Mandi News Point

Mandi News Point منڈی بہاوالدین کے لوگوں کا اپنا پیچ.. منڈی نیوز پوائنٹ
(1)

09/08/2026

ماواں ٹھنڈیاں چھاواں تے ہر کوئی جاندا اے
ماں دے سر ہر کوئی موجاں ماردااے

آج ایک ایسا دلخراخ واقعہ دیکھا لیکن اس کے ساتھ ساتھ ماں اور بیٹی کی محبت کا ایسا پہلوں جس کو کھبی نظر اندارنہ کیا جاسکتا وہ ممتا جو اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر ایک ایک روپے اکھٹا کرکے اپنی بیٹی کا گھر بسانے کے لیے جہیز جیسی لعنت کو ہر صورت پورا کرنا پڑتا ہے ماں کو کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کبھی اس بیٹی کو سسرال کے گھر آنے کے بعد اس کی ممتا کی محبت کا احساس دلایا ہو کہ اس کی ماں نے کیسے کیسے ایک ایک روپے کی جمع پونجی کرکے اپنی بیٹی کی خوشیاں دیکھی لیکن شادی کے بعد سسرال گھر میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی جھکڑے معمول بن جاتے ہیں یہ تصویر ایک شاہکار ہے ماں اور بیٹی کی محبت کا میری ریکویسٹ ہے کہ ایسی تصاویر کو یاد رکھتے ہو اپنے اپنے گھروں میں امن اجاگر کرو اور اس ماں می ممتا کو میرا سلام۔۔۔۔۔۔۔۔

09/08/2026

پھالیہ بوٹا کی 14 سالہ یتیم بچی کی دردناک فریاد — انصاف کی اپیل

پھالیہ بوٹا کی ایک 14 سالہ یتیم بچی نے ایک مبینہ واقعے کے حوالے سے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔ بچی کے مطابق اس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی، جبکہ اس نے واقعے میں ملوث افراد کے بارے میں بھی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

بچی کا مؤقف اور اس کی فریاد آپ خود سنیں اور معاملے کی حساسیت کا اندازہ لگائیں۔

ہم متعلقہ حکام، خصوصاً وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ نوٹس لیا جائے، بچی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

ایک یتیم بچی کی آواز کو نظرانداز نہ کیا جائے۔
اسے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

نوٹ: واقعے سے متعلق حتمی فیصلہ تفتیش اور قانونی کارروائی کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔

پھالیہ: 14 سالہ یتیم بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش مقدمہ درج  پھالیہ کے نواحی علاقے پھالیہ بوٹا میں 14 سالہ یتیم بچی سے مب...
09/08/2026

پھالیہ: 14 سالہ یتیم بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش مقدمہ درج

پھالیہ کے نواحی علاقے پھالیہ بوٹا میں 14 سالہ یتیم بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں سلمان بشیر جاڑا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ایک خاتون لڑکی کو ورغلا کر اپنی بیٹھک میں لے گئی جہاں پر ملزم پہلے سے ہی موجود تھا جس نے زیادتی کی کوشش کی اور شوروغل سن کر لڑکی کے ورثاء موقع پر پہنچ گئے اور ملزم فرار ہوگیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا،۔اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری طرف ملزم پارٹی کا موقف ہے کہ ایف آئی آر سراسر جھوٹ پر مبنی ہے
عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ اس کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے سچ جھوٹ کو سامنے رکھتے ہوئے گناہگاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔۔۔۔

08/08/2026
انسانی ہمدردی کے تحت زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
08/08/2026

انسانی ہمدردی کے تحت زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

08/08/2026

ملکوال بادشاہ پور میں کم عمر بچ-ے کا کسی نے گلا گھونٹ کر مار دیا تصویر و تفصیل کمنٹ میں

07/08/2026

منڈی بہاءالدین، کبوتروں کے پنجرے اتارنے کا سلسلہ جاری۔
پریس ریلیز
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین کامران عامر خان* کی ہدایت پر ضلع بھر میں کبوتر بازی اور چھتوں پر قائم کیے گئے کبوتروں کے پنجروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اس مہم کا مقصد شہریوں کی شکایات کا ازالہ، عوام کے گھروں کے تقدس اور پرائیویسی کا تحفظ، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔
ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد مقامات سے غیر قانونی پنجرے اور جالے ہٹائے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
*ڈی پی او کامران عامر خان* نے واضح کیا کہ عوامی سکون میں خلل ڈالنے، ہمسایوں کے حقوق متاثر کرنے یا قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر ان کے علاقے میں غیر قانونی کبوتر بازی یا پنجروں کے باعث مسائل پیدا ہو رہے ہوں تو فوری طور پر *DPO کامران عامر خان کے واٹس ایپ نمبر 0305.8712624* پر اطلاع دیں تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
*ترجمان:*
*منڈی بہاءالدین پولیس*

07/08/2026

Address

Mandi Bahauddin
Mandi Bahauddin
50460

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mandi News Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mandi News Point:

Shortcuts

Share