
08/08/2025
جنوری کا مہینہ تھا اور سخت سردی پڑ رہی تھی اسلئے ہم نے گرم کپڑے ٹراوز دستانے اور بہت کچھ اپنے بیگ میں رکھ لیا ساتھ میں مونگ پھلی اور مالٹے بھی رکھ لئے۔ ان کے بغیر ہمارا یہ سفر ادھورا تھا۔ برف دیکھنے کا شوق تھا اور اپنے اس شوق کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہم اپنے ساتھ سب کچھ لے جانے کیلئے تیار تھے۔
کھاریاں کینٹ اور جہلم کراس کرنےکے بعد پوٹھار کا پہاڑی سلسلہ شروع ہو چکا تھا۔ ہماری ٹرین ان پہاڑوں کے درمیان اپنا سفر طے کر رہی تھی۔ دونوں طرف حد نگاہ تک پہاڑ ہی پہاڑ اور اُن پر لگے سبز درخت ایک دیدہ زیب نظارہ پیش کر رہے تھے۔ جنوری کی اس سردی میں ٹرین میں بیٹھ کر خطہ پوٹھوار کے پہاڑوں میں ہلکی دھوپ کے ساتھ سفر کرنے کا مزہ وہ ہی محسوس کر سکتے ہیں جنہوں نے سردیوں میں یہ سفر ریل سے کیا ہو۔
میرا 2020 کا ٹرپ جو میں نے اپنے کزنز کے ساتھ بذریعہ ریل گاڑی کیا۔
مکمل کہانی پڑھنے کیلئے لنک وزٹ کریں👇🏽👇🏽👇🏽
https://pakurdu140.blogspot.com/2023/10/winter-trip-in-pakistan-pakistan-tour.html