22/07/2023
درود پاک پڑھنے کا خاص طریقہ جو جملہ حاجات کے لیے لاجواب ہے (یہ طریقہ بزرگانِ دین کے تجربات میں سے ہے اس طریقہ سے درود پاک کی روحانی برکات بہت جلد ظاہر ہوتی ہیں)
جو لوگ درود پاک کثرت سے پڑھتے ہیں ان کے مسائل آہستہ آہستہ حل ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور ان کی زندگی میں سکون آ جاتا ھے۔ دنیا اور آخرت کی ہر مشکل کو حل کرنے کے لیے ہر حاجت کو پورا کرنے کے لیے درود پاک بہترین وسیلہ ھے۔ ارے سب سے بڑی عبادت دعائیں کرنا اور درود پاک ایسا کمال عمل ھے جو ہماری دعاؤں کو قبول کروا دیتا ھے۔ پڑھنے کے لیے سب سے وہ الفاظ ہیں جو مسنون ہوں البتہ علماء کرام فرماتے ہیں کہ کوئی بھی درود پڑھ سکتے ہیں۔ بعض لوگ مختصر درود پڑھتے ہیں تاکہ زیادہ پڑھا جا سکے اور زیادہ تعداد میں درود پاک پڑھنے والے کی زندگی میں سکون کے ساتھ ساتھ انعامات کا ایک سلسلہ چل پڑتا ھے۔ درود پاک پڑھنے کے لیے تعداد ضروری نہیں مگر جو لوگ ایک خاص تعداد کے ساتھ عمل کرتے ہیں ان کی طرف روحانیت جلد رجوع کرتی ہے۔ مشاہدات میں ھے کہ جو لوگ سوا لاکھ، پانچ لاکھ درود پاک کے ختم کی نیت سے پڑھنا شروع کرتے ہیں ابھی وہ اس تعداد تک نہیں پہنچتے کہ ان کی حاجت پوری ہو جاتی ھے یا اس کا بدل مل جاتا ھے۔ اس طرح ایک طریقہ جو کہ محض تجربات کی بنیاد پر ھے۔ جب ہر طرف سے کام رک جائیں، معاملات بند ہو جائیں، حتی کہ عبادات میں لذت ختم ہو جائے تو اس وقت درود پاک کو اپنے نام کے اعداد قمری کے مطابق پڑھنا شروع کر دو جو شخص اپنے نام کے مطابق پڑھے گا تو اس وقت اس شخص پر سے ہر نحوست دور ہو جائے گی اور رحمت کا خاص غلبہ ہو گا۔ یہاں ایک چیز بتاتا چلوں کہ اکثر جادوگر جب کسی پر تعویزات کرتے ہیں تو نام کو استعمال کرتے ہیں مگر نام کی تعداد میں درود پاک پڑھنے والے پر سے اثرات بد دفع ہو جاتے ہیں۔ اس کی نفسی قوت میں درود پاک کی روحانیت شامل ہونا شروع ہو جاتی ھے جو کہ اس کو اچھائی کی طرف کھینچ کے لے آتی ھے، اس کی قوتِ میں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے اس کے بخت کھلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کی حاجات پوری ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کو بارہویں دن برکات واضح نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں کہ اس کی زندگی میں خیر کے راستے کھل رہے ہیں۔
مثال کہ نام خلیل ھے، اس نام کے قمری اعداد لیں گے، خلیل کے لیے درود پاک پڑھنے کی تعداد 670 بنتی ھے جب یہ تعداد مکمل کرے تو اس کے بعد دعا کرے پھر دوبارہ اسی تعداد کی نیت سے شروع کر دے جب مکمل ہو پھر دعا کرے اس طرح روزانہ جتنی دفعہ 670 کی تعداد مکمل کر سکتا ہے کرے مگر ہر بار دعا کرنی ہو گی۔ اب سوا لاکھ کی نیت ہو یا پانچ لاکھ کی نیت ہو ہر بار 670 پورے ہونے پر مقصد کے لیے دعائیں کرنی ہو گی تہجد میں اس طریق سے درود پاک پڑھنے والے خوب معجزات پائیں گے۔ آپ ابجد سے تعداد معلوم کر لیں آسان ہے ,
شکریہ
Hayat Ranjha #