A1 News Burewala

A1 News Burewala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from A1 News Burewala, Media/News Company, Mandi Burewala.

*رپورٹ سید ساجد حسین نقوی صدر پاسبان میڈیا گروپ تحصیل بوریوالہ ضلع وہاڑی نمائندہ روزنامہ دن نیوز گروپ 03216934546*
31/12/2024

*رپورٹ سید ساجد حسین نقوی صدر پاسبان میڈیا گروپ تحصیل بوریوالہ ضلع وہاڑی نمائندہ روزنامہ دن نیوز گروپ 03216934546*

*وہاڑی (سید ساجد حسین نقوی)ڈسٹرکٹ وہاڑی پولیس نے کارکردگی رپورٹ وہاڑی پولیس ۔۔سال2024ء جاری کر دیڈی پی او وہاڑی منصور ام...
31/12/2024

*وہاڑی (سید ساجد حسین نقوی)
ڈسٹرکٹ وہاڑی پولیس نے
کارکردگی رپورٹ وہاڑی پولیس ۔۔سال2024ء جاری کر دی

ڈی پی او وہاڑی منصور امان کے زیرقیادت وہاڑی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کامیاب کاروائیاں، جرائم کے گراف میں نمایاں کمی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان نے کہا ہے کہ وہاڑی پولیس عوام کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کی ضامن ہے اور علاقے سے جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے۔ پولیس جاگتی ہے تو عوام سکون کی نیند سوتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہاڑی پولیس نے شب و روز محنت کر کے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ وہاڑی پولیس کی بہترین حکمت عملی سے جرائم پیشہ کے لیے چھپنا مشکل ہو گیا ہے ملزمان کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہو قانون کی نظر سے زیادہ دیر اوجھل نہیں رہ سکتے۔ میری وہاڑی تعیناتی کے فوری بعد ضلعی پولیس کڑی آزمائش تھی چند جرائم پیشہ عناصر عوام میں بے سکونی کا باعث اور پولیس کے لیے چیلنج بنے ہوئے تھے۔ جس کے لئے تمام ایس ایچ اوز سمیت آئی ٹی، اور ایلیٹ سمیت خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جو کہ ہیومین انٹیلی جینس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف ملزمان تک پہنچے بلکہ ریکارڈ برآمدگی بھی کی گئی۔ وہاڑی پولیس کی چیف منسٹرآفس پنجاب کی جانب سے جاری کردہ کاکردگی رپورٹ کے مطابق وہاڑی پولیس کی گزشتہ دو ماہ میں پنجاب بھر میں مسلسل پہلی پوزیشن برقرار رہی۔وہاڑی پولیس نے سال 2024ء میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں جس کی بدولت
▪️ ڈکیتی کی وارداتوں میں30فیصد کمی،مویشی چوری میں 39 فیصد کمی، رابری میں23فیصد، نقب زنی میں11فیصد، چوری میں9فیصد، قتل کے واقعات میں 4 فیصد، ریپ کے واقعات میں 36 فیصد اور بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں 32فیصدواضح کمی واقع ہوئی۔
▪️ سال 2024ء کے دوران91قتل،7ڈکیتی راہزانی قتل،2بھتہ خوری سمیت چوری ڈکیتی راہزنی کے3512مقدمات کو ٹریس کیا گیا
▪️ جرائم برخلاف پراپرٹی کے3512مقدمات ٹریس کرتے ہوئے48کروڑ49لاکھ 15ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کر کے مدعیان کےحوالے کیا گیا
▪️ 250گینگ کے 625ممبران گرفتارکر کے ان سے قبضہ سے24کروڑ63لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔5عددکاریں،336موٹر سائیکل، 172موبائل فونز،313مال مویشی، 119 تولہ طلائی زیورات وغیرہ برآمدکر کے مدعیان کے حوالے کئے گئے۔
▪️ 2286مجرمان اشتہاری گرفتار کیا گیا جن میں سے493 اے جبکہ 1793بی کیٹگری کے شامل ہیں۔
▪️ 1747منشیات فروش کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے 790کلوچرس، 123کلوہیروئن، 51کلوافیون, 109کلوآئس، 38کلوپوست و بھنگ، 106چالو بھٹی،135شراب نوش57ہزار لیٹر شراب معہ لاہن برآمد کی گئی۔
▪️ ناجائز اسلحہ کے 842مقدمات درج کر کے ان سے 10کلاشنکوف، 71بندوقیں،31 رائفلیں، 13ریوالور، 10کاربین750, پسٹل اورہزاروں گولیاں و کارتوس برآمد کئے گئے۔
▪️ 37 پولیس مقابلوں کے دوران23ملزمان ہلاک ہوئے 30ملزمان زخمی ہوئے اور 83ملزمان گرفتار ہوئے
▪️ 12 اندھے قتل کے مقدمات ٹریس کیے گیے۔
▪️ وہاڑی پولیس کی جانب سے موثر تفتیش، شہادتوں اور پیروی کی بدولت 3288 ملزمان کو مختلف مقدمات میں سزائیں دلوائی گئیں ہیں جن میں منشیات کے341ملزمان، قتل و اقدام قتل کے 52 ملزمان، ریپ کے 11ملزمان،چوری،رابری،سرقہ عام و نقب زنی کے 163ملزمان، مویشی چوری کے 15 ملزمان اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے 157ملزمان کو مختلف سزائیں دلوائی گئیں۔
▪️ پولیس خدمت مرکز پر 1لاکھ 20ہزار شہریوں کو مختلف سروسز فراہم کی گئیں، میثاق مرکز پر 2050مسیحی برادری کے مسائل حل کئےگئے،تحفظ مرکز پر 3300خواتین، ٹرانسجینڈرز اور معاشرے کے محروم طبقات کے مسائل حل کیا گیا، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر خواتین سے متعلق جرائم پر کاروائی کرتے ہوئے 637مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔
▪️ ٹریفک ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں 629طلباء و طالبات کو کورسز مکمل کروانے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے جبکہ لائسنسنگ برانچ میں23ہزار کے قریب ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئےجو کہ پچھلے سال کی نسبت210 فیصد زیادہ ہیں
▪️ شہداء پولیس کی فیملیز کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لئے 13شہداء پولیس کی فیملیز کو پلاٹ بطور گفٹ تقسیم کئے گئے جبکہ شہداء پولیس کے بچوں کو تعلیمی سہولت کے لئے لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے گئے۔
▪️ 66افسران کی ہیڈکنسٹیبلان،اے ایس آئیز،سب انسپکٹر اور انسپکٹرتک پرموٹ کیا گیا ۔
▪️ 114تفتیشی افسران میں کاسٹ آف انوسٹی گیشن کے 50لاکھ47ہزار روپے مالیت کی چیک تقسیم کئے۔
▪️پولیس افسران و ملازمان میں 2118 تعر یفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔
▪️ این جی او اور پولیس کے تعاون سے منشیات کے عادی افراد کو معاشرے کا باعزت شہری بنانے کے لئے ریہیبلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کیا گیا
▪️ منشیات کے خلاف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینار
▪️ جرائم کی بیخ کنی کے لئے ایگل اسکواڈ جبکہ خواتین کو احساس تحفظ فراہم کرنے کے لئے ردا فورس کا قیام
▪️ ضلع وہاڑی میں تحصیل میلسی اور بوریوالا میں پولیس خدمت مراکز کی نئی بلڈنگ کی تعمیرات جار ی ہیں۔

22/08/2024
11/03/2024

‏لاہور:سابق صدر پاکستان کی جانب سےقیدیوں کی سزاوں میں 2سال معافی کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قید65ہزار قیدیوں میں سے صرف 4قیدی مستفید ہوئے۔۔اعدادوشمار

8مارچ کو صدر کی جانب سے ملک بھر کے قیدیوں کی سزاوں میں 2سال معافی کا اعلان کیا تھا۔۔مراسلہ

سنگین جرائم ۔غداری۔۔مالی امور سمیت حساس نوعیت کے کیسزکے قیدیوں پراطلاق نہیں ہونا تھا۔۔مراسلہ

آئی جی جیل نے پنجاب بھر کی جیلوں سے رہائی کےلئے تمام سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی تھی۔۔مراسلہ

لاہور کی دونوں جیلوں سے1بھی قیدی رہا نہ ہو سکا۔۔اعدادوشمار

2خواتین قیدی سنٹرل جیل 1ساہیوال 1گجرات جیل سے کم عمر بچہ رہا ہوسکا۔۔اعدادوشمار

سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نےایسی خواتین قیدی اور ایسے نو عمر قیدی جن کی سزا 2 سال ہے یا سزا کا باقی عرصہ دو سال رہتا ہے کیلئے معافی کا اعلان کیا ہے۔

قیدیوں کو سزا کی معافی آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 45 کے تحت دی جائے گی۔

ایسے مرد قیدی جن کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ، ان پر بھی اس سزا کی معافی کا اطلاق ہو گا۔

ایسی خواتین قیدی جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکی ہیں ، ان پر بھی اس سزا کی معافی کا اطلاق ہو گا۔

ایسی خواتین قیدی جن کے ہمراہ بچے بھی موجود ہیں ، ان پر بھی اس سزا کی معافی کا اطلاق ہو گا۔

ایسے نابالغ قیدی جن کی عمر 18 سال سے کم ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ، ان پر بھی اس سزا کی معافی کا اطلاق ہو گا۔

14/01/2024

"خبر غم"

وہاڑی چیمبر آف کامرس کے صدر میاں خالد حسین کے چچا،میاں عابد حسین(سپین)کے سسر، حاجی محمد رمضان،
*ماسٹر میاں محمد یونس* اورمیاں عبدالحمید کے بھائی چوہدری محمد یوسف(کویت والے) رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں
"*انا للہ وانا اليه راجعون* " نماز جنازہ کا اعلان بعد میں ہوگا انکی رہائش گلی نمبر7سکول والی مدینہ کالونی(مرضی پورہ) میں ہے

بہت ہی پیارے بھائی راؤ غفار علی کو چیئرمین آصف علی کو صدر اور میاں عرفان حیدر کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب رجسٹر...
10/01/2024

بہت ہی پیارے بھائی راؤ غفار علی کو چیئرمین آصف علی کو صدر اور میاں عرفان حیدر کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بوریوالہ منتخب ہوئے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں

Address

Mandi Burewala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A1 News Burewala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to A1 News Burewala:

Videos

Share