13/03/2024
بورےوالا ورلڈ بنک ماڈل سٹی منصوبے کے تحت جیسے ناقص میٹریل سے سڑکیں بنائی جا رہی ہیں ان سے بہتر تو پہلے سے موجود سڑکیں تھی جسے لاکھوں روپے کی خطیر رقم سے صرف چھ ماہ قبل ہی سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین نے مکمل اصلی کارپٹ طریقے سے مرمت کروا دیا تھا لیکن یہ ورلڈ بنک کا منصوبہ جو اسوقت ایک مذاق بنتا جارہا ہے اسکی سڑکوں کو ایسے بنایا جارہا ہے جیسے اس کو چیک کرنے والے سبھی افسران نے چشم پوشی اختیار کرکے ایک ارب سے زائد کی خطیر رقم کو داو پر لگا دیا موجودہ بننے والی سڑک پر اگر تھوڑی سے بھی ہیوی ٹریفک چلی تو اسکا پول کھل جائے گا سڑک کے کناروں سے اسکے معیار کا اندازہ ہورہا ہے ہاتھ سے ٹوٹ رہی ہے
خدارا رمضان المبارک میں تو خوف خدا کرلیں