09/08/2026
آج دنیا پور میں ایک انتہائی دردناک واقعہ پیش آیا۔ ٹریفک اہلکار نے بغیر ہیلمٹ پہنے ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا تو موٹر سائیکل سوار نے بائک بھگا لی۔ ٹریفک اہلکار نے اپنی بائک پر اس کا پیچھا کیا۔ چلتی بائک کو اپنی لات مار کر سوار کو نیچے گرا دیا۔ موٹرسائیکل سوار کا سر ڈیوائڈر سے لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ خبروں کے مطابق وہ شخص زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔
اہل علاقہ نے مل کر ٹریفک اہلکار پر تشدد کیا ہے۔
ٹریفک قوانین کو لاگو کرنے والے اہلکار کا یہ عمل انتہائی ظالمانہ ہے۔ محکمہ کو اپنے اہلکاروں کی مناسب تربیت کرنی چاہیے۔ چند سو روپے چالان کی خاطر کسی کی زندگی کو داو پر نہیں لگانا چاہیے۔
چلتی موٹرسائیکل کو لات مارنے کی ویڈیو کمنٹ میں۔