SAHIH Hadiths

SAHIH Hadiths اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ .

اس پیج پر تلاوت قرآن ،صحیح احادیث اور اسلامی مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں

فجر❣️کچھ لوگ فجر تک جاگتے ہیں اور کچھ لوگ فجر کے لیے جاگتے ہیںکچھ کو نماز نیند سے بہتر لگتی ہے تو کچھ کو نیند نماز سے بہ...
24/07/2025

فجر❣️

کچھ لوگ فجر تک جاگتے ہیں اور کچھ لوگ فجر کے لیے جاگتے ہیں
کچھ کو نماز نیند سے بہتر لگتی ہے تو کچھ کو نیند نماز سے بہتر لگتی ہے
اصل کامیاب وہی ہے
جس نے نیند پر رب کی رضا کو ترجیح دی
اور فجر کے نور میں اپنے رب سے ہمکلام ہوا🩶

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
14/07/2025

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

11/07/2025

*فاروقؓ اعظم کا وعدہ __!!*

ایران کا مشہور سپہ سالار ہرمزان قیدی بنا کر حضرت عمر فاروقؓ کے پاس لایا گیا ، آپ نے اسے اسلام قبول کرنے کی دعوت دی ، جسے اُس نے ٹھکرا دیا ، حضرت عمرؓ نے حکم دیا کہ اسے قتل کر دیا جائے کیونکہ اس نے اسلام کو بہت نقصان پہنچایا تھا ۔

☜ جب اس کے قتل کی تیاری ہوگئی تو اس نے حضرت عمرؓ کی جانب دیکھ کر کہا: میں پیاس سے نڈھال ہوں ، کیا ایسا ممکن ہے کہ مجھے قتل کرنے سے پہلے پانی پلا دیا جائے۔

☜ حکم ہوا کہ اسے پانی پلایا جائے ۔ ہرمزان نے پانی کا پیالہ ہاتھ میں لیا اور عمرؓ سے کہنے لگا کہ یہ پانی جو میرے ہاتھ میں ہے ، اسے پینے تک آپ مجھے قتل نہیں کریں گے نا؟

☜ فرمایا: ہاں! جب تک تم پانی نہیں پیو گئے، تمہیں قتل نہیں کیا جائے گا ۔ اس نے جلدی سے پانی کو نیچے گرا کر ضائع کر دیا اور کہنے لگا کہ امیر المومنین! دیکھیئے آپ نے وعدہ کیا ہے، سو اب پورا کیجئے ، حضرت عمرؓ نے کہا کہ تمہیں قتل کرنے سے فی الحال رک جاتے ہیں ۔ میں تمہارے معاملے میں غور وفکر کروں گا ۔ پھر جلاد کو تلوار ہٹانے کا حکم دیا تبھی اس نے بلند آواز میں پکارا ۔،

☜ اَشھدُو ان لَّا اِلہَ اِلَّا اللہ وَاشھد اَنَّ مُحَمّدًا رَسولُ اللہ ۔
☜ حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ اسلام لے آئے ہو ، اچھا کیا، اچھا یہ تو بتاؤ جب میں تمہیں اسلام کی دعوت دی تھی ، تب تم نے قبول کیوں نہ کیا؟

☜ اس نے کہا: کہ مجھے اس بات کا ڈر تھا کہ اگر اس وقت اسلام قبول کرتا تو میرے بارے میں کہا جاتا کہ موت سے گھبرا کر اسلام قبول کیا ہے۔

☜ حضرت عمر فاروقؓ نے فرمایا:-

☜ عُقُولُ فَارِسَ تَزِنُ الجبال ۔؛

☜ ترجمہ: "اہل فارس کی عقلیں پہاڑوں جیسی ہیں۔"

☜ مراد یہ کہ یہ بڑے عقل مند و دانا ہیں، ان کی عقلیں عظیم الشان ہیں۔

*📖 (سنہرے اوراق ص:31)*

10/07/2025

*⇁⤹🩵🌍✨🍒⤸⟵*"-

- *_لــوگ جنــازے کــی نمــاز پڑھنــے دوســرے ملکــوں ســے آتــے ہیــں مگــر فــرض نمــاز پڑھنــے محلــے کــی مســجد میــں نہیــں جاتــے؁_* ❤‍🩹🫠

- _کیــا آپ اس بــات ســے متفــق ہیــں؟"_
- _جــی ہــاں"_❤️
- _جــی نہیــں"_👍

_*🤍رسـول اللـه صلـى اللـه عليـه وسلـم🤍

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Real Nawab, Sahid YT, Hannan Gouri
09/07/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Real Nawab, Sahid YT, Hannan Gouri

*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :*’’ آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات بیان کر دے ۔‘‘
07/07/2025

*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :*

’’ آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات بیان کر دے ۔‘‘

*حضرت، صبر کیا ہے؟*میں نے ایک عالم سے پوچھا جو بظاہر فارغ نظر آ رہے تھے۔وہ خاموش رہے جیسے میری بات سنی نہ ہو،میں نے دوبا...
06/07/2025

*حضرت، صبر کیا ہے؟*

میں نے ایک عالم سے پوچھا جو بظاہر فارغ نظر آ رہے تھے۔
وہ خاموش رہے جیسے میری بات سنی نہ ہو،
میں نے دوبارہ اپنا سوال دہرایا: “سر! صبر کیا ہے؟”
انہوں نے میری طرف دیکھا لیکن بولے کچھ نہیں۔
مجھے عجیب سا لگا اور غصہ بھی آیا کہ کچھ کر بھی نہیں رہے اور بولتے بھی نہیں۔
میں اُٹھ کر جانے لگا تو کہنے لگے:
“صبر، انتظار ہے۔”

میں شرمندہ سا ہو کر واپس بیٹھ گیا۔
پھر وہ دوبارہ گویا ہوئے اور فرمایا:
“صبر، برداشت ہے…
جو تم میں نہیں، کہ میری کچھ دیر کی خاموشی پر تم دل برداشتہ ہو کر جانے لگے۔”

میں نے معذرت کی اور کہا:
“نہیں حضرت، مجھے کہیں کام سے جانا ہے اس لیے جلدی ہے۔”
فرمایا:
“دوسرے کی بات کو تحمل سے سننا بھی صبر ہے۔”

اب میں خاموشی سے سر جھکائے ان کے سامنے بیٹھ گیا۔
وہ مسکرائے اور پھر فرمانے لگے:
“بیٹا! صبر مشکل وقت میں ثابت قدم رہنے کا نام ہے، جس کی مثال
ابراہیم علیہ السلام اور حسین رضی اللہ عنہ کی آزمائشیں ہیں۔”

“مصیبت یا بیماری کو برداشت کرنا صبر ہے،
جیسے ایوب علیہ السلام نے صبر کیا۔”

“اور برے عمل و اقدام سے اپنے آپ کو روکنا بھی صبر ہے،
جس کی بہترین مثال یوسف علیہ السلام کا واقعہ ہے۔”

میں نے کہا:
“حضرت! یہ سب تو بہت رتبے والے، خاص اور عظیم لوگ ہیں، ہم ان جیسے کہاں!
ہم کیسے برداشت کر سکتے ہیں؟ ہمیں کیسے صبر آئے گا؟”

کہنے لگے:
“بیٹا! بے شک ہم ان جیسے نہیں،
لیکن ان خاص لوگوں کی زندگیاں ہی ہمارے لیے نمونۂ حیات ہیں۔
بیٹا! اللہ کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ نہیں آزماتا۔
وہ ہم سے زیادہ ہمیں جانتا ہے۔

لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
اللہ کسی جان پر اس کی طاقت کے برابر ہی بوجھ ڈالتا ہے۔

رہا یہ سوال کہ صبر کیسے آتا ہے تو بیٹا:
توکل، صبر کا سب سے بڑا ساتھی ہے۔
اگر آپ اللہ پر توکل رکھتے ہیں تو یہ ممکن ہی نہیں کہ صبر آپ کو حاصل نہ ہو۔

قرآن میں ارشاد ہے:

وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللّٰهِ
اے محبوب! تم صبر کرو، اور تمہارا صبر اللہ ہی کی توفیق سے ہے۔

انسان فطرتاً جلد باز ہے، ہر چیز میں نقصان و فائدے کا سوچتا ہے۔
ذرا سا نقصان اسے غم میں مبتلا کر دیتا ہے،
اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے ادھر اُدھر ہاتھ مارنے لگتا ہے۔
ذرا سی جسمانی تکلیف میں پریشان ہو کر شور کرنے لگتا ہے،
اور دعا اور دوا پر اصرار کرنے لگتا ہے کہ بس جلد صحت یاب ہو جاؤں۔

یہ سب اس لیے ہے کہ اسے سارا فائدہ دنیا میں نظر آتا ہے۔
“اللہ نے زندگی اور موت کو انسان کی آزمائش کے لیے پیدا فرمایا” وہ بھول جاتا ہے۔

جب آپ کو دنیا کے مقابلے میں آخرت کے دُگنے اجر کا یقین ہوتا ہے،
بیماری اور مشکلات میں اپنے گناہوں کی کمی اور درجات کی بلندی کا یقین ہوتا ہے،
اور یہ یقین ہوتا ہے کہ اللہ سب کچھ ہماری بہتری کے لیے کرتا ہے،
تو پھر یہ نقصان، بیماری اس کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے۔
اسے اپنا فائدہ آخرت میں دوہرے اجر اور جنت کی صورت میں نظر آ رہا ہوتا ہے۔

اور ہاں!
اک آخری چیز بیٹا:
“صراطِ مستقیم”

سیدھا راستہ یعنی انعام یافتہ لوگ، صدیقین، شہداء، صالحین کا راستہ
“اس پر چلنا ہی سب سے بڑا صبر ہے۔”
کیونکہ یہاں لڑائی خود اپنے آپ سے ہے۔

منقول

72شہدائے کربلا1 حضرت امام حسین بن علی2 حضرت عباس بن علی 3 حضرت علی اکبر بن حسین 4 حضرت علی اصغر بن حسین 5 حضرت عبداللہ ب...
05/07/2025

72شہدائے کربلا
1 حضرت امام حسین بن علی
2 حضرت عباس بن علی
3 حضرت علی اکبر بن حسین
4 حضرت علی اصغر بن حسین
5 حضرت عبداللہ بن علی
6 حضرت جعفر بن علی
7 حضرت عثمان بن علی
8 حضرت ابوبکر بن علی
9 حضرت ابوبکر بن حسن بن علی
10 حضرت قاسم بن حسن بن علی
11 حضرت عبداللہ بن حسن
12 حضرت عون بن عبداللہ بن جعفر
13 حضرت محمد بن عبداللہ بن جعفر
14 حضرت عبداللہ بن مسلم بن عقیل
15 حضرت محمد بن مسلم
16 حضرت محمد بن سعید بن عقیل
17 حضرت عبدالرحمن بن عقیل
18 حضرت جعفر بن عقیل
19 حضرت حبیب ابن مظاہر اسدی
20حضرت أنس بن حارث اسدی
21 حضرت مسلم بن عوسجہ اسدی
22 حضرت قیس بن عشر اسدی.
23 حضرت ابو ثمامہ بن عبداللہ
24 حضرت بریر ہمدانی
25 حضرت ہنزلہ بن اسد
26 حضرت عابس شاکری
27 حضرت عبدالرحمن رہبی
28 حضرت سیف بن حارث
29 حضرت عامر بن عبداللہ ہمدانی.
30 حضرت جندا بن حارث
31 حضرت شوذب بن عبداللہ
32 حضرت نافع بن حلال
33 حضرت حجاج بن مسروق مؤذن
34 حضرت عمر بن کرضہ
35 حضرت عبدالرحمن بن عبد رب
36 حضرت جندا بن کعب
37 حضرت عامر بن جندا
38 حضرت نعیم بن عجلان
39 حضرت سعد بن حارث
40 حضرت زہیر بن قین
41 حضرت سلمان بن مضارب
42 حضرت سعید بن عمر
43 حضرت عبداللہ بن بشیر
44 حضرت وھب کلبی
45 حضرت حرب بن عمر-شیخ الاسلام قیس
46 حضرت ظہیر بن عامر
47 حضرت بشیر بن عامر
48 حضرت عبداللہ ارواح غفاری
49 حضرت جون غلام ابوذر غفاری
50 حضرت عبداللہ بن امیر
51 حضرت عبداللہ بن یزید
52 حضرت سلیم بن امیر
53 حضرت قاسم بن حبیب
54 حضرت زید بن سلیم
55 حضرت نعمان بن عمر
56 حضرت یزید بن سبیت
57 حضرت عامر بن مسلم
58 حضرت سیف بن مالک
59 حضرت جابر بن حجاج
60 حضرت مسعود بن حجاج
61 حضرت عبدالرحمن بن مسعود
62 حضرت بیکر بن حئ
63 حضرت عمار بن حسن تائی
64حضرت زرغامہ بن مالک
65 حضرت کینانہ بن عتیق
66 حضرت عقبہ بن سولت
67 حضرت حر بن یزید تمیمی
68 حضرت عقبہ بن سولت
69 حضرت حبلہ بن علی شیبنی
70 حضرت کنب بن عمر.
71 حضرت عبداللہ بن یکتیر
72 حضرت اسلم غلام ای ترکی
رضوان الله تعالى عليه اجمعين

*عاشورہ کا روزہ*نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:“میں عاشوراء کے دن (یعنی دس محرم) کے روزے کے بارے میں اللہ سے یہ امید رکھتا ہ...
04/07/2025

*عاشورہ کا روزہ*

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:

“میں عاشوراء کے دن (یعنی دس محرم) کے روزے کے بارے میں اللہ سے یہ امید رکھتا ہوں کہ (اس کے ذریعے) پچھلے ایک سال کے گناہ معاف فرما دے گا۔”
(صحیح مسلم، حدیث: 1162)

“تم عاشورہ (دس محرم) کا روزہ رکھو اور یہود کی مخالفت کرو، اور اس سے ایک دن پہلے یا بعد کا روزہ بھی رکھو۔”
(مسند احمد، حدیث: 2154)

نوٹ:
اہل ایمان کو یہود کی مخالفت کا حکم دیا گیا ہے اور دس محرم کا روزہ چونکہ یہودی بھی رکھتے ہیں اس لیے
اب ہمارے لیے حکم یہ ہے کہ دسویں کے ساتھ نویں یا گیارہویں تاریخ کا روزہ بھی رکھیں۔

حدیثِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم
04/07/2025

حدیثِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم

Shout to out newest followers! Excited to have you onboard! Anawar Hussain, Peer Bakhsh Dinary, Ahmad Hussain, Arshad Mu...
04/07/2025

Shout to out newest followers! Excited to have you onboard! Anawar Hussain, Peer Bakhsh Dinary, Ahmad Hussain, Arshad Mughal, Shahban Ali, Glab Nabbi, Arsad Khan, Md Arif Hossen, Akhtar Sohrabi

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
03/07/2025

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

Address

Rakh Baloch Kalan
Mandi Bahauddin
50400

Telephone

+923421343061

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SAHIH Hadiths posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SAHIH Hadiths:

Share