22/09/2026
نئی منڈی کالیکی کے مین بازار میں صفائی کی صورتحال، ستھرا پنجاب مہم پر سوالیہ نشان
نئی منڈی کالیکی کے مین بازار میں صفائی کی موجودہ صورتحال دیکھ کر ستھرا پنجاب مہم یاد آجاتی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس خواب کا مقصد گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا بنانا تھا، مگر افسوس کہ کالیکی منڈی کے شہری آج بھی صفائی جیسی بنیادی سہولت سے محروم دکھائی دیتے ہیں
مین بازار کی نالیاں جگہ جگہ کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہی ہیں، جبکہ پلاسٹک بیگز اور شاپرز پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بن رہے ہیں گندا اور کھڑا پانی مچھروں اور مکھیوں کی افزائش کا باعث بن رہا ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وقتی صفائی کے بجائے مستقل بنیادوں پر صفائی کا مؤثر نظام بنایا جائے، نالیوں کی باقاعدگی سے صفائی، کچرے کی بروقت منتقلی اور پانی کی نکاسی کے مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آسکے۔
کیا کالیکی منڈی بھی ستھرا پنجاب مہم کے مستقل اور مؤثر اقدامات کی منتظر ہے؟
#صفائی