Aaj News Updates Burewala

Aaj News Updates Burewala یہ پیج بورےوالا شہر اور مضافات کی خبروں کے لیے بنایا گیا ہے

27/10/2025

افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے ساتھ بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہادت کا رتبہ پانے والے سپاہی شاہ جہان کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا مزید جانتے ہیں میاں شاہد سلیم کی رپورٹ میں

26/10/2025

*بورے والا گورنمنٹ پوسٹ ڈگری کالج میں پُروقار کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء انکے والدین اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سیدہ مہرین ساجد نے بطور مہمان خصوصی فارغ التحصیل طلباء میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں شرکاء نے پرنسپل ڈاکٹر اکرم بھٹی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو خوب سراہا مزید تفصیلات میاں شاہد سلیم کی رپورٹ میں*

25/10/2025
24/10/2025

او سی

بورےوالا کے قریب گگو منڈی میں کراچی سے لاہور جانے والی 38 ڈاؤن فرید ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی، جب اچانک اس کی تین بوگیاں پٹری سے نیچے اتر گئیں حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ریلوے حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں

وی او

گگو منڈی کے قریب پیش آنے والے اس حادثے کے دوران فرید ایکسپریس جو کراچی سے لاہور جا رہی تھی اچانک جھٹکے کے بعد تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ٹرین حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کا عملہ، امدادی ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کے پٹری سے اترنے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی بھاری مشینری کی مدد سے ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ ٹریفک کو بحال کیا جا سکے

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے حادثے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

بورےوالا: 47 کے بی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، اسپتال ذرائعبورےوالا: متوفی کی شناخت عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے بو...
24/10/2025

بورےوالا: 47 کے بی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، اسپتال ذرائع

بورےوالا: متوفی کی شناخت عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے

بورےوالا: متوفی الیکٹریشن محفل نعت کے بعد لائٹس اتار رہا تھا

23/10/2025

بورے والا (میاں شاہد سلیم) — بورے والا تھانہ صدر کے علاقہ ظفر کالونی چند موڑ میں گھریلو جھگڑے کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آ گیا، چار بچوں کی ماں سمینہ بی بی اپنے شوہر طارق (جو فروٹ فروش بتایا گیا ہے) کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ سمینہ بی بی کو گھریلو تنازع کے دوران اس کے شوہر طارق نے فائر مار کر قتل کیا، فائر لگنے کے باعث خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ملزم طارق کی گرفتاری کے لیے پولیس کی مختلف ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

22/10/2025

بورےوالا
132کے وی گرڈ اسٹیشن ساہوکا سے بوجہ مینٹیننس درج ذیل فیڈرز کی سپلائی کل صبح مورخہ 25-10-23 کو صبح نو بجے سے شام تین بجے تک بند رہے گی
جمیرا فیڈر
ساہو کا فیڈر
سلدیرا فیڈر
سرور شاہ فیڈر
حاجی شیر فیڈر
جودھیکا فیڈر
دربار سبحان شاہ فیڈر
یوسف شہید فیڈر
احباب کے تعاون کا شکریہ
عاطف علی
ایس ڈی او حاجی شیر سب ڈویژن بورے والا

21/10/2025

وہاڑی: تھانہ دانیوال کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ فائرنگ کے تبادلہ میں خواتین سے پرس چھیننے والا ملزم زخمی ہو گیا، جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا زخمی ملزم کی شناخت محمد عمران ولد محمد بوٹا سکنہ بھٹہ شادی اکرام کے نام سے ہوئی ہے جو کہ متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے جو کہ بازاروں میں خواتین سے پرس چھیننے کی وارداتیں کرتا تھا جس نے گزشتہ روز چاندی پارک کے قریب سے بھی خاتون سے پرس چھیننا تھا پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی ہی فائرنگ سے زخمی ہوا زخمی ملزم کی تصویر پہلے کمنٹ میں موجود ہے

بورےوالا(میاں شاہد سلیم سے) بورےوالا چیچہ وطنی روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان محنت کش جاں بح...
20/10/2025

بورےوالا(میاں شاہد سلیم سے) بورےوالا چیچہ وطنی روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان محنت کش جاں بحق ہو گیا لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی شناخت جلال خان سکنہ جلال خان ٹاؤن مردان کے نام سے ہوئی ہے

بورےوالا اڈا کوارٹر کے قریب تیز رفتار ہائی ایس ویگن کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت 🫆 محمد ابو سفیان سکنہ 25...
18/10/2025

بورےوالا اڈا کوارٹر کے قریب تیز رفتار ہائی ایس ویگن کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت 🫆 محمد ابو سفیان سکنہ 251 ای بی کے نام سے ہوئی ہے

بورےوالا(میاں شاہد سلیم سے)بورےوالا گگو منڈی کار اور ٹرک کے تصادم میں دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی۔تفصیلات کے مطا...
17/10/2025

بورےوالا(میاں شاہد سلیم سے)بورےوالا گگو منڈی کار اور ٹرک کے تصادم میں دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق عبدالرحمن اور عرفان وغیرہ اپنی مہران کار پر عارف والا سے گگو منڈی کی طرف آ رہے تھے کہ چک نمبر 215 ای بی کے قریب سامنے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں کار سوار دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس کے سب انسپیکٹر محمد شفیق جٹ پٹرولنگ پولیس مانا موڑ کے مشتاق احمد اے ایس آئی اور ٹریفک پولیس وہاڑی کے افیسر شہباز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو آر ایچ سی گگو منڈی منتقل کیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ گگو منڈی کے ایس ایچ او حسن افتاب کیانی اور سب انسپیکٹر محمد شفیق جٹ نے دونوں گاڑیوں کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔۔

بورےوالا (میاں شاہد سلیم سے)بورےوالا کینال گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں افسوسناک واقعہ، زیر تعمیر مکان کی شٹرنگ گرنے سے محمد...
17/10/2025

بورےوالا (میاں شاہد سلیم سے)
بورےوالا کینال گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں افسوسناک واقعہ، زیر تعمیر مکان کی شٹرنگ گرنے سے محمد زین نامی مکان مالک موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تعمیر کے دوران اچانک شٹرنگ گرنے سے ملبے تلے دب کر نوجوان کی جان چلی گئی، جس کی اگلے ماہ شادی طے تھی۔

ذرائع کے مطابق شہر میں بغیر نقشہ پاس کروائے گھروں، دکانوں اور کمرشل پلازوں کی تعمیرات جاری ہیں، جن کے باعث ایسے حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بلڈنگ انسپکٹرز تعمیرات سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

عوامی حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ متعدد غیرقانونی تعمیرات مبینہ طور پر بلڈنگ انسپکٹرز کی ملی بھگت سے ہو رہی ہیں، جس کے باعث انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروا کر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

Address

Mandi Burewala
61010

Telephone

+923202222255

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aaj News Updates Burewala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aaj News Updates Burewala:

Share