Khurshid Ahmad Shahid Joiya

Khurshid Ahmad Shahid Joiya This is a news youtube channel on which we will share the news and social activities.

13/03/2025
لُڈن...ضلع وہاڑی کا مشہور قدیم قصبہضلع وہاڑی کا مشہور قدیم قصبہ۔ دریائے ستلج سے قریباً ۸ کلومیٹر کے فاصلے پر شمال کی طرف...
25/01/2024

لُڈن...ضلع وہاڑی کا مشہور قدیم قصبہ

ضلع وہاڑی کا مشہور قدیم قصبہ۔ دریائے ستلج سے قریباً ۸ کلومیٹر کے فاصلے پر شمال کی طرف وہاڑی حاصل پور روڈ، بوریوالہ اور کرم پور کے سنگم پر واقع ہے۔ پرگنہ لڈن میں اسلام کی اشاعت ۷۱۳ء میں محمد بن قاسم کی آمد ہی سے شروع ہو گئی تھی، جب محمد بن قاسم نے کھوتو وال موجودہ دیوان صاحب کے راجہ کو شکست دی اور شیخ چاولی مشائخ دیوان حاجی شیر صاحب مشرف بہ اسلام ہوئے۔ بعدازاں بابا فرید شکر گنج کی برکات سے علاقے کے تمام قبائل اسلام کی روشنی سے منور ہوئے۔۔ لُڈن اس دور سے بھی پہلے کا آباد شدہ قصبہ ہے۔ شیر شاہ سوری کے زمانے میں صوبہ ملتان اور دارالخلافہ دہلی کو ملانے والی جرنیلی سڑک لُڈن کے مقام سے گزر کر جاتی تھی اور یہاں جامع مسجد کے قریب ان کی ڈاک چوکی تھی۔ ۱۷۷۹ء میں نواب مظفر خان ملتان کا صوبیدار بنا تو اس نے زیر قبضہ علاقوں کو ۱۳پرگنوں میں تقسیم کیا، ان پرگنوں میں شجاع آباد، کروڑپکا، میلسی، تلمبہ، مظفر گڑھ کے ساتھ ساتھ ایک تعلقہ لڈن بھی تھا۔ بعدازاں یہ علاقہ سکھوں کے قبضہ میں آگیا۔ ۱۸۴۹ء میں جب انگریزوں نے اس سارے علاقے پر قبضہ کیا تو میلسی کو تحصیل کا درجہ دے کر ضلع ملتان میں شامل کیا گیا اور لُڈن ضلع ملتان کی سب تحصیل قرار پائی۔ یہ انتظام ۱۹۴۲ء تک قائم رہا، جب وہاڑی کو تحصیل میلسی سے علیحدہ کر کے نئی تحصیل بنائی گئی اور لُڈن کی سب تحصیل کی حیثیت ختم کر کے اسے وہاڑی میں ضم کر دیا گیا۔
اس علاقے کی زمین بہت زرخیز ہے۔ گندم، گنا اور کپاس اس کی اہم فصلیں ہیں۔ اس کے علاوہ سورج مکھی، مکئی، سبزیاں اور چارہ جات پیدا ہوتے ہیں۔ کہیں کہیں کیلے، آم، امرود اور بیری کے باغات بھی پائے جاتے ہیں۔ لُڈن میں زرعی پیداوار کا لین دین وسیع پیمانے پر ہوتا ہے۔
اردگرد کئی جننگ فیکٹریاں کام کر رہی ہیں۔ جبکہ مقام طور پر مٹی کے برتن، زرعی آلات، زیورات اور لکڑی کے کام سے متعلقہ شعبوں سے بہت سے لوگ وابستہ ہیں۔ گھریلو دستکاریوں میں کپڑوں کی سِلائی کڑھائی کے علاوہ یہاں پر جوتے بنانے کی صنعت بہت اہم ہے۔ خصوصاً یہاں کے ’’کُھسّے‘‘ اور تِلہ کا کام بہت مشہور ہے۔ نیزشالیں، چادریں اور لاچے وغیرہ بھی بنائے جاتے ہیں۔
لُڈن کے علاقہ کی نیلی نسل کی بھینسیں بہت مشہور ہیں۔ اور اپنی پہچان آپ ہیں۔ یہاں ہر گھر میں بھینسیں، گائیں، بھیڑ بکریاں اور مرغیاں پالی جاتی ہیں۔ لُڈن میں ہر بدھ کو ایک من

13/01/2024

خبر غم فاروق احمد جوئیہ کی اہلیہ خورشید احمد شاہد جوئیہ نائب صدر آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد پنجاب کی بھابھی جان ::::: فوجی محمد امیر حمزہ جوئیہ 499 ای بی بورے والا والے کی خالہ جان::::: شاہ نواز جوئیہ شاہ سوار جوئیہ محمد طالب جوئیہ خورشید جوئیہ 9 چک جوئیانوالہ وہاڑی والوں کی ہمشیرہ ::: بقضائے الٰہی وفات پا گئ ہیں انا للّٰہ وانا الیہ راجعون مرحومہ کی نماز جنازہ آج مورخہ 14 جنوری بروز اتوار شام 4 بجے بستی میاں نورسمند جوٸیہ موضع بہل لڈن وہاڑی میں ادا کی جائے گی

13/01/2024

خورشید احمد شاہد جوٸیہ کی بھابھی اور ان کے چھوٹے بھاٸی فاروق احمد کی بیوی وفات پا گی ہے ان کی نماز جنازہ کل چار بجے انکے آبائی گاوں بستی میاں نورسمند جوٸیہ موضع بہل میں ادا کی جاے گی نماز جنازہ میں شامل ہو کر ثواب دارین حاصل کریں

02/01/2024

Address

Mandi Burewala

Telephone

+923316957352

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khurshid Ahmad Shahid Joiya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khurshid Ahmad Shahid Joiya:

Share

Category

JQINEWSHD

This page has been created by JQINEWSHD youtube channel team.On this every thing relating to out channel will be shared.We share different types of videos.

Admin