Dewan News

Dewan News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dewan News, Media/News Company, Mandi Burewala.

بورےوالا بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں رانا الطاف حسین خاں ایڈووکیٹ 58 ووٹوں کی برتری سے کامیابی اپنے نام کرتے ...
10/01/2026

بورےوالا بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں رانا الطاف حسین خاں ایڈووکیٹ 58 ووٹوں کی برتری سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے بورےوالا بار کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر علی جاوید گجر ایڈووکیٹ 113 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو کر جنرل سیکرٹری بورےوالا بار منتخب ہو گئے۔ رانا لطاف حسین خاں ایڈووکیٹ نے 397 ووٹ حاصل کئے جبکہ علی جاوید گجر ایڈووکیٹ نے 417 ووٹ حاصل کئے۔۔

14/12/2025

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

انتخابات 15 فروری 2026 کو پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی

کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر 2025 کو دیا جائے گا

کاغذات جمع کرانے کی تاریخ 22 تا 27 دسمبر 2025 مقرر

کاغذات کی جانچ پڑتال 30 دسمبر تا 3 جنوری 2026 کو ہو گی

اپیلیں دائر کرنے کی تاریخ 5 تا 8 جنوری 2026 مقرر کر دی گئی

ٹربیونلز کی اپیل نمٹانے کی تاریخ 9 تا 13 جنوری 2026 ہے

کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 مقرر

امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشان الاٹمنٹ 16 جنوری 2026

نتائج مرتب کرنے کی تاریخ 16 تا 19 فروری 2026 مقرر کر دی گئی۔۔

03/11/2025
15/10/2025

پنجاب ‏🏛️ بلدیاتی ایکٹ 2025 میں یونین کونسل کے ممبران کی تعداد
‏ کل ممبران: 13
‏1️⃣ جنرل ممبران: 9
‏ عوامی ووٹ سے منتخب
‏وارڈ سسٹم نہیں ہوگا پوری یونین کونسلر
‏ ایک ہی وارڈ ہوگی
‏ انہی 9 ممبران کے ووٹ سے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوں گے ۔ چیئرمین اور وائس چیئرمین کو عوام سے ڈائریکٹ ووٹ نہیں لینا ہوگا
‏2️⃣ مخصوص نشستیں: 4
‏1 خاتون رکن
‏1 نوجوان رکن (عمر 18 تا 32 سال)
‏1 کسان/مزدور رکن
‏1 غیر مسلم رکن
‏📌 نوٹ: اگر اقلیتی نشست کے لیے ووٹر یا امیدوار موجود نہ ہو تو کل ممبران 12 ہوں گے۔
‏✅ چیئرمین اور وائس چیئرمین صرف 9 جنرل ممبران کے ووٹ سے منتخب ہوں گے ۔
‏بلدیاتی ایکٹ 2025 میں ایک بات بہت ہی دلچسپ ہے یونین کونسل کا چیئرمین بننے کے لیے پہلے جنرل کونسلر بننا ضروری ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ تحصیل کونسل کا چیئرمین بننے کے لیے چیئرمین یونین کونسل بننا ضروری ہے مطلب یہ کہ تحصیل کونسل کا چیئرمین بننے کے لیے پہلے جنرل کونسلر بننا ضروری ہے ۔ تحصیل کونسل کا چیئرمین بننے کے لیے جنرل کونسلر کا الیکشن لڑنا ضروری ہے 💖

*بورے والا بار /حتمی رزلٹ**وقاص نذیر چھینہ 26 ووٹوں کی برتری سے صدر بورے والا بار منتخب**شفیق الزمان گھمن 164 ووٹ کی برت...
13/01/2025

*بورے والا بار /حتمی رزلٹ*

*وقاص نذیر چھینہ 26 ووٹوں کی برتری سے صدر بورے والا بار منتخب*

*شفیق الزمان گھمن 164 ووٹ کی برتری سے جنرل سیکرٹری بورے والا بار منتخب*

*لبنیٰ منظور 187 ووٹ کی برتری سے لائبریری سیکرٹری بورے والا بار منتخب*

*عامر رشید بھٹی 153 ووٹ کی برتری سے نائب صدر بورے والا بار منتخب*

*خاور حسین سندھو 169 ووٹ کی برتری سے فنانس سیکرٹری بورے والا بار منتخب

20/02/2023

بریکنگ نیوز
صدر عارف علوی نے پنجاب اور کے پی کے میں 9 اپریل بروز اتوار کو الیکشن کی تاریخ دے دی

بورے والا ۔مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون جابحق ہو گئی۔ دیوان باباحاجی شیرمیں تین ماہ سے قتل وغارت کا سلسلہ نہ رک سکا،آج ...
09/12/2022

بورے والا ۔مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون جابحق ہو گئی۔ دیوان باباحاجی شیرمیں تین ماہ سے قتل وغارت کا سلسلہ نہ رک سکا،آج علی الصبح مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کرکے چار خواتین کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیاجس کے نتیجہ حاملہ خاتون فرزانہ بی بی موقع پر جاں ببحق ہوگئی جبکہ اسکی معصوم 3سالہ بیٹی مسماة زینب دختر چراغ دین سکنہ دیوان صاحب شدید ہوگئ ،جبکہ رضوان بی بی شدید زخمی ہوگئی ہیں،ورثاء نے بوریوالا ساہوکا لڈن ٹائر جلاکر بند کردیا ہے پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی جارہی ہے

افسوسناک خبر کینیا میں گولی مار کر ARY کے ٹاپ اینکر پرسن ارشد شریف کو قتل کر دیا۔۔۔إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَا...
24/10/2022

افسوسناک خبر
کینیا میں گولی مار کر ARY کے ٹاپ اینکر پرسن ارشد شریف کو قتل کر دیا۔۔
۔إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون

01/10/2022

بورے والا تھانہ ساہوکا کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ،دوران ڈکیتی خواتین سے گینگ ریپ،6 ڈاکووں نے دوران ڈکیتی اہل خانہ کے سامنے دو خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،آئی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 303/ ای بی میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب چھ نامعلوم ڈاکو دیواریں پھلانگ کے سعودیہ میں مقیم اورسیز پاکستانی دو بھائیوں محمد رمضان اور محمد طاہر کے گھر داخل ہوئے ڈاکووں نے گھر میں داخل ہوکر خواتین سے زیورات اور گھر میں موجود ہزاروں روپے نقدی لوٹنے کے بعد گن پوائنٹ پر تمام اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر دونوں اوورسیز بھائیوں کی بیویوں کو دیگر اہل خانہ اور بچوں کے سامنےڈیڑھ گھنٹہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے ڈی ایس پی وسیم احمد سیال اور تھانہ ساہوکا پولیس موقع پر پہنچ گئی متاثرہ خواتین کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں سے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں زیادتی ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ475/A اور 395 ت پ مقدمہ درج کرلیا اس واقعہ پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا متاثرہ خواتین میں سے ایک خاتون کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے واضح رہے کہ بورے والا تحصیل میں ڈکیتی،راہزنی،اغوا اور زیادتی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ سے امن و امان کی صورتحال انتہائی افسوس ناک حد تک خراب ہوچکی ہے پولیس کی رٹ نظر نہیں آرہی اس بدترین صورتحال پر مقامی شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

26/09/2022

بریکنگ نیوز
بورے والا میں چئیرمن پی ٹی آئی عمران خان کا جلسہ ملتوی کر دیا گیا

بورے والا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون رمیشا جاوید کو بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا گیا ۔چیف سیکرٹری پنجاب نے رمیشا جاو...
25/09/2022

بورے والا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون رمیشا جاوید کو بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا گیا ۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے رمیشا جاوید کو اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا ہے ۔شہری حلقوں نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے ۔

بورے والا مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم کا بڑا پاور شو ، مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی ، سابق صوبائی وزرا...
21/09/2022

بورے والا
مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم کا بڑا پاور شو ، مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی ، سابق صوبائی وزراء ، سابق ارکان اسمبلی ، یونین کونسلز کے سابق چیئرمینوں ، ناظمین ، عہدیداران اور عمائدین علاقہ کا میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار ، پارٹی سے مکمل اظہار یکجہتی ، متحد ہوکر آئندہ الیکشن لڑنے کا عزم ، مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سید ساجد مہدی سلیم کی رہائش گاہ آئی بلاک سول لائن میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کے اظہار اور پارٹی سے مکمل اظہار یکجہتی کے لئے ایک بڑے سیاسی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئر چوہدری فقیر احمد آرائیں ایم این اے،مسلم لیگ (ن) کے ممبران پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر ، چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ، میاں عرفان عقیل دولتانہ ، سابق صوبائی وزراء میاں نعیم خان بھابھہ ، آصف سعید منہیس ، سابق ممبر پنجاب اسمبلی ملک نوشیر خاں لنگڑیال ، میاں آصف خورشید ،
سابقہ اقلیتی ممبر ضلع کونسل نذیر رندھاوا
سینئر صوبائی نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی ، سابق صدر بار سردار ساجد احمد ڈوگر ، سردار شاہد جاوید ڈوگر ، شاہد کریم ڈوگر ، حلقہ این اے 162،163 سےچیئرمین ، وائس چیئرمین ، ناظمین یونین کانسلز ، نے کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ساجد مہدی سلیم نے کہا کہ انکے بڑے بھائی سید شاہد مہدی نسیم نواز شریف کے نورتنوں میں سے ایک تھے اور انکا سیاسی مقام عمران خان سے بھی بڑا تھا اور آج وہ جس مقام پر ہیں وہ مسلم لیگ کی بدولت ہیں انہوں نے جو فیصلہ کیا ہے وہ تکلیف دہ ہے انکا فیصلہ صحیح ہے یا غلط یہ فیصلہ اگلے الیکشن میں عوام کریں گے ہم مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے غلط افواہیں اڑانے والے سن لیں ہم نوازشریف اور شہباز شریف کا ساتھ چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ہم انکے سپاہی ہیں میں پی ٹی آئی میں نہیں جارہا اور اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو جو بھی مدمقابل آئے گا اسکا مقابلہ کرونگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئر چوہدری فقیر احمد آرائیں ، ارکان پنجاب سردار خالد محمود ڈوگر ، چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ، میاں عرفان عقیل دولتانہ ، سابق صوبائی وزیر میاں نعیم خاں بھابھہ ، آصف سعید منہیس ، سابق ایم پی اے ملک نوشیر خاں لنگڑیال اور دیگر راہنماوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی کی مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور اپنی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں بعض عناصر سوشل میڈیا پر لیگی ارکان اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہیں پھیلا رہے ہیں اور آئندہ الیکشن میں ہر حلقہ میں پی ٹی آئی کو شکست دیں گے آئندہ دور مسلم لیگ (ن) کا ہے ۔

Address

Mandi Burewala

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 13:00
14:30 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923129573024

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dewan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dewan News:

Share