15/07/2025
اگر آپ نے میٹرک میں 600 سے 900 نمبرز حاصل کیے ہیں اور آپ کے گھر والے یہ چاہتے ہیں کہ آپ جلد از جلد اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں تو یہ وقت فیصلے کا ہے۔ آپ کے لیے یہ مشورہ ہے کہ ایف ایس سی جیسے روایتی تعلیمی راستے میں وقت ضائع کرنے کے بجائے فوراً ٹیوٹا (TEVTA) کے کسی قریبی ٹیکنیکل کالج میں داخلہ لیں۔ حکومت پنجاب کے "تعمیر ملت پروگرام" کے تحت ٹیکنیکل ایجوکیشن کا شاندار موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر ڈوئل ڈپلومہ پروگرام میں طلباء پہلے دو سال پاکستان میں تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ تیسرا اور آخری سال چین (China) میں مکمل کرتے ہیں، جس سے انہیں بین الاقوامی معیار کی مہارت اور تجربہ حاصل ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ شام کی شفٹ (Evening Shift) میں داخلے کے لیے عمر کی حد 45 سال تک ہے، یعنی اگر آپ بیروزگار ہیں یا کوئی معمولی نوکری کر رہے ہیں تو شام کے وقت ان کالجز میں داخلہ لے کر اپنی زندگی کا رخ تبدیل کر سکتے ہیں۔ دنیا بھر، خصوصاً جاپان، جرمنی اور خلیجی ممالک میں جہاں آبادی کا تناسب کم ہو رہا ہے، وہاں ٹیکنیکل مہارت کے حامل افراد کی بے حد مانگ ہے۔ آپ چاہے بیرون ملک جانا چاہیں یا پاکستان میں کام کرنا چاہیں، اس پروگرام سے حاصل کی گئی مہارت ہر جگہ قابلِ استعمال ہے۔
ٹیوٹا کے تحت درج ذیل شعبہ جات میں تربیتی پروگرامز دستیاب ہیں:
الیکٹریشن، میٹل ورک، ووڈ ورک، کیمیکل انجینئرنگ، ٹیکسٹائل، فوڈ پرزرویشن، مکینیکل، کمپیوٹر، آئی ٹی، سول، آٹو اینڈ ڈیزل میکاٹرانکس، ٹیکسٹائل اسپننگ، ٹیکسٹائل ویونگ، الیکٹرانکس، ٹیلی کمیونیکیشن، آرکیٹیکچر، کنسٹرکشن، ایگریکلچر، گلاس اینڈ سرامکس، پرنٹنگ اینڈ گرافکس اور دیگر سینکڑوں جدید کورسز۔
ان تمام پروگرامز کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہیں اور حکومت پنجاب کی طرف سے اسکالرشپس بھی فراہم کی جاتی ہیں تاکہ مالی مسائل کسی رکاوٹ کا سبب نہ بنیں۔ یہ ادارہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرف سے دیا گیا وہ تحفہ ہے جس نے لاکھوں پاکستانیوں کو دنیا بھر میں روزگار کے مواقع فراہم کیے اور وہ اربوں ڈالرز کی صورت میں زرمبادلہ پاکستان بھیجتے رہے۔
اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہوں تو درج ذیل ذرائع سے رابطہ کیا جا سکتا ہے:
📧ایمیل Email: [email protected]
ہیڈ آفس Head Office
ٹویٹا TEVTA Secretariat, 96-H, Gulberg-II, Lahore
فون: 📞 فون نمبر:
042 - 99263055 /042 -992630590
🌍 ٹیویٹا کے کالجز پنجاب کے تقریباً تمام اضلاع میں موجود ہیں۔
ویب سائٹ: https://tevta (dot) gop (dot) pk
آج ہی فیصلہ کریں، ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کریں اور اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔ یاد رکھیں، ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں🙏