
15/08/2025
*بورےوالا. نواحی علاقہ 445 ای بی میں سیوریج کے مین ہول میں معصوم بچوں کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا.*
*اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) ارشد اقبال اور سی او میونسپل کارپوریشن امتیاز احمد جوئیہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں اور میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی تمام مین ہولز کو فوری بند کیا جائے.*
*اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) ارشد اقبال نے ہسپتال میں بچے کی عیادت کرتے ہوئے ورثاء سے ملاقات بھی کی.*
*اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) ارشد اقبال کا کہنا تھا کہ کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ضرور ہو گی انتظامیہ کے کسی بھی منصوبہ یا عمل کا بنیادی مقصد علاقہ کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہوتا ہے.*
*انہوں نے کنٹریکٹرز اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور اس دوران احتیاطی تدابیر اور عوامل کو اولین ترجیح دی جائے شہریوں کا تحفظ پہلی ترجیح ہونی چاہیے.*
*واضح رہے کہ مذکورہ علاقہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذریعے کام جاری ہے اسی دوران بنائے گئے سیوریج کے مین ہول میں بچے گرے تھے.*