains real world news.

In addition, the daily regional events and political ups and downs will be placed before you. There are comments on politics, weather, war, playground and other situations and events. In addition, Pakistan and its neighboring countries China, India, Bangladesh get the latest news. In addition, you are informed about the war issues and political situation in Russia, Ukraine and the United States. R

egional news, and other situations and events are reviewed by you. Stay connected with us to get the latest news based on fresh and good news.

بطور وزیراعظم عمران خان کی یہ آخری خواہش ہے “ حامد میر کا انکشاف 𝗜𝗦𝗟𝗔𝗠𝗜𝗖 𝗥𝗘𝗘𝗟𝗦 Apr 9, 2022 11:32 AMاسلام آباد (ڈیلی پاکس...
09/04/2022

بطور وزیراعظم عمران خان کی یہ آخری خواہش ہے “ حامد میر کا انکشاف


𝗜𝗦𝗟𝗔𝗠𝗜𝗖 𝗥𝗘𝗘𝗟𝗦

Apr 9, 2022 11:32 AM
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ آج عمران خان کا بطور وزیراعظم آخری دن ہے ، ان کی یہ آخری خواہش ہے کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں زیادہ سے زیادہ تاخیر کی جائے ، کم از کم شام تک قومی اسمبلی کا اجلاس چلتا رہے اور شام کے بعد ووٹنگ ہو ، کورٹ نے کہا کہ کم از کم شام تک پورا پراسیس مکمل کرنا ہے ۔

نجی ٹی وی سے جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہناتھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اس دوران لاکھوں کی تعداد میں لوگ مارچ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کو گھیرے میں لے لیں گے ، لیکن ہمارا دفتر قومی اسمبلی کے پاس ہے ،لیکن ڈی چوک پر ہے ، یہاں تک پہنچنے میں مجھے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے ، سڑکیں ایک کلومیٹر تک بند کی گئی ہیں اور ابھی تک ویران ہیں،، لوگ چند ہزار کی تعداد میں آ بھی جاتے ہیں، نعرے بازی بھی کرتے ہیں ، اس کے باجود بھی کورٹ کے حکم پر عمل تو کرناہے ۔

حامد میر کا کہناتھا کہ اسد قیصر اپنے محبو ب لیڈر عمران خان کی آخری خواہش پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شہبازشریف کو بھی تھوڑی گریس دکھانی چاہیے ، عمران خان کی خواہش ہے کہ اس پراسیس کو لمبا کیا جائے ۔اگر اسد قیصر آج ووٹنگ نہیں کرواتے تو ان پر توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے ۔

رکنیت معطل ہونے پر روس کا انسانی حقوق کونسل سے علیحدگی کا اعلان Funny Videos Apr 9, 2022 11:21 AMروس نے 7 اپریل 2022ء تک...
09/04/2022

رکنیت معطل ہونے پر روس کا انسانی حقوق کونسل سے علیحدگی کا اعلان


Funny Videos

Apr 9, 2022 11:21 AM

روس نے 7 اپریل 2022ء تک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اپنی رکنیت معطل کرنے کا قبل از وقت فیصلہ لیا ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے مندوب گینیڈی کزمین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے روس کی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے روس کی رکنیت معطل کرنے کی قرارداد منظور کرنے کے بعد روس خود کو انسانی حقوق کونسل سے الگ کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس جنرل اسمبلی کی قرارداد کو ایک نامناسب اور سیاسی اقدام سمجھتا ہے تاہم روس انسانی حقوق کے شعبے میں اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کو انسانی حقوق کونسل میں روس کی رُکنیت معطل کردی تھی۔ جنرل اسمبلی نے یوکرین کے قصبے بوچا میں روسی افواج کے مبینہ مظالم کے ردعمل میں یہ منظوری دی ہے۔

تاہم روس نے یوکرینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات کی تردید کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے مغربی ذرائع ابلاغ کے لیے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا ہے۔

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس انسانی حقوق کونسل کی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد بھی اپنے مفادات کا دفاع جاری رکھے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یوکرینی قصبے بوچا کی گلیوں میں نظر آنے والی لاشیں اچھی طرح سے اسٹیج کیے گئے ڈرامے کا حصہ ہیں۔

روس جنیوا میں قائم انسانی حقوق کی کونسل میں تین سالہ مدت کے دوسرے سال میں ہے۔ اگرچہ انسانی حقوق کونسل کے فیصلوں کی پابندی لازمی نہیں تاہم اس کے باوجود کونسل کے فیصلے اہم سیاسی پیغامات اور اہمیت رکھتے ہیں۔

ترجمان دمتری پیسکوف نے یہ بھی تسلیم کیا کہ روسی افواج کو یوکرین میں نمایاں نقصان اٹھانا پڑا ہے جو ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ تاہم انہوں نے روسی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد واضح نہیں کی۔

روس کے سرکاری خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روس نے 25 مارچ کو کہا تھا کہ اس کے یوکرین میں 1351 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 3825 فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی دی تھی۔

Are You From Pakistan? An Online MBA Might Surprise YouOnline MBA | Search Ads

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا معاملہ، شہبازشریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں دبنگ تقریر Apr 9, 2022 10:59 AMاسلام آباد (ڈی...
09/04/2022

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا معاملہ، شہبازشریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں دبنگ تقریر



Apr 9, 2022 10:59 AM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہ جناب سپیکر سپریم کورٹ نے آپ کے اور عمران خان کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیا ، نظریہ ضرورت کا سہارا نہیں لیا بلکہ اسے مسترد کر دیا اور پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنا دیا ۔

ان کا کہناتھا کہ پوری قوم کو سلام پیش کرتاہوں جن کی جدوجہد کے نتیجے میں یہ دن آیاہے ، میں گزارش کرنا چاہتاہوں کہ آج سپریم کورٹ کا جو حکم ہے ، اس کے مطابق ہاوس کی کارروائی چلائیں گے کہ اس لیے آج پارلیمان ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہاہے ، آج پارلیمان آئینی اور قانونی طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہاہے ۔

شہبازشریف نے کہا کہ میں یہ عرض کرنا چاہتاہوں کہ جو ماضی میں ہو گیا وہ ہو گیا ، آج آپ آئین اور قانون اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے کیلئے کھڑے ہو جائیں ، صحیح سپیکر کا کرادار نبھا کر تاریخ میں نام لکھوا لیں ، سلیکٹڈ وزیراعظم کی ہدایات پر عمل نہ کریں ۔

آج سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت واضح ہے، سپیکر نے شہبازشریف کو مخاطب کر کے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھاہے ، میں من وعن اس کے مطابق کارروائی کروں گا ، اس میں اہم بات یہ بھی ہے ، انٹرنیشنل سازش کے حوالے سے جو بات اٹھی ہے ،اس پر بھی ہم چاہتے ہیں کہ بات ہو۔

سپیکر کی بات سن کر شہبازشریف نے زور دار جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی کریں گے ، انٹرنیشنل سازش کی بات کریں گے توہم ان کو اس حمام میں ننگا کریں گے،، ہم آپ کی طرح پاکستانی ہیں ، جب یہ بات ہو گی تو بات بہت دور تک جائے گی، پھر وہ بھی بات وہ گی جب 2014 میں آپ کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ ملتوی کروایا گیا ، آپ کے وزیراعظم ٹرمپ کو مل کر آئیں تو کہیں کہ میں ورلڈ کپ جیت کر آیاہوں ، نوازشریف نے کہا کہ ہم پانچ ارب ڈالر نہیں لیتے ، ہماری عزت اور وقار ہے ، اگر آپ سازش کی بات کریں گے تو بات بہت دور تک جائے گی۔ شہبازشریف نے اپنی تقریر کے آخر میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایاکہآپ سپریم کورٹ کے دیئے گئے ایجنڈے کے باہر نہیں جا سکتے ۔

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب لاہور: متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ اسمبلی کے اجلاس میں حمزہ شہباز 199 ووٹ لے کر پنجاب کے عل...
06/04/2022

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب



لاہور: متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ اسمبلی کے اجلاس میں حمزہ شہباز 199 ووٹ لے کر پنجاب کے علامتی وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کو خاردار تاروں سے سیل کرنے کے بعدمتحدہ اپوزیشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں علامتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، مریم نواز اور دیگر ارکان بس میں سوار ہوکر ہوٹل پہنچے جہاں پر حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کی قرارداد اکثریت سے منظور کر لی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی جانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ مقامی ہوٹل پہنچیں، اجلاس میں حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ 199 ووٹ ملے جبکہ پینل آف چئیرمن کا ایک ووٹ پلس ہوا، مخالفت میں کوئی بھی ووٹ نہیں پڑا، اجلاس کی صدارت چیئرمین پینل کی رکن شازیہ عابد نے کی، اجلاس میں مسلم لیگ ن کی تمام خواتین ارکان نے بھی شرکت کی۔

لاہورکے مقامی ہوٹل میںمنعقدہ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں ن لیگ،علیم خان گروپ، ترین گروپ اور چھینہ گروپ کے اراکین بھی پہنچے۔اس موقع پر ترین گروپ کے عون چوہدری بھی نجی ہوٹل پہنچے اور ان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین دو تین روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔اجلاس میں شرکت کے لئے نون لیگ کے اراکین میں بلال یایسن، خواجہ عمران نذیر، رانا مشہود، غزالی بٹ، رانا محمد اقبال، میاں مرغوب احمد، میاں مجتبیٰ شجاع ، منشاء اللہ بٹ، خلیل طاہر سندھو، ملک ندیم کامران بھی شریک ہوئے۔

تخت پنجاب کی جنگ: وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج ہوگی Funny Videos Apr 6, 2022 9:11 AMپنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج...
06/04/2022

تخت پنجاب کی جنگ: وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج ہوگی


Funny Videos

Apr 6, 2022 9:11 AM

پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج بدھ چھ اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس افطار کے بعد شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

عثمان بزدار کے استعفیٰ کے بعد نئے سربراہ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل آج پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ اہم ترين اجلاس ميں نئے وزيراعلیٰ کا چناؤ کیا جائے گا۔ حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے چوہدری پرويز الہیٰ جب کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حمزہ شہباز شریف کو امیداوار نامزد کیا گیا ہے۔

رانا ثناگزشتہ روز منگل کو میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نمبرز پورے ہيں، انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی ميں توڑ پھوڑ کا الزام لگا کر اراکين کی معطلی غير قانونی اقدام ہوگا۔

نوٹی فیکیشن میں تبدیلیقبل ازیں منگل اور بدھ کی درمیانی رات جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا مؤخر کیا گیا اجلاس بروز بدھ 6 اپریل کی شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔ واضح رہے کہ منگل کو ڈپٹی اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک مؤخر کر دیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اجلاس چھ اپریل کے بجائے 16 اپریل کو ہو گا۔

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے 16 اپریل تک اجلاس ملتوی کیے جانے کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ اقدام اسمبلی کی عمارت کے مرمتی کام کی وجہ سے کیا گیا تھا۔

اجلاس ملتوی ہونے پر ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا تھا کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے رولز اینڈ پروسیجر 1997 کے رول 25 بی کے تحت حکم دیا جاتا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے 40 ویں سیشن کا اگلا اجلاس 6 اپریل 2022 کے بجائے ہفتہ 16 اپریل 2022 کو اسمبلی چیمبرز میں ہوگا، تاہم بعد ازاں یہ نوٹٰ فیکیشن واپس لے لیا گیا تھا۔

تین اپریل کا اجلاساس سے قبل پنجاب اسمبلی کے 3 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب نہ ہوسکا تھا۔ قومی اسمبلی کی صورت حال کے باعث پنجاب اسمبلی میں بھی 3 اپریل کو ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کے زیر صدارت تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر، وزیر اعلیٰ کے امیدواروں چوہدری پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز سمیت ارکان نے شرکت کی تھی۔

ہنگامہ آرائی اور الوداع کے نعرےپنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ون پوائنٹ ایجنڈا وزیراعلیٰ کا انتخاب تھا تاہم گھنٹی بجنے کے بعد اجلاس شروع ہونے پر ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور اسپیکر کی جانب سے ہنگامہ آرائی پر اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔ اجلاس ملتوی ہونے پر اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی میں دھرنا اور احتجاج بھی کیا تھا۔

For more real news follow our page.

پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام طلب، وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی ہوگا Funny Videos Apr 6, 2022 7:47 AMلاہور: پنجاب اسمبلی ...
06/04/2022

پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام طلب، وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی ہوگا


Funny Videos

Apr 6, 2022 7:47 AM

لاہور: پنجاب اسمبلی اجلاس کیلئے فیصلے میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے دوبارہ آج شام کو پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ بھی آج ہی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام ساڑھے سات بجے طلب کیا گیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے پنجاب اسمبلی کااجلاس آج طلب کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

قبل ازیں پنجاب اسمبلی کا 3 اپریل کو ہونے والا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے باعث اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ڈپٹی سپیکر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں جو توڑ پھوڑ ہوئی ہے اس کی وجہ سے اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا گیا ہے تاکہ مرمت کرائی جا سکے۔ تاہم اب اجلاس آج دوبارہ شام ساڑھے سات بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کیلئے چوہدری پرویز الٰہی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز ہیں، دونوں ہی رہنماؤں نے اپنی اپنی جیت کے بلند و بانگ دعوے کر رکھے ہیں تاہم دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

جلد الیکشن کی صورت میں کن بڑی جماعتوں کو سیاسی فائدہ ہوگا؟ Funny Videos Apr 6, 2022 8:51 AMڈپٹی سپیکر کی جانب سے اپوزیشن...
06/04/2022

جلد الیکشن کی صورت میں کن بڑی جماعتوں کو سیاسی فائدہ ہوگا؟



Funny Videos

Apr 6, 2022 8:51 AM

ڈپٹی سپیکر کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے بعد صدر عارف علوی نے اسمبلی توڑ دی ہے اور حکومت نئے الیکشن کی تیاریوں میں نظر آ رہی ہے۔

مگر اپوزیشن اس معاملے پر سپریم کورٹ جا چکی ہے اور بظاہر وہ فوری انتخابات کے بجائے کچھ اصلاحات کے بعد تین سے چھ ماہ میں انتخابات چاہتی ہے۔

اردو نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ اگر ملک میں حکومتی خواہش کے مطابق فوری الیکشن ہو جائیں تو ملک کی چار بڑی جماعتوں میں کونسی جماعت زیادہ فائدے میں رہے گی؟

وزیراعظم عمران خان نے حالیہ انٹرویوز میں بھی کہا ہے کہ اس وقت ان کی جماعت کا بیانیہ عوام میں مقبول ہے اس لیے وہ فوری انتخابات چاہتے ہیں۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر الزام لگایا کہ وہ عوام کی عدالت میں جانے سے گھبرا رہی ہیں۔

دوسری طرف اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قائم ہونے والی عارضی حکومت کے ذریعے انتخابی اصلاحات کرنا چاہتے ہیں کیونکہ حکومت نے یکطرفہ طور پر پارلیمنٹ میں قانون سازی کرکے الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں کو شدید اعتراضات ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے نگران حکومت کے قیام کے لیے قانونی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں اور صدر عارف علوی نے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم عمران خان کو نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت مکمل کرنے کا خط بھی لکھ دیا ہے۔

اس صورتحال میں اگر فوری انتخابات ہو جائیں تو کونسی جماعتیں سیاسی طور پر فائدے میں رہیں گی؟

پی ٹی آئی کو بیانیے کی مقبولیت کا یقینحکمران جماعت مہنگائی اور گورننس کے مسائل کی وجہ سے چند ماہ قبل تقریبا ہر ضمنی الیکشن میں ہار رہی تھی حتی کہ اپنے گڑھ خیبر پختونخواہ میں بھی بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام سے بری طرح ہاری تھی، لیکن اب اچانک دوبارہ مقبولیت کی طرف گامزن ہے۔

صدر نے نگران حکومت کے قیام کے لیے قانونی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)شاید یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان فوری انتخابات چاہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ ماہ اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد عمران خان نے بھرپور مہم چلائی اور اسے ایک غیر ملکی سازش قرار دیا۔ گو کہ اپوزیشن نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کیا ہے تاہم عمران خان اس بیانیے کے باعث مہنگائی سے تنگ اپنے حامیوں کو واپس اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ امریکہ کو افغانستان میں اڈے نہ دینے کے دوٹوک موقف اور ان کے حالیہ دورہ روس کی وجہ سے مغربی ممالک خصوصا امریکہ اور یورپی یونین ان سے ناراض ہیں اس سلسلے میں اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں انہوں نے ایک غیر ملکی مراسلے کو بھی لہرایا جس میں ان کے بقول ان کو دھمکی دی گئی ہے اور حکومت تبدیل کرنے سے تعلقات کی بہتری کو منسلک کیا گیا ہے۔

عمران خان نے متواتر اپوزیشن پر غداری کے الزامات عائد کرکے اپنے حامیوں کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ وہ خود دار رہنما ہیں جو پاکستان کی عزت بحال کرنا چاہتے ہیں۔

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الٰہی کے ساتھ تعاون کا وعدہ Apr 6, 2022 8:14 AMعبوری وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ ...
06/04/2022

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الٰہی کے ساتھ تعاون کا وعدہ


Apr 6, 2022 8:14 AM

عبوری وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے اپنی پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میں آئندہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اپوزیشن اراکین کو معطل کرنے اور اسمبلی تحلیل کرنے کے آپشنز پر بھی بات کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو بھی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس (آج) بدھ کو ہونے والا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کر دیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے دعویٰ کیا کہ اسمبلی ہال میں مرمت اور دیکھ بھال کا کام مکمل کرنے کے لیے اجلاس ملتوی کیا گیا۔

تاہم رات گئے کچھ ٹی وی چینلز نے اطلاع دی کہ ڈپٹی اسپیکر نے اپنے جاری کردہ حکم کو ختم کر دیا ہے اور آج (بدھ) شام 7:30 بجے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے ترجمان نے رات گئے جاری کردہ ایک وضاحت میں اس بات کی تردید کی۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے بھی ڈان کو بتایا کہ میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹس 'جعلی' تھا کیونکہ اس میں ڈائری نمبر نہیں تھا اور یہ ایک سادے کاغذ پر لکھا گیا تھا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اجلاس 16 اپریل کو ہوگا جیسا کہ پہلے اطلاع دی گئی تھی۔

عبوری وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ عثمان بزدار، پرویز الٰہی، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری نے شرکت کی۔

عمران خان اور سپیکر پر آرٹیکل 6 لگے گا “Apr 3, 2022 1:33 PMاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس کے دو...
03/04/2022

عمران خان اور سپیکر پر آرٹیکل 6 لگے گا “

Apr 3, 2022 1:33 PM



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عمران خان نے اپنا ترپ کا پتہ کھیلا اور پوری اپوزیشن کو شاک میں مبتلا کر دیا ۔شہبازشریف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور سپیکر پر آرٹیکل چھ لگے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی بھر پور تعداد قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے کیلئے موجود تھی جبکہ حکومتی شخصیات بھی اسمبلی میں آئیں، سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت اجلاس شروع ہو تو فوادچوہدری کو گفتگو کیلئے وقت دیا گیا ، فواد چوہدری اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک کے پیچھے غیر ملکی سازش قرار دیا اور اس آرٹیکل 5 کے تحت تحریک پیش کی ، سپیکر نے فواد چوہدری کی تحریک کو منظور کرتے ہوئے اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور رولنگ جاری کر دی ، سپیکر نے رولنگ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا ۔

اس کے فوری بعد عمران خان کا چہرہ تمام ٹی وی چینلز پر چھا گیا اور وہ قوم سے خطاب کرنے آ گئے جس میں انہوں نے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تجویز صدر مملکت کو بھجوا دی گئی ہے ۔ چونکہ تحریک عدم اعتماد مستر د ہو چکی ہے اس لیے وزیراعظم کے پاس اختیار واپس آ گیاہے کہ وہ اسمبلی توڑنے کیلئے صدر کو تجویز بھیج سکتے ہیں تاہم اپوزیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹارنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس، خصوصی بنچ تشکیلApr 3, 2022 1:38 PMاسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ...
03/04/2022

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس، خصوصی بنچ تشکیل

Apr 3, 2022 1:38 PM

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے خصوصی بنچ تشکیل دیدیا ہے جو اس معاملے پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ضمن میں صدر مملکت کو تجویز بھجوا دی ہے، قوم انتخابات کی تیاری کرے۔
صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق بھیجی گئی تجویز منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ساری قوم پریشان تھی کہ ایک غداری اور سازش کی جا رہی ہے لیکن میں انہیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے پیچھے فارن ایجنڈا تھا اور عوام کی منتخب کردہ حکومت کو گرانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے، جنہوں نے اس مقصد کیلئے پیسے لئے، وہ لنگر خانوں میں دیدیں، جبکہ عوام انتخابات کی تیاری کریں کیونکہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ انہوں نے کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 27 رمضان کو پاکستان وجود میں آیا تھا اور یہ قوم ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، سپیکر نے اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد مسترد کی ہے جس کے بعد میں نے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے۔
غداروں اور باہر بیٹھی قوتوں کے پاس اس فیصلے کا اختیار نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان کا مستقبل کس کے ہاتھوں میں ہو گا بلکہ یہ اختیار عوام کا ہے اور میں انہیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ آئندہ انتخابات کی تیاری کریں۔

چین نے بھی حکومت کو زور دار جھٹکا دیدیااسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آ ...
01/04/2022

چین نے بھی حکومت کو زور دار جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آ چکی ہے جس پر اہم ترین اجلاس آج شام ہونے جارہاہے اور عمران خان ایم کیوایم کے جانے کے بعد اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں جس نے سیاسی ماحول کو مزید گر م کر دیاہے ، جہاں ملک میں سیاسی بھونچال آیا ہواہے وہیں ایک اور پریشان کن خبر یہ ہے کہ چین نے پاکستان کے اکاوئنٹ میں سیف ڈپازٹ سے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی موخر کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے جاری کر دہ بیان میں کہاہے کہ دو ارب تیس کروڑ ڈالر کی مزید ادائیگی موخر کرنے کا عمل جاری ہے ، چین نے پاکستان کے اکاونٹ میں چار ارب 30 کروڑ بطور سیف ڈپازٹ رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کو رواں ماہ یہ رقم چین کو واپس کرنا تھی ۔

نمبرز گیم میں اپوزیشن کی واضح برتری مگر وفاقی وزرا ’اتنے‘ پُراعتماد کیوں؟Mar 31, 2022 پاکستان کی سیاسی صورت حال ہر بدلتے...
31/03/2022

نمبرز گیم میں اپوزیشن کی واضح برتری مگر وفاقی وزرا ’اتنے‘ پُراعتماد کیوں؟

Mar 31, 2022

پاکستان کی سیاسی صورت حال ہر بدلتے پل کے سات تبدیل ہو رہی ہے اور بظا ہر وزیراعظم عمران خان ایوان میں اپنی عددی اکثریت کھو چکے ہیں۔

ہر لمحے کے ساتھ بدلتی صورت حال میں ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تو لگ رہا تھا کہ معاملہ اب مکمل طور پر واضح ہوجائے گا لیکن عین اسی وقت وزیراعظم ہاؤس بھی اہم ملاقاتوں کا گڑھ بن چکا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے بدھ کی صبح مبینہ دھمکی آمیز خط سینیئر صحافیوں اور اتحادیوں کو دکھانے کا اعلان کیا تو کچھ ہی دیر بعد قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ بھی تبدیل کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقاتوں کے دو ادوار بھی ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران دو مرتبہ اعلٰی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ دھوکہ؟ گورنر ہاﺅس پنجاب سے اعلان ہو گیااسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان گورنر ہاﺅس کی...
31/03/2022

چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ دھوکہ؟ گورنر ہاﺅس پنجاب سے اعلان ہو گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان گورنر ہاﺅس کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق ترجما ن گورنر ہاﺅس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو فی الحال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ موصول نہیں ہواہے ، وزیراعلیٰ کے استعفے کی منطوری کی خبروں میں صداقت نہیں ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو دینے کی رضامندی ظاہر کر دی تھی جبکہ عثمان بزدار سے استعفیٰ لیے جانے کی خبریں بھی منظر عام پر آئیں ۔ اس کے علاوہ عثمان بزدار نے بھی استعفیٰ دینے کی تصدیق کر تے ہوئے بیان جاری کیا تھا ۔

لیکن اب پانسہ پلٹ چکاہے ، ق لیگ کی حمایت بھی ممکنہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو خطرے سے نہ نکال پائے کیونکہ اتحادی جماعت ایم کیوایم نے اپنا ووٹ اپوزیشن کے حق میں ڈال دیاہے جس سے پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں اکثریت اب قائم نہیں رہی ہے ۔

سول اور عسکری حکام کے بیک ڈور رابطے ، حکومت اور اپوزیشن کو کیا  آپشنز دیے گئے ہیں؟ نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز دعویٰاسلام آبا...
31/03/2022

سول اور عسکری حکام کے بیک ڈور رابطے ، حکومت اور اپوزیشن کو کیا آپشنز دیے گئے ہیں؟ نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سول اور عسکری حکام کے بیک ڈور رابطے شروع ہوگئے ہیں ، حکومت اور اپوزیشن کو ایسے آپشنز دیے گئے ہیں جو دونوں کیلئے قابلِ قبول ہوں اور فیس سیونگ فراہم کریں، اگر فریقین معاہدے پر رضا مند ہوجاتے ہیں تو عام انتخابات کرادیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی عسکری حکام سے ملاقات جاری ہے ، سول اور عسکری حکام کے آئندہ عام انتخابات پر بیک ڈور رابطے شروع ہوگئے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کو ایسے آپشنز دے دیے گئے ہیں جو دونوں کیلئے قابل قبول ہوں، عمران خان کب تک وزیر اعظم رہیں گے؟ اس پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے انتخابی اصلاحات پر اعتراضات دور کیے جائیں گے، حکومت اور اپوزیشن کو اس صورت حال سے نکلنے کیلئے فیس سیونگ فراہم کی جائے گی، ممکنہ فیس سیونگ معاہدے کے مطابق قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔ عام الیکشن کب کرانے ہیں اور عبوری حکومت کی مدت کتنی ہوگی؟ اس پر بات چیت جاری ہے۔ حزب اختلاف کے رضا مند ہونے تک کوئی چیز حتمی نہیں ہوگی، فریقین کے اتفاق کے بعد مکمل پیکج پارلیمنٹ میں لایا جائے گا، اتفاق نہ ہونے پر تحریک عدم اعتماد کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیکج پر اتفاق کی صورت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کا عمل بھی روکے جانے کا امکان ہے۔ اس معاہدے کے تحت حکومت اور اپوزیشن کو نیا انتخابی اصلاحاتی پیکج دیا جائے گاجو کہ فریقین کی رضا مندی سے پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔

کیا آپ اس سے متفق ہیں؟ کس حد تک ؟ آپ کی نظر میں بہترین لیڈر اور ہیرو کون ہے؟ آپنے خیالات کا اظہار کریں۔
26/03/2022

کیا آپ اس سے متفق ہیں؟ کس حد تک ؟
آپ کی نظر میں بہترین لیڈر اور ہیرو کون ہے؟
آپنے خیالات کا اظہار کریں۔

24/03/2022
پی ڈی ایم بلاول بھٹو کے حکومت کو دھمکی دینے والے بیان سے پیچھے ہٹ گئتفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے ہفتے...
20/03/2022

پی ڈی ایم بلاول بھٹو کے حکومت کو دھمکی دینے والے بیان سے پیچھے ہٹ گئ
تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے ہفتے کے روز قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونیوالی میٹنگ کے بعد جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کے صدر سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو دھمکی دی تھی کہ اگر پیر تک تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی گئی تو اپوزیشن جماعتیں اسمبلی میں ہی دھرنے پر بیٹھ جائیں گی اور پھر دیکھتے ہیں کہ او آئی سی کا اجلاس کیسے ہوتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کی دھمکی کے کئی گھنٹے بعد اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا جس میں بلاول کے بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا گیا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے موقع پر وزرائے خارجہ، مندوبين کی پاکستان آمد کا پُرتپاک خيرمقدم کرتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم يقين دلاتی ہے معزز مہمانوں کی آمد کے موقع پر پاکستان انہيں خوش آمديد کہتا ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ مہمانوں کی موجودگی کے دوران ان کا احترام، خوشگوار ماحول استوار کرنے ميں اپنا کردار يقينی بنائيں گے، او آئی سی کے مہمانوں کے خيرمقدم کيلئے ہی متحدہ اپوزيشن نے لانگ مارچ کی تاريخوں ميں تبدیلی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے داخلی سیاسی حالات اور سیاسی کشمکش کو کسی طور پر او آئی سی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Address

Burj Agra News
Mandi Bahauddin
50400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burj Agra News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Burj Agra News:

Share