نیوز اپ ڈیٹ بورے والا وہاڑی

نیوز اپ ڈیٹ بورے والا وہاڑی تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی اور گردونواح کی خبروں کے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں اور لائیک کریں

15/06/2025

پنجاب پولیس ضلع وہاڑی بھرتی کانسٹیبلان/ لیڈی کانسٹیبلان 2025 کے انٹرویوز میں کامیاب قرار پا کر ویٹنگ لسٹ میں آنے والے امیدواران جو کہ بھرتی کے اہل ہوئے ان کی لسٹیں ڈسٹرکٹ پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس/ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اور ڈسٹرکٹ پولیس افس کے باہر آویزاں کر دی گئی ہیں

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف صاحب سے پیر غلام فرید ساجد صاحب (امیدوار ایم این اے) کی خصوصی ملاقات۔راجہ پرویز اشرف صاحب...
26/03/2025

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف صاحب سے پیر غلام فرید ساجد صاحب (امیدوار ایم این اے) کی خصوصی ملاقات۔
راجہ پرویز اشرف صاحب نے پیر غلام فرید ساجد صاحب کے ساتھ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پیر غلام فرید ساجد صاحب کی سیاسی بصیرت اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔ راجہ پرویز اشرف صاحب نے پیر غلام فرید ساجد صاحب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پیر غلام فرید ساجد صاحب نے راجہ پرویز اشرف صاحب کی طرف سے ملنے والی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ راجہ پرویز اشرف صاحب کے تجربے اور رہنمائی سے استفادہ کریں گے اور عوام کی خدمت کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

28/07/2024

*پاکستانیوں کے ہرگھنٹہ بعد اپنے بجلی کے میٹر کی ریڈنگ چیک کرنے کے جذبے سے متاثر ہو کر چائینہ کی گھڑی ساز کمپنی نے میٹر ڈیزائن میں گھڑی لانچ کی ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ میٹر کا دیدار کر سکیں..*

28/07/2024

پنجاب کے تمام شہروں میں کوڑا ٹیکس عائد کر دیا گیا

کوڑا ٹیکس، دیہاتی شہری علاقوں کے رہائشی افراد کے ساتھ چھوٹے اور بڑے کاروبار پر لگایا گیا

کوڑا ٹیکس پنجاب بھر میں چھوٹے اور بڑے گھروں کی تناسب پر لگایا دیا گیا

کچی آبادیوں کے مکینوں پر کوڑا ٹیکس لگا دیا گیا

دیہاتوں میں 𝟓 سے 𝟏𝟎 مرلہ گھر پر 𝟐𝟎𝟎 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لگانے کی منظوری

دس مرلہ سے ایک کنال یا بڑے گھر پر 𝟒𝟎𝟎 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لگایا گیا

دیہاتوں میں چھوٹے کاروبار اور دکانوں وغیرہ پر 𝟑𝟎𝟎، درمیانے درجے کے کاروبار پر 𝟕𝟎𝟎 لگایا گیا

بڑے بزنس، فیکٹری، کارخانوں اور پیٹرول پمپس وغیرہ پر 𝟕𝟎𝟎 روپے کوڑا ٹیکس لگایا گیا

شہری آبادی میں 𝟓 مرلہ گھر پر 𝟑𝟎𝟎، 𝟓 سے 𝟏𝟎 مرلہ گھر تک 𝟓𝟎𝟎 روپے ماہانہ لیا جائے گا

دس مرلہ سے ایک کنال گھر پر 𝟐 ہزار جبکہ اس سے بڑے گھر پر 𝟓 ہزار ماہانہ ٹیکس لگایا گیا

شہروں میں دکانوں وغیرہ پر 𝟓𝟎𝟎 روپے، درمیانے درجے کا کاروبار کرنے والوں سے ایک ہزار ٹیکس عائد کیا گیا

شہروں میں فیکٹریوں، کارخانوں اور بڑے کاروبار کرنے والوں سے تین ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا گیا

جمن شاہ واپڈا نے غریب درزی کو 85 یونٹ کا  بل 30000  بیھج دیا ذیادہ بل دیکھ کر درزی شدید پریشان ۔ درزی کا کہنا ہے کہ دفتر...
28/07/2024

جمن شاہ واپڈا نے غریب درزی کو 85 یونٹ کا بل 30000 بیھج دیا ذیادہ بل دیکھ کر درزی شدید پریشان ۔ درزی کا کہنا ہے کہ دفتر کے چار بار چکر لگانے کے بعد واپڈا کی طرف سے 10000 ہزار جمع کرانے کا کہ کر اگلے بل میں باقی رقم ختم ہو جاے گی غریب درزی نے ادھار پیسے اگھٹے کر کے 10000 روپے جمع کرا دیے لیکن اس ماہ پھر 20000 روپے کا بل بیھج دیا ۔ بل لے کر جب درزی واپڈا آفس گیا تو غریب کو یہ کہ کر دفتر سے نکال دیا کہ آپ کے میٹر کی ایل سی دی بلیک ہو چکی ہے جس کی وجہ سے آپ کو جرمانہ کیا گیا ہے لہذا ہم کچھ نہیں کر سکتے آپ یہ بل جلدی جمع کرائیں ورنہ آپ کا میٹر اتار لیا جاے گا۔ غریب درزی شدید پریشان ۔ درزی کا کہنا ہے کہ پہلے بھی میرے بچے پچھلے ماہ سے فاقے کر رہے ہیں اور اب میں 20000 ہزار کہاں سے لاوں۔ درزی نے اعلی حکام سے بل کی درستگی اور جرمانہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے کہا ہے کہ آپ تو غریبوں کو مفت بجلی دینے آئی تھی لیکن آپ نے آتے ہی غریبوں کے گھر کے سامان تک بچوا دیے ہیں

بورےوالا(نمائندہ ایکسپریس)میپکو افسران نے دفاتر سے غائب رہنا معمول بنا لیا شہریوں بالخصوص خواتین کو واپڈا کے متعلقہ مسائ...
28/07/2024

بورےوالا(نمائندہ ایکسپریس)میپکو افسران نے دفاتر سے غائب رہنا معمول بنا لیا شہریوں بالخصوص خواتین کو واپڈا کے متعلقہ مسائل حل کروانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایکسیئن میپکو ڈویژن بورے والا اور تمام ایس ڈی اوز نے کام چوری کی انتہاء کرتے ہوئے دفاتر کی تالا بندی کر رکھی ہے بجلی کے بلوں اور دیگر مسائل کے حل کے لیے میپکو دفتر آنے والے شہریوں بالخصوص خواتین ذلیل و خوار ہو کر رہ گئی ہیں دفتر میں موجود کسی واپڈا ملازم سے افسران کی غیر موجودگی پر استفسار کیا جائے تو وہ افسران بالا فیلڈ میں ہیں کا جھوٹا راگ الاپتے نظر آتے ہیں میپکو صارفین نے ایکسیئن اور ایس ڈی اوز کی کام چوری اور دفاتر کی تالا بندی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

رانا عبدالوحید خاں نمائندہ ایکسپریس/ایکسپریس نیوز بورے والا

24/01/2024
24/01/2024

*لودھراں*
الیکشن مہم میں"دیہاڑی"کی تلاش 20سالہ نوجوان کی جان لے گئی
جلالپور موڑ کے قریب بجلی پول پر پینا فلیکس لگاتے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق
حادثے کے بعد نوجوان لاش کو آگ بھی لگ گئی
جانبحق نوجوان شادی شدہ،دو معصوم بچوں کا باپ تھا
ایک ہزار روپے دیہاڑی پر پینا فلیکس لٹکانے کا کام ملا تھا
عینی شاہدین

22/01/2024
07/01/2024

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ڈرائیونگ لائسنس برانچ وہاڑی کی سرپرائز انسپکشن

*ٹیمپرڈ و نا مکمل ریکارڈ، اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن میں ملوث ٹریفک اہلکار معطل، مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔*

ٹریفک اسسٹنٹ محمد رضوان بطور چالان کلرک ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا جس کے ٹاوٹ مافیا سے تعلقات اور پیسے کے لین دین کے شواہد ملے۔

ٹریفک اہلکار رضوان سے ٹاوٹ مافیہ اور شہریوں سے وصول کی گئی رقم رشوت 59 ہزار روپے بھی برآمد ہوئی

ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک اہلکار محمد رضوان کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر کنسٹیبل رضوان کے خلاف تھانہ دانیوال مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا

ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے خدمت مراکز، فرنٹ ڈیسک، لائسنس برانچز سمیت تمام افسران کو محتاط رہتے ہوئے، ریکارڈ مکمل رکھنے کی ہدایات کی۔

محکمہ میں موجود کالی بھیڑیں اپنا قبلہ درست کر لیں، کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ محمد عیسیٰ خان ڈی پی او وہاڑی

ضلع وہاڑی میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ محمد عیسیٰ خان ڈی پی او

پولیس کے لئے باعث شرمندگی بننے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ محمد عیسیٰ خان ڈی پی او

07/01/2024

سرکاری ملازمین کی پینشن نہیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کو ختم کیا جائے جو کے قومی خزانے پر ہر ماہ کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ہے
پاکستان میں کرکٹ 🏏 جیسے ناسور مرض کو پاکستان سے ہمیشہ کے لیے ختم کی جائے
جتنا ہوسکے شئیر کریں تاکہ وزیراعظم پاکستان وزیراعلی بلوچستان تک پہنچ جائے

04/01/2024

گگومنڈی :: رکشہ اور موٹرسائیکل کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور اور موٹرسائیکل سوارمحفوظ رہے اور بعد میں گھمسان کی لڑائی میں دونوں لہولہان ہو گئے

Address

Mandi Burewala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نیوز اپ ڈیٹ بورے والا وہاڑی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share