31/08/2025
علامہ مولانا پیر سید برہان حیدر شاہ نقوی( حافظ آبادی )
بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کندھانوالہ میں عظیم الشان محفل جشن میلاد مصطفی کا انعقاد کیا گیا۔
منڈی بہاءالدین (نامہ نگار) منڈی بہاءالدین کے نواحی علاقہ کندھانوالہ میں جشن ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خوان حضرات، علماء اکرام نے اپنی حاضری پیش کی۔ بانی محفل شاہد عمران کا کہنا تھا وہ عرصہ دراز سے ہر سال اس محفل کا انعقاد کررہے ہیں۔ محفل پاک میں لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔ اس کے علاوہ بذریعہ قرعہ اندازی 2 عدد عمرہ کے ٹکٹ اور مدنی انعامات بھی دئیے گئے۔ محفل میلاد مصطفی کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ نعت خوان حضرات میں محترم غلام فرید چشتی صاحب،محمد آصف چشتی صاحب، محمد وقار اعظم، اور دیگر نے اپنی حاضری پیش کی۔ محفل میلاد میں خصوصی خطاب پیر سید برہان حیدر شاہ نقوی حافظ آبادی بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین نے فرمایا جبکہ نقابت کے فرائض معروف نقیب عابد حسین خیال قادری نے دئیے ۔ محفل میلاد میں خصوصی آمد صاحبزادہ پیر عمار سعید سلیمانی اور صاحبزادہ ڈاکٹر مخدوم علی عباس کاظمی کی رہی۔ بانی محفل شاہد عمران کا کہنا ہے اس طرح کی روحانی محفل کے انعقاد سے دلی سکون ملتا ہے اور میرے ہمراہ سیٹھ شوکت علی، غلام رضا، محمد عدیل، محمد عثمان،حیدر علی، محمد حسین، محسن رضا اور دیگر نے اس محفل کے انعقاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا یہ کندھانوالہ کی سب سے بڑی محفل تھی اگلے سال انشاءاللہ اس سے بھی عظیم الشان محفل کا انعقاد کرینگے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد عمران نے محفل کے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔