Tasneef International News

Tasneef International News عوامی اُمنگوں کا ترجمان چینل

05/06/2026

آزادکشمیر میں الیکشن 27 جولائی 2026 کو ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر مصطفیٰ مغل کی جانب سے الیکشن شیڈول اناونس کر دیا گیا،

04/06/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون

منگلا کے سینئر صحافی ملک عامر شہزاد اعوان کے بڑے بھائی ملک ممتاز حسین اعوان کی نمازِ جنازہ منگلا ہملٹ قبرستان میں ادا کر دی گئی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

03/06/2026

ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد حسین سے انجمن تاجران میرپور کے نمائندگان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تاجروں نے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں، جنہیں ڈپٹی کمشنر نے تفصیل سے سنا۔

چوہدری ساجد حسین نے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے تاجری برادری کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

03/06/2026

ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد حسین کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی، لوڈ مینجمنٹ اور ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطے کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

03/06/2026

مظفرآباد: وزیراعظم ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس جاری، اہم سیاسی رہنما شریک۔

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور، اپوزیشن لیڈر و صدر ن لیگ شاہ غلام قادر، صدر پیپلز پارٹی چوہدری محمد یاسین، صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان سمیت سابق وزرائے اعظم، وزراء، ممبران اسمبلی اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اجلاس میں شریک ہیں۔

کانفرنس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

02/06/2026

⚡ کمشنر میرپور ڈویژن طاہر ممتاز کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد، بجلی کی فراہمی، نظامِ تقسیم، لوڈ مینجمنٹ، بجلی چوری کی روک تھام، عوامی شکایات کے ازالے اور احتجاجی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

02/06/2026

میرپور کے دو نوجوان، جو گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، منگلا ڈیم کی بے رحم لہروں کی نذر ہو گئے۔ پاوندا واٹر ریسکیو ٹیم نے بوہڑ کالونی کے مقام پر سرچ آپریشن کے دوران دونوں نوجوانوں کی لاشیں ڈیم سے نکال لیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

01/06/2026

دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے اسسٹنٹ لائن مین مظفر سرور کی عیادت

وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین، سیکریٹری برقیات چوہدری طیب، چیف انجینئر محمد نذیر مغل اور ناظم برقیات راجہ عمر حیات کی خصوصی ہدایات پر ایکسئین برقیات نیو سٹی/میرپور ارشد چوہان نے اسلام آباد میں زیرِ علاج اسسٹنٹ لائن مین مظفر سرور کی عیادت کی۔ اس موقع پر ایس ڈی او جاتلاں چوہدری سعید بھی ہمراہ تھے۔

محکمہ برقیات کے حکام نے زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون اور مکمل سرپرستی کی یقین دہانی کرائی۔

01/06/2026

⚖️ روٹی کے وزن میں کمی پر انتظامیہ کا ایکشن!

اسسٹنٹ کمشنر میرپور حسام ساجد نے سٹاف کالونی اکبر روڈ پر واقع چاند تندور نان شاپ کا اچانک معائنہ کیا۔ چیکنگ کے دوران روٹی مقررہ وزن سے کم پائی گئی، جہاں 100 گرام کے بجائے صرف 72 گرام وزن ریکارڈ کیا گیا۔

خلاف ورزی ثابت ہونے پر تندور مالک کو جرمانہ عائد کرتے ہوئے سخت وارننگ جاری کر دی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔



#میرپور #روٹی #انتظامیہ #آزادکشمیر

01/06/2026

🗳️ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ممبر سید نظیر الحسن گیلانی کا آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے خصوصی پیغام۔

Address

Mangla

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tasneef International News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tasneef International News:

Share