Chattar Times Tv

Chattar Times Tv CHATTAR TIMES TV ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع کی خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے پیج چھتر ٹائمز ٹی وی کو دیکھیے اور شئیر کجیئے

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ چھتر پلین شارکول  کے مشہور طبی ڈاکٹر عبدالغنی صاحب  ٹھیکیدار عبدالرحیم اور  ٹ...
06/11/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
چھتر پلین شارکول کے مشہور طبی ڈاکٹر عبدالغنی صاحب ٹھیکیدار عبدالرحیم اور ٹھیکیدار دولت خان مولانا عبدالرشید کا بھائی اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے نماز جنازہ کل بروز جمعہ 3 بجے بمقام چھتر پلین شارکول میں ادا کی جائے گی اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے،انکے درجات بلند فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

ملکال گلی ہل شملائی کی عوام کو خصوصی طور پر اطلاع دی جاتی ہے کہ کل بروز جمعہ تک جن لوگوں کے نام پر زمین دکان مکان ہیں وہ...
06/11/2025

ملکال گلی ہل شملائی کی عوام کو خصوصی طور پر اطلاع دی جاتی ہے کہ کل بروز جمعہ تک جن لوگوں کے نام پر زمین دکان مکان ہیں وہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی بمعہ موبائل نمبر میرے آفس کو پہنچا دیں شکریہ
سجاد اللہ خان پٹواری پٹوار حلقہ ہل ضلع بٹگرام

خان آف سچاں ، سرن ویلی، حق نواز خان ایڈوکیٹ 1946ء میں ضلع مانسہرہ کے حسین گاؤں سچاں میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم خان ...
06/11/2025

خان آف سچاں ، سرن ویلی، حق نواز خان ایڈوکیٹ 1946ء میں ضلع مانسہرہ کے حسین گاؤں سچاں میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم خان محمد عمر خان، علاقے کے نہایت بااثر زمیندار اور خان عظیم اللہ خان کے صاحبزادے تھے۔ خان محمد عمر خان نے اپنی سخاوت، مہمان نوازی اور عوام دوستی کے باعث علاقے میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ وہ درویش صفت، ملنسار اور عاجز طبیعت کے مالک تھے۔ علاقائی تنازعات اور عوامی مسائل اکثر اُن کے حجرے میں حل کیے جاتے تھے۔ غرباء اور مستحقین کے ساتھ اُن کی شفقت و فیاضی کی بے شمار مثالیں زبانِ زدِ عام ہیں، اسی وجہ سے لوگ انہیں محبت سے “سخی عمر خان” کہا کرتے تھے۔ حق نواز خان نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سچان سے حاصل کی، بعد ازاں گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 ایبٹ آباد اور پھر گورنمنٹ ڈگری کالج ایبٹ آباد سے جغرافیہ اور تاریخ میں بی اے کیا۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد انہوں نے پشاور لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور وکالت کے پیشے سے وابستہ ہوئے۔ ممتاز عالم دین مولانا غلام غوث ہزاروی، جو خان محمد عمر خان کے نہایت قریبی دوست تھے، نے حق نواز خان کو سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کی ترغیب دی۔ صرف 24 برس کی عمر میں انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر پہلا انتخاب لڑا، اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان کے مدمقابل اُس دور کے بڑے اور بااثر سیاسی رہنما تھے جن میں خان اَگرور (سابق وزیر وجیہ الزمان خان کے والد فخرالزمان خان)، سابق وزیر ایاز خان بٹگرام کے والد حاجی ملنگ خان، سابق صوبائی وزیر بابر نسیم خان کے والد خان آف گڑھی حبیب اللّه نسیم خان، محمد نواز خان بٹل اور کرنل یار محمد خان شامل تھے۔ اتنے نامور سیاسی شخصیات کے مقابلے میں ایک نوجوان کا کامیاب ہونا عوامی اعتماد اور اُن کے والد کے نیک نام ہونے کی واضح دلیل تھی۔حق نواز خان نے مختلف ادوار میں کئی اہم وزارتوں پر خدمات انجام دیں، جن میں وزارتِ صحت، قانون و پارلیمانی امور، سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر، بلدیات، جیل خانہ جات، تعلیم، خوراک، پرائس کنٹرول اور ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ شامل ہیں۔ وہ وزرائے اعلیٰ مولانا مفتی محمود، حیات محمد خان شیرپاؤ، اقبال خان جادون، سردار عنایت اللہ خان گنڈاپور، ارباب جہانگیر، جنرل فضل الحق، پیر صابر شاہ اور آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی کابینہ میں شامل رہے۔ آپ نے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے، جن میں حیات آباد ٹاؤن شپ پشاور، غازی کوٹ ٹاؤن شپ مانسہرہ، کانجو ٹاؤن شپ سوات، ایبٹ آباد ٹاؤن شپ، ڈسٹرکٹ ہسپتال مانسہرہ (موجودہ کنگ عبداللہ ہسپتال)، رورل ہیلتھ سینٹر سچاں ، نواز آباد اسپتال، چھتر ہسپتال، بی ایچ یو چوکی اور ہائر سیکنڈری اسکول نواز آباد جیسے بڑے منصوبے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بجلی، پانی، سڑکوں، پلوں، آب نوشی کی اسکیموں اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے بھی بے شمار منصوبے مکمل کیے۔ متعدد بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے، اور عوامی فلاح و بہبود کو ہمیشہ اولین ترجیح دی۔ آپ ایک مرتبہ ضلع کونسل کے رکن بھی منتخب ہوئے، جبکہ آپ کے بھائی مرحوم فیاض عمر خان نے بھی ضلع کونسل کے رکن کی حیثیت سے علاقے کی خدمت کی۔ حقنواز خان نے 2017ء میں 47 سالہ کامیاب سیاسی سفر کو باوقار انداز میں اختتام پذیر کیا۔ آج اُن کے صاحبزادے عمر نواز خان سیاست میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ خاندان اپنی شرافت، دیانت، خدمتِ خلق اور سیاسی وقار کے باعث نہ صرف مانسہرہ بلکہ پورے ہزارہ ڈویژن میں ایک معتبر اور قابلِ فخر مقام رکھتا ہے۔ بلا شبہ، سواتی قبیلے کے لیے یہ خاندان عزت، وقار اور فخر کی علامت ہے۔

06/11/2025
اظہر خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ تعینات
05/11/2025

اظہر خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ تعینات

انا للہ وانا الیہ راجعون
05/11/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون

اسلام آباد کراچی کے وفد کی کوآرڈینیٹر سردار محمد یوسف کراچی ماسٹر منیر کی قیادت میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوس...
04/11/2025

اسلام آباد کراچی کے وفد کی کوآرڈینیٹر سردار محمد یوسف کراچی ماسٹر منیر کی قیادت میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سردار شاہ جہان یوسف سے اسلام آباد میں ملاقات

Address

Mansehra

Telephone

+923025622233

Website

https://www.youtube.com/@chattartimestv5845, https://www.youtube.com/@chatt

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chattar Times Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share